Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

مسلم دنیامیں بحران دربحران۔۔۔سمیع اللہ ملک

جب سے سی پیک منصوبہ شروع اوردنیاکواس کی اہمیت کا احساس ہواہے اسی دن سے عالمی معیشت کے چار کھلاڑیوں میں بے چینی اوراضطراب کی کیفیت بڑھتی جارہی ہے۔اقوام عالم دونئے بلاکس میں تقسیم نظر آرہی ہے۔سی پیک میں روس،ترکی،سعودی عرب اوربعض یورپی ممالک کی دلچسپی اس کومرکزنگاہ بنائے ہوئے ہے تو دوسری طرف امریکا، بھارت، اسرائیل اورایران کی نگاہوں میں کانٹے کی طرح کھٹک اور چبھ رہاہے۔دراصل انہیں خوب اندازہ ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کی صورت میں پاکستان اور چین کودنیامیں غیرمعمولی اقتصادی اہمیت حاصل ہوجائے گی

...تفصیل

مائیکرو ٹیکنالوجی: نانوٹیکنالوجی۔۔۔تنویر صادق

دنیا میں ہر جگہ اور ہر ادارے میں پی ایچ ڈی ہونا کوئی بڑی بات نہیں لیکن پروفیسر ہونا بہت بڑی اور اعزاز کی بات ہے ۔اسلئے کہ پروفیسر ہونے کا مطلب ایک ایسا شخص ہے جو علم اور تجربے سے مالا مال ہے۔جس کی رائے اپنے مضمون کے حوالے سے بہت جچی تلی اور اہم ہوتی ہے۔چند سال پہلے آکسفورڈ کے ایک انتہائی سینئر اور بوڑھے سے پروفیسر پاکستان آئے ہوئے تھے۔ ایک جگہ لیکچر کے بعد لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے پی ایچ ڈی کس موضوع پر کی تھی۔ ہنس کر بولے ۔ میں سادہ گریجوئیٹ ہوں۔ البتہ سات بچوں کو پی ایچ ڈی کرا چکا ہوں اور آج کل

...تفصیل

ہمارے پا ئوں زمین پر نہیں ہیں۔۔۔ شیخ خالد زاہد

دنیا کو پاکستان کا وجود تسلیم کئی سال ہونے کو آگئے ہیں لیکن پاکستان، پاکستانیوں کو اپنی اہمیت جتانے سے قاصر رہا ہے۔ دراصل پاکستان کی واقفیت ان لوگوں سے تھی جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے تحریک چلائی اور اپنا سب کچھ اس تحریک کے نام کر کے اپنی جانوں کا نذرانہ پاکستان کے حصول کیلئے پیش کردیا۔ یقین جانئے جن لوگوں نے تحریک پاکستان کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دی ، پاکستان نے اسے یاد رکھا ۔وہ لوگ آہستہ آہستہ منظرِ عام سے غائب ہونا شروع ہوگئے اور بہت جلد پاکستان کی آنکھوں سے وہ تمام لوگ کہیں پوشیدہ

...تفصیل

قیام پاکستان،بیسویں صدی کا ایک معجزہ۔۔۔ریاض احمد چودھری

پاکستان کا قیام بابائے قوم حضرت قائداعظم کی فراست، تدبر، خلوص اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انگریزوں اور ہندوؤں کی سازشوں اور پر زور مخالفت کے باوجود 14اگست 1947ء کو پاکستان ظہور میں آیا۔ جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے حضرت قائد اعظم کی قیادت میں قیام پاکستان کیلئے بے شمار اور عظیم قربانیاں دیں۔ لاکھوں مسلمانوں نے اس مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔تحریک پاکستان میں جہاں برصغیر کے مسلمانوں کے ہرطبقے کے لوگوں نے بھرپور حصہ لیا وہاں ہمارے مسلم اخبارات اور خصوصاً اْردو اخبارات نے تحریک

...تفصیل

فساد کی جڑ۔۔۔شوکت اللہ

جب سے ڈونلڈ ٹرمپ مکا لہرا کروائیٹ ہائوس میں داخل ہوئے ہیں تب سے عالمی دنیا بالخصوص امت کے مسائل دن بدن گھمبیر ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار کر ارض پر منڈلاتے جنگی بادلوں کے برسنے کی پیشن گوئیاں بھی کررہے ہیں۔ جس کی سب سے بڑی وجہ امریکہ کی ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے اسلحے کی فروخت کے معاہدے ہیں جن میں گزشتہ ماہ سے کافی تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یعنی اپنی معیشت کو گرداب سے نکالنے کے لئے عالمی امن کو دائو پر لگانے سے گریز نہیں کیا جارہا ہے۔ اب تک کیے جانے والے معاہدوں

...تفصیل

جب پاکستان اور سرائیل کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔۔۔ضمیر نفیس

مختلف ادوار کے دوران وطن عزیز میں یہ بحث جاری رہی کہ پاکستان کو اسرائیل کی حکومت تسلیم کرنی چاہیے اس ضمن میں یہ استدلال بھی پیش کیا گیا کہ اسلامی برادری کے بہت سے ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے اگر مسئلہ فلسطین کے باوجود بعض اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں تو پاکستان کو اسے تسلیم کرنے میں کیا اعتراض ہے بہرحال یہ حکومت اور خارجہ پالیسی کا ایشوہے اور اس پر بحث میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اسے جذباتی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے بلکہ ٹھنڈے دل کے ساتھ تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے فائدے نقصانات پر

...تفصیل