Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

بدعنوانی،اختیارات کا بے جا استعمال اور سرکاری خرچ پر افطارپارٹیاں

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا یہ موقف قابل تحسین ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ وزارت اور اس سے متعلق ماتحت اداروں میں مالیاتی ضابطوں کو ان کی اصل روح کے مطابق نافذ کیاجائے گا اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیاجائے گا وزارت میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مالی سال2014-15کا آغاز ہو رہاہے ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مالیاتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیاجائے ہمیں پیپرا رولز متوقع آڈٹ اعتراضات اور پی اے سی کی ہدایات اور

...تفصیل

بھارتی وزیراعظم کا دورہ اور مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران جس قسم کے مناظر دنیا کے سامنے آئے وہ ایک بار پھر کشمیریوں کے اضطراب اور کشمیر پر بزور شمشیر بھارتی تسلط کی نفی کرتے ہیں بھارتی وزیراعظم نئی دہلی سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کاترا گئے جہاں انہوں نے پچیس کلو میٹر ریلوے لائن کا افتتاح کیا انہوں نے کنٹرول لائن کے قریب اوڈی شہر میں پن بجلی کے ایک منصوبے کا افتتاح بھی کیا اس کے بعد عازم دہلی ہوئے میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہناتھا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے جموں وکشمیر کے عوام کے دل

...تفصیل

پاک افغان فوجی وفود کے درمیان موثر سرحدی نظام پر اتفاق رائے

افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل افضل امان کی سربراہی میں افغانستان نیشنل سیکورٹی کونسل افغان ملٹری انٹیلی جنس اور افغان بارڈر پولیس کے نمائندے پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی سربراہی میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی اس موقع پر سرحدی رابطوں کے میکنزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان کے صوبہ کنڑ اور نورستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پاکستانی سرحد پر واقع گائوں اور چیک پوسٹوں پر سرحدپار سے حملوں اور شیلنگ

...تفصیل

جمہوری نظام میں آزاد عدلیہ کے وجود کی اہمیت

کسی بھی معاشرے کو انصاف کی بنیاد پر ہی مضبوط بنایاجاسکتاہے جن معاشروں میں انصاف نہیں ہوتا وہ جنگل کے معاشروں کا روپ دھار لیتے ہیں ان میں طاقت اور اثر ورسوخ کی فرمانروائی ہوتی ہے اور طاقت واثرو رسوخ کی فرمانروائی ہی لاقانونیت انارکی اور انتشار کو جنم دیتی ہے سپریم کورٹ کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی تقریب میں ہونے والی گفتگو بھی اسی بنیادی فکر کا احاطہ کئے ہوئے تھی چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت قائم نہیں رہ

...تفصیل

تحفظ پاکستان بل دہشتگردی کی خلاف جنگ میں موثر کردار ادا کرے گا

 حکومت اور اپوزیشن کی مشتر کہ کوششوں سے تحفظ پاکستان بل 2014آخرکار قومی اسمبلی سے بھی منظور کرلیا گیا جبکہ سینٹ نے اسے پیر کے اجلاس میں منظور کرلیا تھا اگر چہ یہ بل سے سب سے پہلے قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا مگر جب یہ منظوری کیلئے سینٹ کے ایوان میں پیش ہوا تو ایوان بالا نے اسے قومی اسمبلی کی منظورکردہ صورت میں منظور کرنے سے انکار کردیا حزب اختلاف نے اس میں بعض ترامیم پیش کیں جنھیں خاصے رد و کدکے بعد حکومت نے بھی تسلیم کرلیا چنانچہ حکومت نے اپوزیشن کی مشاورت سے بل کے مسودے کو ازسرنو مرتب کیا

...تفصیل

عمران خان کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی دعوت

 ماضی کے برسوں سے تقابل کیاجائے تو یہ خوش آئند صورتحال قوم کے سامنے آتی ہے کہ ملک میں تیزی سے جمہوریت مستحکم ہورہی ہے جمہوری اور سیاسی تاریخ کا یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کی منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کیا اس طرح ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل ہوا یہی نہیں ماضی کے مقابلے میں آج میڈیا نہ صرف آزاد ہے بلکہ اس نے وسعت بھی اختیار کر لی ہے اسی طرح عدلیہ بھی مکمل آزادی کے ساتھ اپنا آئینی وقانونی کردار ادا

...تفصیل