Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

بلوچستان کے امن اور اس کی ترقی کے لئے پاک فوج کا عزم

کوئٹہ گیریژن میںفوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہت خوبصورت بات کہی کہ پاک فوج پاکستانی عوام کی فوج ہے اور عوام کی حمایت سے ملک و قوم کے دفاع اور دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی' خوشحالی اور اسے امن کا گہوارہ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان کے عوام کو دوسرے صوبوں کے عوام کے برابر ترقی دینا ہمارا بنیادی مقصد ہے اس موقع پر آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پاک فوج' ایف

...تفصیل

بھارت افغانستان میں امن عمل اور غیر فوجی حل کا مخالف

امریکہ کے چار سابق اعلیٰ عہدیداروں نے ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے افغان بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے لئے بین الاقوامی ثالثی میں تعاون پر زور دیا ہے تاکہ علاقائی شراکت دار بالخصوص پاکستان یہ سمجھ سکے کہ امریکہ امن عمل میں مخلص ہے ایسے وقت جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغان پالیسی پر نظرثانی کے لئے تیاری کی جارہی ہے امریکی اعلیٰ عہدیداروں نے جو کسی نہ کسی حیثیت میں افغان جنگ  سے منسلک رہے ہیں امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں پاکستان اور

...تفصیل

قطر کا غیر منصفانہ شرائظ کو تسلیم کرنے سے سلسلے انکار

خلیجی ریاستوں اور قطر کے معاملات مزید کشیدگی کی طرف جارہے ہیں چنانچہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین نے قطر پر پابندیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ان ممالک نے انسداد دہشتگردی کے تناظر میں قطر اور امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے کو ناکافی قرار دیا ہے دوھا اور واشنگٹن نے دہشتگردی  کیلئے مالی تعاون کو مل کر روکنے پر اتفاق کیا تھا ایک سعودی نیوز ایجنسی میں شائع ایک بیان کے مطابق یہ اقدام ناکافی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں عرب ریاستیں قطر کی جانب سے دہشتگردی میں مالی تعاون اور

...تفصیل

ایران کی حکومت اور جمہوریت امریکہ کیلئے ناقابل قبول کیوں؟

امریکی وزیر دفاع جمس بیٹس نے ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی سے بات چیت میں کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات کی بہتری سے قبل تہران میں نظام کی تبدیلی عمل میں آنی چاہیے انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایران پاکستان اور امریکہ میں سفیروں کو قتل کرنے کیلئے ایجنٹوں کو بھیج رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ تہران اور امریکہ کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں مگر ایسا صرف ایران میں نظام کی تبدیلی کے راستے سے ہوگا امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران نے گزشتہ برسوں کے دوران موثیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کئے انہوں

...تفصیل

کشمیر و فلسطین کے مسائل کی وجہ مسلم دنیا کا باہمی انتشار

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 44ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کشمیر و فلسطین کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے حل تک امن قائم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امت مسلمہ کے امن و ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر و فلسطین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی تو امن اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ممکن نہیں مشیر خارجہ نے کہا کہ امت مسلمہ کو دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے

...تفصیل

جے آئی ٹی عدالت ہے نہ اس نے کسی استعفیٰ کی بات کی

جے آئی ٹی کی رپورٹ میںسفارش کی گئی ہے کہ وزیراعظم ان کے دو بیٹوں حسین نواز' حسن نواز اور صاحبزادی مریم نواز کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجا  جائے جبکہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت جے آئی ٹی کی رپورٹ کی کاپیاں متعلقہ فریقوں کو فراہم کی گئی ہیں اور انہیں پیر 17جولائی کو سماعت کے موقع پر رپورٹ کے حوالے سے اپنے تحفطات پیش کرنے کے لئے کہا گیا مگر دوسری طرف حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم سے استعفےٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے تحریک انصاف نے تو وزیراعظم کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر

...تفصیل