Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

وفاقی حکومت کی میڈیا سے اپیل درحقیقت میڈیا کی ذمہ داری

 وفاقی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں ملک کے بہترین مفاد میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دہشت گردی کی ستائش کے رحجان اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم اور خواہشات کی حمایت کرنے والے مواد کی نشر و اشاعت سے گریز کریں بیان میں کہاگیاہے کہ عسکریت پسندی کے خلاف کوششوں اور دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کے خلاف شروع کیاگیا آپریشن قوم کے تمام طبقات سے اتحاد ویکجہتی کا تقاضا کرتاہے اور میڈیاکو قوم کے مورال کو بلند رکھنے کے لئے لازمی طور پر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے

...تفصیل

پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر کے قومی پرچم لہرا دیئے

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب تیزتر کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے آپریشن کے پہلے چار دنوں میں پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ایجنسی کے بعض علاقوں میں موجود ان کے ساٹھ فیصدسے زائد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی طرف سے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ گزشتہ تین دنوں میں مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ اور اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر

...تفصیل

امریکہ کی پاک افغان سرحد پر نگرانیدہشت گردوں کے فرار کے راستے مسدود

 شمالی وزیرستان میں ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے سلسلے میں مزید حوصلہ افزاء اقدامات سامنے آئے ہیں ایک یہ کہ پاکستان کے عظیم دوست ملک چین کی طرف سے آپریشن کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ چین پاکستان کی اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتاہے دوسرا یہ کہ امریکہ کی طرف سے پاک افغان سرحد پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے تاکہ شمالی وزیرستان سے فرار ہونے والے دہشت گرد افغانستان میں داخل نہ ہوسکیں افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے غیر

...تفصیل

سانحہ لاہور کی ذمے دارصرف پولیس نہیں دیگر عوامل بھی ہیں

لاہور میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس واقعہ میں آٹھ کارکن جاں بحق جبکہ97زخمی ہوئے ہیں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اس تصادم کے پس منظر اور عوامل کا جائزہ لیاجائے تو اس میں جہاں پولیس کے شرمناک کردار کا عمل دخل ہے وہاں عوامی تحریک کے کارکنوں کے انتہائی رویے کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا یہ افسوسناک حقیقت بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ ماحول کو گرمانے اور اسے تصادم تک پہنچانے کے سلسلے میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتعال

...تفصیل

تحفظ پاکستان بل کی منظوری میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے

یہ امر اطمینان بخش ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ سے متعلق''تحفظ پاکستان ترمیمی بل،،پر حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے ہوگیاہے اور حکومت نے حزب اختلاف کی پندرہ سفارشات تسلیم کر لی ہیں تاہم حکومت کی طرف سے اپوزیشن کی متفقہ سفارشات جمعیت علمائے اسلام ف کو بھیجنے پر سینٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رضا ربانی نے شدید احتجاج کیاہے ان کا موقف ہے کہ حکومت نے انہیں بتائے بغیر بل پر اپوزیشن کی متفقہ سفارشات جے یو آئی کو بھجوا دی ہیں جوحکومت کی اتحادی ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر جے یو آئی نے اس میں

...تفصیل

وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے خطاب،قوم کے جذبات کی ترجمانی

وزیراعظم محمد نوازشریف نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے بارے میں اعتماد میں لیا اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن''ضرب عضب،، مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا اور اس سلسلے میں پوری قوم کو مسلح افواج کا ساتھ دینا ہوگا وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میڈیا تمام طبقات اور پوری قوم کو مسلح افواج کی پشت پر کھڑا ہوجاناچاہیے انہوں نے کہا کہ علماء کرام بھی اہل وطن کی رہنمائی کریں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی تاریخ

...تفصیل