Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

قومی سیاست اور صداقتیں ۔۔۔انوار الحق رامے

کیا یہ تاریخی سچ ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے یا یہ ہمارے ذہنوں کا طلسم ہے کہ ہم ماضی کے احوال کو حال پر منطبق کر دیتے ہیں ہماری ملکی تاریخ کے سیاسی میدان میں متحدہ پاکستان میں شیخ مجیب الرحمان کو مشرقی پاکستان میں ا ور موجودہ پاکستان (مغربی پاکستان ) میں ذوالفقار بھٹو کو عو ام کا بے پناہ اعتماد حا صل ہوا تھا ۔ ذوالفقار بھٹو سے تمام تر اختلاف کے باوجود اس کی قومی خدمات مثلا آئین پاکستان کی تشکیل ،انڈیا سے ٩٠ ہزار قیدیوں کی واپسی اور پانچ ہزار مربع میل رقبے کو انڈیا کے قبضے سے وا گذار کروانا

...تفصیل

ائرپورٹ دہشتگری اور کولڈ سٹوریج سردمہری۔۔۔ ابن شمسی

دہشت گردپھر پاک سرزمین پر اپنا گھنائونا کھیل کھیلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس بار تو حملہ شدید ترین تھا۔ حملہ آور بھی درجن بھر تھے۔ ان کے پاس جدید اسلحہ اور سازوسامان تھا۔ وہ تربیت یافتہ بھی تھے۔ ان کے پاس وہ ادویات بھی تھیں جنہیں دنیا کی کوئی جدید فوج ہی استعمال کرسکتی ہے۔دہشت گرداپنے مذموم کھیل کو کئی دن تک طول دینا چاہتے تھے تاکہ دہشت گردی سے چور پاکستان کے چہرے کو مزید زخم لگائے جائیں اور اسے دنیا بھر کی نظروں میں ناکام مملکت ثابت کرسکیں۔ تاہم ائرپورٹ سیکورٹی فورس ، رینجرز اور پاک فوج کے موثر

...تفصیل

ٹی ٹی پی عالمی ایجنڈا رکھتی ہے ؟۔۔۔ظہیرالدین بابر

 شمالی وزیرستان میں چھ ماہ بعد دو امریکی ڈرون حملوں میں ابتدائی طور پر سولہ افراد کے ہلاک ہونا غور وفکر کا متقاضی ہے۔رواں سال امریکی جاسوس طیاروں کا یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔ اطلاعات ہیں کہ تازہ کاروائی میں ازبک دہشت گرد اورپاکستانی طالبان کام آئے۔ اہم یہ ہے کہ ماضی کی نسبت اس بارے پاکستان کی جانب سے ڈرون حملے کی مذمت میں شدت مفقود رہی۔ ادھر کراچی ائرپورٹ حملہ کی زمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے بعد اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے بھی قبول کرلی  ۔ تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان نوجوانوں کی

...تفصیل

دہشت گردوں کا علاج صرف پاک فوج کے پاس۔۔۔ممتاز اعوان

سکیورٹی فورسز کے جو انو ں نے کر اچی ائیر پور ٹ پر بہا دری کی نئی تا ریخ رقم کر تے ہو ئے اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کر کے تمام اہم قو می اثاثو ں کو محفوظ رکھا دہشت گردوں کے نا پا ک منصو بے ناکام بنا دئیے کراچی ائیر پورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل پر دہشت گردوں کے حملے کے 13 گھنٹے بعد ہوائی اڈے کو کلیئر کردیا۔ فورسز کے آپریشن میں تمام 10 حملہ آور دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ۔کراچی ائیر پورٹ کی سکیورٹی کلیئرنس کے بعدپی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت پیر شام 4 بجے سے شروع ہو گئی۔ پاکستان آرمی کے دستے بڑی تعداد

...تفصیل

قائد انقلاب'' آرہاہے۔۔۔ضمیر نفیس

علامہ طاہر القادری سے کوئی لاکھ اختلاف کرے اس حقیقت کو بہر صورت تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ ایک شعلہ بیان خطیب ہیں اپنے مخاطب اور مجمع کی نفسیات کا خوب اچھی طرح جائزہ لیتے ہیں اور اس کے بعد پرجوش لفظوں کے ذریعے جلسہ میں موجود ہر مرد وزن کے ذہنوں پر کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں ایک پرجوش خطیب بھی اس مداری کی طرح ہوتا ہے کہ جسے ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں اور جس کے بارے میں بخوبی علم ہو تاہے کہ خوبصورت اور لچھے دار تقریر کے اختتام پر اس نے اپنے کیپسول فروخت کر نے ہیں مگراس کے باوجود ہم اسکی وہی پرانی تقریر

...تفصیل

یہ دعوت فکر ہے۔۔۔انکل سام

چنگیز خان سے اس کے دوست نے پوچھا کہ سوچ کر بتائو تمہیں کبھی کسی پر رحم بھی آیا تھا یا ساری زندگی یوں ہی درندگی میں گزار دی ۔چنگیز خان نے ذہن پر زور دیتے ذرا سا سوچا اور کہا کہ ہاں ہاں یاد آیا ایک دفعہ مجھے ایک ماں پر بڑا ترس آیا تھا۔دوست نے کہا ذرا تفصیل بتائو ہم بھی تو جانیں کہ ہمارا یار بھی رحم آشنا ہے ۔چنگیز خان نے بولنا شروع کیا کہ میں ایک دفعہ اپنے گھوڑے پر سوار اکیلا ہی سفر کر رہا تھا۔میں نے دیکھا کہ جس ندی کے کنارے میں سفر کر رہا ہوں دور اس گھاٹ پر ایک عورت چیخ رہی ہے اور پانی کے بہائو

...تفصیل