Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

مخلوط نظام تعلیم اور مظمرات ۔۔۔انوار الحق رامے

  تعلیم ایک معاشرتی علم ہے اور معاشرتی اقدار تعلیم کے نظریہ اور تعلیمی عمل کو متاثر کر تی ہیں ۔ ہم اپنے عمومی امو ر میں سیکو لر نظریات پر عمل کرتے ہیں ۔ ہم نے دین اور دنیا کو خانوں میں الگ الگ بانٹ رکھا ہے ۔ حکومت جو اجتماعیت کا مظہر ہو تی ہیں وہ امور مملکت میں دین کی مداخلت کو پسند نہیں کرتی اور مسجد و مدرسہ حکو مت کی مداخلت کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے یہ رویے مغربی اقتدار پر عمل پیرا ہونے کے نتائج ہیں۔ اسلام انسانی زندگی کے تمام امورکو شعوری قرار دیتا ہے تصور انسان اور تصور حیات کا

...تفصیل

بھارتی نامزد آرمی چیف الزامات کی زد میں۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 ہندوستانی فوج کے سابق سربراہ اور اب وفاقی وزیر جنرل (ر) وی کے سنگھ نے فوج کے نامزد سربراہ پر 'بے گناہوں کے قاتلوں اور ڈاکہ ڈالنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش' کا الزام لگایا ہے۔ نامزد آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ آسام کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر ظلم ڈھانے اور انکے ماورائے عدالت قتل کرانے میں ملوث رہے ہیں۔ یہ تنازع فوج کے ایک انٹیلی جنس یونٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں ہے۔ الزام یہ تھا کہ دسمبر 2011ء میں شمال مشرقی ریاست آسام کے جورہٹ علاقے میں اس یونٹ نے غیرقانونی کارروائیاں کی تھیں لیکن

...تفصیل

قانون کی سربلندی کا ایک اور موقع۔۔۔ظہیرالدین بابر

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی ڈالی۔ تمام تر اعتراضات وخدشات کے باوجود آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے عدالتی کاروائی کا جس طور پرسامنا کیا اسے ملک میں آئین وقانون کی سربلندی کی کوششوں کے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔ اس سے انکار نہیں کہ تاحال ہمارا نظام عدل عام و خاص میں امتیاز روا رکھے ہوئے ہے۔ ملک بھر کی ضلعی عدالتوں میں ایسے لاکھوں مقدمات زیرسماعت ہیں جن کا مستقبل قریب میں بھی تیزی سے نمٹنا مشکل نظر

...تفصیل

افغانستان کے بدلتے ڈرامائی حالات اورپاکستان۔۔۔سمیع اللہ ملک

بالآخرقصرسفیدکے فرعون کوطالبان کے مطالبات پرسرنگوں ہوناپڑااورطالبان کے پانچ رہنمائوں کواپنے ایک فوجی کے عوض رہاکرکے افغانستان میں قیام امن اورمحفوظ انخلا کیلئے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی استدعاکے ساتھ اپنی نئی پالیسی کااعلان کردیاہے جس پرچغہ پوش مسخرے نے انتہائی اشتعال میںاسی امریکاپرسخت تنقیدکی جس کی بدولت وہ ابھی تک کابل کے محل میں اقتدارکے مزے لوٹ رہے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ امریکانے اپنے مفادات کی خاطرہی طالبان کورہاکیاہے لیکن ایک سال پہلے وہ امریکاسے ان افرادکی رہائی کامطالبہ کررہے تھے لیکن

...تفصیل

پاک بھارت تعلقات اور وزیراعظم کا خط۔۔۔ضمیر نفیس

خطے کی اہم مسلم ایٹمی ریاست کے وزیراعظم کی حیثیت سے محمد نوازشریف کا بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کے نام خط اگر چہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی پاکستانی عوام اور حکومت کی خواہش کوظاہر کرتا ہے لیکن ساتھ ہی عالمی برادری کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت خطے میں امن وسلامتی کی خواہاں ہے اور وہ نہ صرف بھارت کے ساتھ اچھی ہمسائیگی کے تعلقات استوار کرنے میں پرجوش ہے بلکہ خطے میں غربت کے خاتمہ کے سلسلے میں عالمی برادری کی کوششوں میں بھی شریک ہے عالمی برادری دنیا کے ترقی پذیر

...تفصیل

بے کارکس کے سر بندھی دستاردیکھئے۔۔۔ سمیع اللہ ملک

یہ خبر اب تاریخ کے ذخیرے میں جمع ہوچکی ہے کہ مصرمیں حسنی مبارک کی روح جنرل السیسی میں حلول کر گئی ہے۔ امر یکہ اور اسرائیل کا حمایت یافتہ یہ فوجی آمر خود ہی قاتل خود ہی منصف کے مصداق تلوار کی نوک پر محمد مرسی کا تختہ پلٹ کر اب آپ ہی ایوانِ صدارت پر قبضہ جماچکا ہے۔ اپنی مطلق العنانیت کو اس جناب نے نام نہاد الیکشن سے بزعم خویش ریفرنڈم کی شکل دے دی۔ گردشِ زمانہ یا ستم ظر یفی دہر دیکھئے کہ اس وقت مصر کا منتخب صدر مرسی حبس ِبے جا میں ہیں جبکہ فوجی آمر السیسی ملک کے سیاہ وسپید کا مالک بن بیٹھا ہے ۔

...تفصیل