Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف قرار داد اختیارات سے تجاوز

    سندھ اسمبلی میں منظور کی جانیوالی قرارداد میں وزیر اعظم ستے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے مذکورہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی طرف سے پیش کی گئی کثرت رائے سے یہ قرار داد منظور کی گئی قرارداد کی منظوری کے وقت مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں انہوں نے اپنے اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کی سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں غلط دستاویزات پیش کیں اور ٹیکس چوری کا ارتکاب کیا

...تفصیل

آرمی چیف کی طرف سے افغانستان کو تعاون کی پیشکش

 کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی ایکٹرز اور دشمن ایجنسیاں دہشتگردی میں ملوث ہیں ہم افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں جب تک افغان سرزمین دہشتگرد استعمال کرتے رہیں گے دونوں ملک مشکلات کا شکار رہیں گے تاہم ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی  چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمھ سب متحد ہیں اس جنگ میں کامیابی کیلئے عوام کا

...تفصیل

اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ کی تقرری میں تاخیر کیوں؟

موجودہ حکومت کو اس کے ناقدین کی طرف سے اکثر و بیشتر اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ یہ اہم اداروں کے سربراہوں کی تقریروں کے سلسلے میں بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے چنانچہ متعدد اداروں میں قائمقام سربراہوں سے کام چلایا جارہا ہے جبکہ بعض اداروں میں تو قائمقام افرادکا بھی تقرر نہیں کیا جاسکا ہم سمجھتے ہیں  اس قسم کے اعتراضات درست ہیں یہ صورتحال وزیراعظم آفس میں موجود وزیراعظم کے ان معاونین کی انفرادی کمزوریوں کا نتیجہ ہے جن کے فرائض  میں شامل ہے کہ وہ سربراہوں کے بغیر اداروں میں

...تفصیل

کیا امریکی ایجنسیاں افغانستان میں فضل اللہ گروپ کے ٹھکانوں سے بے خبر ہیں؟

لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ نہ صرف انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے لئے ایک چیلنج ہے بلکہ یہ اس اعتبار سے دعوت فکر بھی ہے کہ قوم کو اگر دہشت گردی سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو اسے اتحاد و یکجہتی کے جذبے کوبرقرار رکھنا ہوگا پانچ ماہ کے عرصہ میں بڑے صوبے کے دارالحکومت میں یہ دوسرا واقعہ تھا اس واقعہ میں نو پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید ہوئے جبکہ 57افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو گرایا جارہا تھا سہ پہر چار بجے  کے قریب

...تفصیل

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دینی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مذاکراتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے مذاکراتی کمیٹی نے اپنے دو روزہ اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو اتحاد کا سربراہ مقرر کیا جائے گا جبکہ سیکرٹری جنرل کا منصب جماعت اسلامی کے حصے میں آئے گا جمعیت علمائے اسلام (ف) پہلے ہی مجلس عمل کی بحالی کی حمایت کرچکی ہے۔ اس وقت جبکہ الیکشن قریب

...تفصیل

بھارت کی طرف سے خطے میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی

دفتر خارجہ کے ترجمان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے ہیں ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور ہم بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز بھی بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہمارا ایک

...تفصیل