Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

انتخابی اصلاحات کمیٹی میں الیکشن بل کی منظوری

خدا خدا کرکے دو سال کے عرصہ میں یہ اچھی خبر آئی ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن بل منظور کرلیا ہے جس میں تمام قوانین کو یکجا کرکے ایک قانون بنایا گیا ہے اور انتخابات کو مزید شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں یہ امر غور طلب ہے کہ تحریک انصاف نے اگرچہ 2013ء کے الیکشن کے بعد یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ انتخابی قوانین میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اور ناقص قوانین کے باعث الیکشن کو شفاف نہ بنایا  جاسکا چنانچہ بقول اس کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے لیکن اس کے برعکس  جب انتخابی

...تفصیل

وزیراعظم کے خلاف بے بنیاد الزامات کی دھند چھٹ گئی

سپریم کورٹ نے بدھ کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں یہ واضح کیا کہ وزیراعظم پر کرپشن اور عہدے کے غلط استعمال کا الزام نہیں ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز  سیالکوٹ میں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسی حوالے سے سوالات اٹھائے تھے کہ ان پر کرپشن بدعنوانی اور کسی معاملہ میں کمیشن کے حصول کا کوئی الزام نہیں ہے اس کے باوجود ہمیں ملوث کیا جارہا ہے ہمیں بتایا جائے کہ ہم پر الزام کیا ہے ہمارا قصور کیا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر بہتان

...تفصیل

بلاول زرداری کو اعلیٰ درجے کے سیاسی اتالیق کی ضرورت ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اسلام آباد میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا استعفےٰ اب پوری قوم کی آواز بن چکا ہے مولانا فضل الرحمان اور دیگر حکومتی اتحادی عنقریب اپنا موقف تبدیل کرکے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے شریف خاندان قانون کی حکمرانی تسلیم نہیں کرے گا تو قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفےٰ پر ہم سب ایک بنچ پر ہیں۔بلاول زرداری اس پارٹی کے قائد ہیں جس کی قیادت کبھی شہید ذوالفقار علی

...تفصیل

وزیر اعظم کا اٹل فیصلہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی نہ استعفےٰ دوں گا

وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے منصب سے استعفے دیں گے نہ اسمبلیاں توڑنے کا ان کا کوئی ارادہ ہے اپنی اتحادی جماعتوں کے سربراہوں مولانا فضل الرحمان اور اعجاز الحق سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کے خلاف نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فیصلہ سیاسی نہیں قانونی ہونا چاہیے وزیر اعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اسمبلی میں مدت پوری کرے گی اور اسے تحلیل نہیں کیا

...تفصیل

خیبرپختونخواہ کی حکومت انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے

پشاور میں دہشت گردی کی تازہ ترین واردات میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک میجر شہید جبکہ چار اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی حیات آباد کے علاقہ میں معمول کی گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور گاڑی سے آ ٹکرایا دھماکہ کے نتیجے میں میجر جمال شیران شہید ہوگئے جبکہ زخمی اہلکاروں میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ایس پی کنٹونمنٹ عمران ملک کے مطابق

...تفصیل

ٹورنٹو کی عالمی کشمیر کانفرنس اور بھارت کی طرف سے کشیدگی میں اضافہ

 ٹورنٹو میں منعقدہ عالمی کشمیر کانفرنس میں دنیا کے مختلف خطوں سے کشمیری قائدین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے بیشتر نمائندوں نے شرکت کی کانفرنس میں منظور کی جانے والی قرارداد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ایک جامع حل پیش کرتی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا  ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوجی انخلاء کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ختم کرے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے لئے ماحول بن سکے قرارداد میں اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں

...تفصیل