Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

یوم سیاہ۔۔۔ڈاکٹر ساجد خاکوانی

کشمیرکی آزادی کاقرض ہنوزواجب الاداہے۔1947سے تادم تحریرکشمیرکے مسلمان حالت تحریک ہیں اوران کی گزشتہ نسلوں سے آج کے نوجوانوں تک قربانیوں کی ایک طویل داستان لیے پوری دنیاکے سامنے سراپا سوال احتجاج ہیں کہ آزادی کی منزل کب ان کے روبروہوگی۔عالمی طاقتوں سے عالمی اداروں تک نے دوردرازافریقہ کے جزائرمیں بھی آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو نویدآزادی سنائی لیکن کشمیری مسلمان قربانیوں پر قربانیان دیتے چلے آرہے ہیں لیکن ان کی شنوائی دنیابھر میں کسی جگہ بھی نہیں ہوپاتی۔غیرتوغیررہے اپنوں نے بھی گونگے بہرے اور

...تفصیل

مجذو ب کون ؟۔۔۔چوہدری محمد ریاض کھٹا نہ

مجذوب صاحب کشف ،فنا فی اللہ اور فنا فی رسول ہو تا ہے جو بر گزیدہ ہو نے کے ساتھ ساتھ صاحب ڈیوٹی بھی ہو تا ہے ۔وہ اللہ ہی کے دفتر میں اپنی عرضی پیش کر تا ہے وہ ہر چیز میں اللہ کا جلوہ ،اللہ کا نو ر اور اللہ کاسچ محسوس کر تا ہے وہ اللہ کے رازق ہو نے اور اللہ کے خالق ومالک ہو نے پر مکمل یقین رکھتا ہے۔وہ دنیا وی جھنجیلوں سے آ زاد ہو تا ہے وہ روز محشر کو ہر وقت اپنی آ نکھوں کے سامنے رکھتا ہے وہ ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے ۔وہ رزق حرام سے مکمل دور رہتا ہے اور رزق حلال ہی کو اپنے جسم کا حصہ بنا

...تفصیل

کشمیریوں کا یوم سیاہ ۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 پاکستان سمیت لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا۔ مقبوضہ ریاست بھر میں ہڑتال رہی۔ یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت طاقت کے بل بوتے پر سلب کر رکھا ہے۔ سری نگر، بڈگام، پلوامہ شوپیان اور کولگام میں کرفیو جیسی پابندیاں اور بندشیں عائد کی گئیں جبکہ وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھا گیا۔ امتحانات ملتوی کئے گئے اور ریل سروس بند رکھنے کے ساتھ ساتھ

...تفصیل

پستول ہی کیوں؟،،،پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میری آنکھیں حیرت سے پھیلیں 'منہ کھلا اور سانسیں جام ہونے لگیں 'میں نے بے یقینی کے عالم میں سامنے بیٹھی بوڑھی ماں کو دیکھا 'میرے سوالیہ انداز پر اس نے پھر اپنا سوال دہرایا کہ کسی قاتل اور خودکشی کرنے والے کو معافی مل سکتی ہے 'خودکشی واقعی حر ام ہے 'میرے اعصاب جو بوڑھی عورت کے سوال پر بکھر گئے تھے 'اب آہستہ آہستہ نارمل ہونا شروع ہو گئے تھے لیکن میرے چہرے اور آنکھوں میں ابھی بھی حیران کن سوالیہ تاثرات تیر رہے تھے 'بوڑھی ماں کی آنکھوں میں نمی واضح نظر آرہی تھی وہ کسی بہت بڑے کرب سے گزر رہی تھی 'دکھ

...تفصیل

سیاست کا نیا بیانیہ۔۔۔طارق حسین بٹ

 اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سپریم کورٹ نے اقامہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے منتخب وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارتِ عظمی کے منصب سے نا اہل قرار دے دے دیا ہے جو ماہرینِ قانون،اہلِ دانش اور جمہوریت سے محبت رکھنے والوں کیلئے وجہِ اضطراب بنا ہوا ہے ۔بھارت کی مثال ہمارے سامنے ہے جب وزیرِ اعظم راجیو گاندھی کے خلاف بافورس سکینڈل کا زورو شور تھا تو اس وقت گیانی ذیل سنگھ جو کہ صدرِ جمہوریہ بھارت تھے اور کانگریس کی حمائت سے صدر منتخب ہوئے تھے ان پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت دبائو تھا کہ وہ

...تفصیل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فیصلے گڈگورننس کی نوید۔۔۔ضمیر نفیس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چند دنوں میں بعض ایسے فیصلے کئے ہیں سنجیدہ سیاسی حلقوں اور ارباب دانش نے ان کی تعریف کی ہے تازہ ترین فیصلہ یوم آزادی کے موقع پر وفاقی حکومت کی طرف سے اخبارات کو جاری اشتہارات میں سے اپنی تصویر کو نکلوانا ہے انہوں نے کہا کہ میںنے ایسا کوئی کارنامہ نہیں کیا کہ میری تصویر قائداعظم ' علامہ اقبال اور دیگر قائدین کے ساتھ شائع کی جائے 13اگست کی شام سات بجے متعلقہ اخبارات کو متعلقہ ایڈ ایجنسی کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ حکومت پاکستان کی طرف سے آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

...تفصیل