Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

اگر ٹھوس ثبوت ہیں تو جاوید ہاشمی عدلیہ سے رجوع کریں

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ایک پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں کہا تھا کہ تصدق جیلانی کے بعد آنے والے جج پارلیمنٹ توڑ دینگے پارلیمنٹ تحلیل ہوگی اور نواز شریف مستعفی ہوجائینگے اس کے بعد ٹیکنو کریٹ کی حکومت بنے گی اور ستمبر میں انتخابات ہوں گے جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ شیریں مزاری اور عارف علوی نے مجھے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہے آپ عمران کو سمجھائیں جاوید ہاشمی کے مطابق عمران نے یہ بھی کہا تھا کہ نئے انتخابات میں ہماری حکومت آئے گی

...تفصیل

پاک چین تعلقات کی بنیاد مشترکہ مفاد اور باہمی عزت

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 90ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک چین تعلق باہمی مفاد اور عزت پر قائم ہے دوستی ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی زندگی کے تمام پہلوئوں سے متعلق ہے آرمی چیف نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر ، شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سمیت ہر معاملہ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاک افغان تعلقات میں بھی چین نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے پاکستان بین الاقوامی فورسز پر چین کی غیر متزلزل

...تفصیل

خیبرپختونخواہ کے حکومتی اتحاد سے قومی وطن پارٹی کی علیحدگی

خیبرپختونخواہ کی برسراقتدار جماعت تحریک انصاف نے آفتاب شیرپائو کی قومی وطن پارٹی کو حکومتی اتحاد سے نکال دیا ہے اس پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے پانامہ کے معاملے پر تحریک انصاف کا ساتھ نہیں دیا حکومتی ترجمان کے مطابق جس پارٹی نے اس اہم ایشو پر ہمارا ساتھ نہیں دیا محض اقتدار کے لئے اس کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ حکومتی پارٹی کے اس رویے پر قومی وطن پارٹی کا موقف ہے کہ تحریک انصاف نے شراکت اقتدار کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

...تفصیل

عبوری وزیراعظم کو بھی اپوزیشن کے دبائو کا سامنا ہوگا

نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں اور میڈیا سے ملاقات کے دوران دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ جھوٹے ریفرنسز سے نہیں ڈرتے ان کے تمام اثاثے ڈیکلئیر ہیں اور کوئی بھی اثاثہ مخفی نہیں الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں بھی جھانکیں جو لوگ الزام تراشی کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں وہ الزام لگائیں ان کا سامنا کرونگا انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کے ایجنڈے کو ہی لے کر آگے چلیں گے  وزیراعظم کی نااہلی کے عدالتی فیصلے پرہم نے عمل کیا ہے لیکن عوام نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا

...تفصیل

امریکی من مانیوں کے تناظر میں اہم طاقتوں کی ذمہ داری

امریکی سینٹ میں روس' ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے بل کی منظوری نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دنیا میں امن کے بجائے کشیدگی کے لئے کام کر رہی ہے بل کے حق میں 98جبکہ مخالفت میں دو ووٹ آئے حتمی منظوری کے لئے بل صدر ٹرمپ کو بھجوایا گیا ہے بل میں کہا گیا ہے کہ روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے پیش نظر اس پر پابندیاں سخت کی جائیں گی بل کے مطابق ایسی کمپنیاں جو روس میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اس سے مستثنیٰ ہوں گی دوسری طرف سینٹ میں منظور شدہ بل میں ایران  پر

...تفصیل

سابق وزیراعظم پر بدعنوانی کے الزامات ثابت نہ ہوسکے!

سپریم کورٹ کے فیصلے کی سیاسی حلقوں میں قبولیت یقینا خوش ائند اور اطمینان بخش ہے تاہم مذکورہ فیصلے کے تناظر میں قومی سطح پر یہ سوال اٹھتے ہیں کہ کیا اس کے نتیجے میں احتساب کا مضبوط نظام قائم ہو جائے گا؟ کیا اس کے نتیجے میں پاکستان سے جانے والی دولت بیرون ملک سے واپس آسکے گی اور اس فیصلے سے ہمارے معاشرے پر کس حد تک مثبت اثرات مرتب ہوں گے؟ یہ سوالات اس لئے بھی پیدا ہوئے ہیں کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ اٹھانے کے بعد اپوزیشن کی ایک جماعت تحریک انصاف کی طرف سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد پر

...تفصیل