Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

جے آئی ٹی کے اراکین کو دوحہ جانے میں اعتراض کیوں؟

قطر کے سابق وزیراعظم شہزادے شیخ محمد جاسم نے جے آئی ٹی کے تازہ ترین خط کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ وہ اپنے خط کی تصدیق کرنے کے لئے تیار ہیں جے آئی ٹی اپنے اراکین کے نام اور ملاقات کی تاریخ دے وہ اسے اپنے گھر یا دفتر میں خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے جے آئی ٹی کی اس دلیل کو مسترد کر دیا ہے کہ پاکستانی قوانین اور عدالت کا دائرہ اختیار ان پر لاگو ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی نہیں ہوں اس لئے پاکستانی قوانین اور عدالتوں کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں

...تفصیل

سیاسی مخالفین کو وزیراعظم کی کامیابیوں کا خوف

حویلی بہادر شاہ میںبجلی گھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان کے ہر شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا ہو رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں شامل ہوگا ملک و قوم کی خدمت کرکے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ہمارے سیاسی مخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھونے جارہاہے اور اندھیرے ختم ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بزدل الیکشن نہیں جیت سکتے اس لئے سازشیں کرتے ہیں میں انہیں کہتا ہوں کہ آئو مقابلے میں آئو جب

...تفصیل

دہشتگردوں کو مالی وسائل کی فراہمی روکنی ہوگی

 برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں اسلامی انتہا پسندی پھیلانے کی معاونت میں سعودی عرب سرفہرست ہے نہری جیکسن سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی تنظیموں کے بیرون ملک سے فنڈز لے جانے، نفرت انگیزی پھیلانے والوں اور شدت پسندی کو فروغ دینے والوں کے درمیان بڑھتا ہوا ایک واضح تعلق ملا ہے خارجہ امور سے متعلق اس برطانوی تھنک ٹینک نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے کردار کے بارے میں عوامی سطح پر تحقیقات کی جائیں تاہم برطانیہ میں سعودی سفارتخانے نے اس دعوے

...تفصیل

بھارت کو تجارتی راہداری مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط

تاجکستان کے دار الحکومت دو شنبے میں چار فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گننر کا استعمال کررہا ہے ایسے میں ہم اسے تجارتی راہداری کیسے دے سکتے ہیں یہ ممکن نہیں ہے اجلاس کے دوران افغان صدر نے بھارت کو بھی تجارتی راہداری میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے کشمیریوں پر پیلٹ گننر کا استعمال ہورہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک بھارت کو تجارتی راہداری نہیں دی

...تفصیل

قطر نے مطالبات کو غیر حقیقی قرار دے کر مسترد کر دیا

بعض عرب ممالک کی طرف سے قطر کو دئیے جانے والے مطالبات کی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے جبکہ دوسری طرف قطر کا موقف ہے کہ تمام تر مطالبات ناقابل عمل ہیں قطر کے وزیر  خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اپنے جرمن  ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے مطالبات غیر حقیقی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ مطالبات دہشت گردی کے حوالے سے نہیں بلکہ ان کے ذریعے ہماری آزاری اطہار اور خودمختاری پر قدغن لگانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری طور پر ان مطالبات کا جواب دے دیا

...تفصیل

نصر میزائل نے کولڈ سٹارٹ بھارتی نظریہ تحلیل کر دیا

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نصر میزائل نے بھارت کے جنگی نظریے کولڈ سٹارٹ پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا ہے اس میزائل کی رینج ستر کلو میٹرہے۔ یہ میزائل شکن دفاعی نظام سے بھی لیس ہے آرمی چیف نے آرمی سٹریٹجک فورس کے تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا انہوں نے پاکستان کی قابل اعتماد کم سے کم دفاعی صلاحیت کی طرف اہم سنگ میل حاصل کرنے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی انہوں نے سٹریٹجک فورس سے کہا کہ

...تفصیل