Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

دل پتھر:ضمیر مردہ۔۔۔این اے ساحر

آج ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ تو ہم سب ہی دیکھ رہے ہیں اور سن رہے ہیں سانحوں پر سانحے ہو رہے ہیں قیامت پر قیامت گزر رہی ہے کہیں بھوک ہے تو کہیں خشک سالی کہیں بے سرو سامانی ہے تو کہیں جرائم کی فراوانی اور اس پر بھی قیامت' انسانی خون کی ارزانی پو لیس لاچار ، عدالتیں انصاف سے عاری ہیں تو قانون بیکار،مگر آج آئینہ ہمارے سامنے ہے کہ ہم خود بحیثیت قوم کیا ہیں ؟ آج ہمیں کیا ہو گیا ہے ؟ آج ہمارے دل پتھر کے کیوں ہو گئے ہیں ؟ مارکیٹس میں بازاروں میں دھماکے ہوئے تو ہم خاموش رہے پولیس ٹریننگ اکیڈمی

...تفصیل

روس کا کروفر بحال ہوگا؟۔۔۔سمیع اللہ ملک

1768 اور1774کے دوران روس اورغیرمعمولی حدتک پھیلی ہوئی ترک سلطنت کے درمیان مناقشہ رہا جس کے بعد 1774میں دونوں کے درمیان'' کوچوک کینارکا'' کا معاہدہ ہوا۔ اس معاہدے سے روس کوجہاں'' کو کرچ'' اور'' ازوو'' کی بندر گاہوں کے ذریعے بحیرہ اسود تک براہ راست رسائی ملی۔ وہاں ترکی میں عیسائی اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے کا حق بھی ملااور علامتی طور پر خود مختار کریمین خانیت کو تھوڑے بہت اختیارات کے ساتھ مقرر کیا گیا۔ اس معاہدے کے نو سال بعد روس کے حکمراں طبقے کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کے خلاف عوام

...تفصیل

کون بنے گا پی ایچ ڈی؟۔۔۔ مدیحہ مسعود

وہ گھر کے صحن میں فٹ بال کھیل رہی تھی ۔ وہ بہت پر اثرار اور نایاب قسم کی چھوٹی سی چوزی تھی ۔ اس کا نام اْف تھا ۔ بہت خوبصورت  چھوٹے چھوٹے پر اور رنگ بھی گولڈن اور سفید تھا۔ اس کی ایک عجیب بات یہ تھی کہ اس نے بیرون ملک سے PHD کی ڈگری لے رکھی تھی ، بہت ہونہار چوزی تھی ، اس کو تو بس کسی کی نظر ہی لگ گئی تھی ۔ ایک دن اچانک چیلوں کے ہول جس کے نام اْم تھا ، کوئوں کے گروہ پر حملہ کر دیا ، اچانک کوئوں کے ہول میں باز بھی آگیا۔ باز نے چیلوں کے چار کمانڈر مار ڈالے ، چیل چونکہ اب کوئوں سے ڈرنے لگے ۔ اس

...تفصیل

خود احتسابی لازم ۔۔۔ظہیر الدین بابر

 70واں جشن آزادی قوم نے  ایک بار پھر اس  عہد کی تجدید کے ساتھ منایاکہ مملکت خداد پاکستان کے بقا، سلامتی اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ اس میں دوآراء کہ آزادی کا تصور عام پاکستان کے لیے کچھ اور خواص کے لیے کچھ ۔ کروڑوں پاکستانی جن کا جینا مرنا صرف اورصرف یہ دھرتی ہے ہمہ وقت پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دعاگو  ہیں۔ ان کے لیے  ملک  حقیقی طور پر ایسی جائے پناہ ہے جس کا کوئی بھی متبادل نہیں۔یہ امر باعث اطمینان ہے کہ حالیہ سالوں میں ملک کی شہری آبادی متحرک دکھائی دیتی ہے ۔اس

...تفصیل

کیا پی پی ہار مان چکی۔۔۔امجد صدیقی

پی پی کی حالت ان دنوں کچھ اس طرح کی ہے کہ اس کے مستقبل سے متعلق کچھ بھی پشین گوئی کرنا مشکل ہور ہا ہے۔اس کی قیادت کے قول و فعل میں اس قدر تضاد پایا جارہاہے کہ آنے والے دنوں میں اس جماعت کی کامیابی اور ناکامی دونوں کی برابر کی امید کی جاسکتی ہے۔قیادت کی بڑھکیں تو یوں ہیں کہ گویا پی پی کے سوا کوئی اور قوت ہی نہیں ۔مگر عملا قیادت سیاسی عمل سے لاتعلق ہے۔اس قدر لاتعلق کہ اگلے الیکشن میں ان کے پاس شاید تمام حلقوں کے امیدوار بھی نہ مل سکیں۔اگر پی پی الیکشن ہار جاتی ہے تو اس کے پیچھے قیادت کا آج کل کا

...تفصیل

آرمی چیف کا پرعزم خطاب۔۔۔ضمیر نفیس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقاریر بہت مختصر ہوتی ہیں لیکن ان کے جملوں میں بلا کی معنومیت ہوتی ہے اشارے کنائے میں بہت کچھ کہہ جاتے ہیں بسا اوقات بات کھل کر کہنے میں کہنے سنے والے کو اتنا لطف نہیں آتا جتنی علامت اور استعارے کی زبان میں بات کرتے ہوئے لطف آتا ہے' ایک صحافی ہونے کی حیثیت سے میں ان کی تقاریر کو غور سے پڑھتا اور سنتا ہوں بہت خوبصوت انداز سے جہاں ان کو پیغام دینا ہوتا ہے پیغام دے دیتے ہیں واہگہ بارڈر پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اور دنیا کا آٹھواں بڑا قومی

...تفصیل