Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کو حکومت کی طرف سے ٹاسک

پشاور میں شمالی وزیرستان کے65رکنی گرینڈ جرگے کی خیبر پختونخواہ کے گورنر اور پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی سے ملاقاتوں کو سیاسی حلقوں نے غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیاہے حکومت کی طرف سے مذکورہ جرگہ کو شمالی وزیرستان میں امن کے قیام اور غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے پندرہ روز کی مہلت دی گئی ہے اور یہ مطالبہ کیاگیاہے کہ قبائلی عمائدین کو سرکاری تنصیبات اور فورسز کے قاتلوں کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جرگہ میں شریک قبائلی عمائدین کی طرف سے حکومت کو مکمل

...تفصیل

ملک دشمن سرگرمیوں سمیت سنگین جرائم کے خلاف قانون کی منظوری

طویل عرصہ کی جدوجہد کے بعد آخرکار حکومت قومی اسمبلی اور سینٹ کے ایوانوں سے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی مذکورہ بل بدھ کے روز سینٹ کے ایوان سے منظور کروایا گیا جبکہ قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز اس کی منظوری دی دہشت گردی کے سدباب اور ملزموں کی گرفتاری اور انہیں سزا سے متعلق بھی بعض امور پر اپوزیشن کے تحفظات تھے اپوزیشن نے اس شرط کے ساتھ بل کی منظوری میں تعاون کیا کہ بجٹ پر بحث اور اس کی منظوری کے بعد اس کی ترامیم کو بھی بل میں شامل کیاجائے گا انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا

...تفصیل

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹیوں کیلئے ذمے داری کے لمحات

برطانیہ میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد کراچی میں پہلا ردعمل انتہائی افسوسناک تھا ایک درجن کے لگ بھگ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو جلایاگیا اور مارکیٹیں وکاروباری ادارے بند کروا دیئے گئے تاہم بعد ازاں الطاف حسین کو بیٹی سے ملاقات کی اجازت ملنے اور پارٹی رہنمائوں سے ان کی گفتگو کے بعد ایم کیو ایم نے کراچی میں ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کراچی سمیت مختلف شہروں میں دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جمعرات کے روز اگرچہ مارکیٹیں اور کاروباری ادارے حسب پروگرام

...تفصیل

شدت پسندوں اور تخریب کاروں کیخلاف بلوچستان حکومت کی اہم کامیابیاں

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز خان بگٹی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ سوئی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں30 شدت پسند ہلاک کئے گئے اور ان کے آٹھ کیمپ ختم کر دیئے گئے جبکہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور سات شدید زخمی ہوگئے ان کا کہناتھا کہ شدت پسندوں کے قبضہ سے دو مغویوں کو بھی بازیاب کروایا گیاہے اور ان کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کیاگیاہے بلوچستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران شدت پسندوں کے خلاف یہ ایک بڑی کامیاب

...تفصیل

افغان حکومت کا بھارتی لہجہ معنی خیز ہے

افغانستان نے سرحد پار حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سیکورٹی مذاکرات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پاک فوج پر حملوں کی دھمکی بھی دے دی ہے اطلاعات کے مطابق افغان وزیر دفاع بسمہ اللہ خان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی فوج نے راکٹ حملوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے افغان فوج کے ایک عہدیدار جنرل محمدی نے کہا کہ افغان فوج پاکستانی فوجیوں کے راکٹ حملوں کے جواب میں کارروائی کے لئے حکومتی احکامات کا انتظار کر رہی ہے ادھر قومی سلامتی کونسل کے اجلاس

...تفصیل

فوجی گاڑی پر خودکش حملہ دہشت گردوں کی مکمل منصوبہ بندی کا نتیجہ

 فتح جنگ میں حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملہ اس بات کی علامت ہے کہ غیر ملکی ایجنٹوں اور پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشت گردوں نے قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کے لئے ایک بار پھر اپنا گھنائونا کھیل شروع کر دیاہے اس خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے دوکرنلز اور تین راہگیر شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کی اطلاع کے مطابق ترنول فتح جنگ کے قریب سیکورٹی فورسز کی ڈبل کیبن گاڑی گشت پر مامور تھی کہ اس دوران ریلوے پھاٹک پر ایک بھکاری نے جو خودکش حملہ آور تھا سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے

...تفصیل