Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

کیا صوبائی کل جماعتی کانفرنس کا مقصد آپریشن کی مخالفت تو نہیں؟

خیبر پختونخوا کی حکومت نے شمالی وزیرستان میں آپریشن اور نقل مکانی کے مسائل پر غور کے لئے28جون کو کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیاہے سینئر صوبائی وزیر اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسمبلی میں ضمنی بجٹ پر بحث کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں آپریشن اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا اور آئندہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر قبائل کو ملک کے کسی بھی حصے میں جانے کا حق حاصل ہے اور چارسدہ سے ان کو نکالنے کا نوٹس لیناچاہیے انہوں نے

...تفصیل

قانون کی بالادستی قائم کئے بغیر جمہوری استحکام ممکن نہیں

 وزیراعظم محمدنوازشریف نے گورنر پنجاب محمد سرور سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر واضح طور پر کہاہے کہ ملک محاذ آرائی ٹکرائو اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا مسلم لیگ ن کی حکومت سیاسی مکالمے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت کومضبوط کر کے عوام کو خوشحال بنائیں گے وزیراعظم نے طاہر القادری کے معاملے میں گورنر کے مثبت کردار اور معاملہ حل کرنے کے سلسلے میں ان کے کردار کی تعریف کی دریں اثناء گورنر پنجاب کی

...تفصیل

طاہر القادری کو تصوراتی انقلاب سے نکل کر جمہوریت کی حقیقت تسلیم کرنی ہوگی

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ اگر حکومت چاہے تو اس کے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پر تشدد کارروائیوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے انہوں نے کہا معاملہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے حکومت نے طاہر القادری کا طیارہ ہائی جیک کر وایا ہے معاملات روز بروز خراب ہو رہے ہیں مسلم لیگ ق کے سربراہ نے حکومت اور طاہر القادری کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے اگر

...تفصیل

کراچی آپریشن میں بتدریج کامیابیاں لیکن بعض کمزور پہلو

اگرچہ کراچی آپریشن پر بعض حلقوں کی طرف سے ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کی جارہی ہے تاہم حقیقت یہی ہے کہ یہ ناقدین وہی عناصر ہیں جن کے مفادات کو آپریشن کے نتیجے میں زک پہنچاہے جبکہ کراچی کے عوام نے سکھ کا سانس لیاہے اغواء برائے تاوان بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی سے کمی آئی ہے قبضہ مافیا اور منشیات مافیاء کا زور بھی ٹوٹاہے اور روایتی جرائم میں بھی بتدریج کمی واقع ہوئی ہے سپریم کورٹ میں پولیس حکام کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ کراچی کا ایک بہتر نقشہ پیش کرتی ہے رپورٹ کے مطابق آپریشن

...تفصیل

حزب اختلاف کی جماعتوں کو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے مشورے

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک بار پھر اس موقف کا اظہار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی وابستگی جمہوریت کے ساتھ ہے وہ اسے ڈی ریل نہیں ہونے دے گی انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگوں کو خوش فہمی ہے کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں ملک کا مستقبل صرف جمہوریت سے ہے اس لئے جمہوریت کو چلنے دیا جائے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز خوش آئند ہے میڈیا کو اہم معاملات میں

...تفصیل

طاہر القادری کی سیکورٹی کو لاحق خطرات اور حکومت کی موثر حکمت عملی

آخر کار پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سرپرست ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ واپس پہنچ گئے ان کا کہنا ہے کہ اب وہ جانے کے لئے نہیں آئے ملک میں انقلاب برپا کرکے دم لیں گے کاش انہوں نے وطن واپسی کے موقع پر کینیڈا کی شہریت سے دستبرداری کا اعلان بھی کر دیا ہوتا شہریت کی موجودگی اس امر کا ثبوت ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عارضی طور پر پاکستان آئے ہیں اور جلد ہی وہ لوٹ جائیں گے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے گزشتہ روز بجا طور پر نقطہ اٹھایا کہ ان کے فہم سے یہ

...تفصیل