Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

حالات کا تقاضا حکومت مخالف جلسوں اور ٹرین مارچ کو ملتوی کیا جائے

اب جبکہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پاک فوج نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن شروع کردیا ہے شہروں کے اندردہشت گردوں کی کسی قسم کی جوابی کارروائی سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے بتایا گیا ہے کہ حکومتی آپریشن کے نتیجے میں رد عمل کے طور پر راولپنڈی، اسلام آباد،کراچی ،لاہور ،پشاور،کوئٹہ اور دوسرے شہروں میںدہشت گردوںکی طرف سے کسی قسم کے جوابی حملہ کا خطرہ ہے وہ اہم تنصیبات کونشانہ بنا سکتے ہیں چنانچہ اس خطر ے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کوہائی الرٹ کر دیا گیا ہے پولیس ،رینجرز اور فوجی دستے اہم عمارتوں پر

...تفصیل

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

دہشت گردوں کو راہ راست پر لانے کی حکومتی کوششوں میں ناکامی کے بعد آخر یہی فیصلہ ہونا تھاجو گزشتہ روز منظر عام پر آیا حکومت نے ان کے ساتھ مکالمے کے معاملے میں بے حد درجہ نرمی اور تحمل سے کام لیا انہیں بار بار ہتھیار پھینکنے اور آئین کی بالادستی قبول کرنے کے لئے کہا مگر وہ تضادات ابہام اور وعدہ خلافیوں کا امتزاج تھے کبھی نفاذ شریعت کامطالبہ کرتے کبھی آئین کے وجود سے انکار کرتے اور کبھی شمالی وزیرستان میں اپنے لئے ایسے محفوظ قطعہ زمین کا تقاضا کرتے جہاں ان کی سرگرمیوں پر ان سے کوئی بازپرس کرنے

...تفصیل

انتخابی اصلاحات کے لئے پیش رفت کے بعد مظاہروں کا جواز نہیں

تحریک انصاف کے چند سو کارکنوں نے گزشتہ جمعہ کو بھی الیکشن کمیشن سے کچھ فاصلے پر مئی 2013ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں پر احتجاج کیا ' یاد رہے کہ تحریک انصاف  کے فیصلے کے مطابق ہر جمعہ کو اس کے کارکن ایمبیسی روڈ سے ایک جلوس کی صورت میں نعرہ بازی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر پولیس کی طرف سے نادرا چوک اور بعض دیگر علاقوں میں شدید ناکہ بندیوں کے باعث ہدف ستک نہیں  بچ سکتے چنانچہ دیر تک نعرے بازی کے بعد واپس روانہ ہو جاتے ہیں اگرچہ اوائل کے دو تین مظاہروں کے دوران تحریک

...تفصیل

شمالی وزیرستان سے عسکریت پسندوں کا فرار اور متوقع آپریشن کی افادیت

مصدقہ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے اعلانات کے بعد اگر عام شہریوں نے بعض علاقوں سے نقل مکانی کی ہے تو غیر ملکی جنگجوئوں کی بھاری تعداد بھی افغانستان کے بعض علاقوں کی جانب فرار ہوگئی ہے یہ صورتحال اگرچہ اس مثبت پہلو کی نشاندہی کرتی ہے کہ فوجی کارروائی کی صورت میں پاک فوج کو بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے  گا اور وہ آسانی کے ساتھ شمالی وزیرستان کے ان علاقوں پر بھی حکومتی اتھارٹی بحال کر سکے گی جہاں پہلے شدت پسندوں کی عملداری تھی لیکن تصویر کا دوسرا تشویشناک رخ یہ ہے کہ مفرور

...تفصیل

بھارتی وزیراعظم کی خواہش محاذ آرائی اور تشدد سے پاک ماحول

وزیراعظم محمد نوازشریف کے خیر سگالی کے جذبات کا جس گرمجوشی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جواب دیاہے اسے دونوں ملکوں کے تعلقات میں اعتماد سازی کی جانب اہم اقدام قرار دیاجاسکتاہے وزیراعظم پاکستان کے خط کے جواب میں بھارتی وزیراعظم کا خط دراصل مل کر کام کرنے اور خطے سے غربت کے خاتمہ کے لئے وزیراعظم نوازشریف کی تجویزپر مثبت ردعمل ہے بھارتی وزیراعظم نے اپنے جوابی خط میں کہاہے کہ وہ محاذ آرائی اور تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مخاطب

...تفصیل

عوامی تعمیر وترقی اور فلاح بہبود کا بجٹ

 پنجاب کی صوبائی حکومت نے10کھرب33ارب7کروڑ اور32 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کر دیاہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخو اہوں میں دس فیصد اضافہ کیاگیاہے جبکہ مزدور کی کم ازکم تنخواہ بارہ ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے صوبائی حکومت نے چار نئی آشیانہ سکیمیں شروع کرنے طلبہ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور پچاس ہزار بلو کیب دینے کا بھی اعلان کیاہے صوبے میں تعلیم کے لئے273 ارب صحت کے لئے121 ارب80 کروڑ اور توانائی کے شعبہ کے لئے31 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ریسکیو1122 کا دائرہ36 اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ بھی

...تفصیل