Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

کراچی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی

کراچی میں پی ایس 114پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اس کے امیدوار سعید غنی نے 23ہزار 840ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیو ایم کے کامران ٹیسوری نے 18ہزار106ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی مسلم لیگ (ن) یہاں تیسرے اور تحریک انصاف چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ایم کیو ایم لندن نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا مجموعی طور پر پولنگ کی شرح 32 فیصد رہی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں 1988ء سے 2013ء کے عام انتخابات تک پیپلزپارٹی نے اس حلقے سے کبھی کامیابی حاصل نہیں کی۔

...تفصیل

قوم کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا ہے

جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شریف فیملی کا طرز زندگی ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف ان کے بیٹوں حسن نواز' حسین نواز اور بیٹی مریم نواز کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق مدعا علیہان تحقیقاتی ٹیم کے سامنے رقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتا سکے۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ردی' عمران نامہ اور دھرنا تھری قرار دیا ہے

...تفصیل

افغان صدر کی افغان طالبان کو دھمکیاں

افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک بار پھر طالبان کو امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے لیکن ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ اگر گروپ نے تشدد کا راستہ نہ چھوڑا تو اسے عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے گا ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کو سمجھنا چاہیے کہ وقت ان کا انتظار نہیں کر رہا طالبان دل و جان سے امن عمل کو قبول کریں یا پھر وہ عالمی سطح پر دہشت گرد نامزد ہونے اور دہشت گردوں کی بین الاقوامی فہرست میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو جائیں۔افغان صدر جس انداز سے افغان طالبان کو امن

...تفصیل

جے آئی ٹی کی رپورٹ پر حکومت کے اعتراضات اور اس کا احتجاج

برسراقتدار مسلم لیگ (ن) کی طرف سے دو ٹوک انداز میں یہ موقف سامنے آیا ہے کہ قطری شہزادے کے بیان کی عدم موجودگی میں جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا چار وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ جے آئی ٹی کو کس قانون کے تحت فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی گئی حکومتی جماعت نے حساس اداروں کی شمولیت پر بھی اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی تمام آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کو عوام  کے لئے ریلیز کیا جائے وفاقی وزراء نے کہا کہ ایک اخباری خبر

...تفصیل

حکومت کی طرف سے آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کا سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کیا جائے گاور ان کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا ضرورت پڑنے پر سپریم کورٹ سے نظر ثانی کا آپشن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یہ بھی طے پایا کہ جمہوری نظام کے استحکام کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے اجلاس میں طے پایا کہ پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ضرورت پڑی تو تمام آئینی وقانونی آپشن استعمال کئے جائینگے

...تفصیل

تاریخی فیصلے کے دوررس اثرات مرتب ہونگے

 ملک کے ممتاز ماہر قانون ایس ایم ظفر نے پانامہ لیکس اور جے آئی ٹی کے حوالے سے قانونی نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی شواہد جمع کرنے کے بعد رپورٹ خصوصی عدالت میں جمع کرائے گی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو شواہد جمع کرنے کا کام دیا تھا لہٰذا اسے اس سے تجاوز نہ کرنا ہوگا جے آئی ٹی کسی معاملے میں اپنی رائے دینے کی مجاز نہیں ہے کیونکہ یہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اسکی رائے کیس میں شامل لوگوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی

...تفصیل