Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

ایک لفظ کی جادوگری۔۔۔ایم ابراہیم خان

 اگر ٹائمنگ درست نہ ہو تو بولتے رہنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا اور اگر بر وقت کہا جائے تو ایک لفظ بھی کافی ہوتا ہے۔ کوئی بھی لفظ کہنے کو چند حروف کا مجموعہ ہوتا ہے مگر حروف کا یہ مجموعہ کبھی کبھی پوری کتاب پر بھی بھاری پڑتا ہے۔ مثلا لفظ گدھا ہی لیجیے۔ چار حروف کا یہ لفظ اگر بر وقت ادا کیا جائے تو مدِمقابل کے سر پر گرز بن کے لگتا ہے اور وہ تپ کر دولتیاں مارنے لگتا ہے۔ اگر کسی کو صرف پٹھا کہہ دیجیے اور پھر دیکھیے کہ وہ اصلیت یعنی الو تک پہنچنے میں کتنا کم وقت لیتا ہے۔سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ ہمیں

...تفصیل

میڈیا یا اور ضابطہ اخلاق۔۔۔انوار الحق رامے

وزیراعظم پاکستان نے پرنٹ اور الیکٹرک  میڈیا کے  لئے فوری طور ایک خصو صی کمیٹی کی تشکیل کا حکم صادر فرمایا ہے ۔ جو پرنٹ ا ور الیکٹرانک میڈیا کے لئے فوری طور ایک جامع کو ڈ آف کنڈکٹ طے کریگی ۔جو مندرجہ ذیل فریضہ بلا تاخیر سرانجام دیگی ۔ اول۔ پرنٹ اور الیکٹرک میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ میں تضادات کو دور کرے گی  حکو مت کو احساس ہے کہ موجودہ صو رت حال میں بہت ایشو ز وضاحت طلب ہونے کے باعث کے کنفیوژن شکا ر ہیں ۔دوئم شکایت کمیشن کی کمپوزیشن مکینزم کو موثر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی سفارشات مرتب کرنا یعنی

...تفصیل

جوابدہی کا نظام کبھی لاگو نہیں ہوگا ؟۔۔۔ظہیر الدین بابر

کراچی اِئرپورٹ کے کولڈ سٹوریج میں ہونے والی آٹھ ہلاکتوں کا زمہ دار کون ہے ؟ اس سوال کا جواب شائد کسی بھی زمہ دار کے پاس موجود نہیں۔ بظاہر وطن عزیز میں جو چیز ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے وہ ان کروڑوں مردوزن  کی جان ومال ہے جنھیں" عام شہری" کہا جاتا ہے۔ شہرقائد میں دہشت گردوں کے حملے کے فوری  بعد ہی جب ملکی وبین الاقوامی سطح پر ہماری سکیورٹی فورسز کی صلاحیت پر سوالات اٹھے تو سرکاری عہدیدار اس عجلت میں نظر آئے کہ فوری طور پر ائرپورٹ پروازوں کے لیے کھول کر صورت حال پر " مکمل قابو" پانے  کا اعلان کردیا

...تفصیل

الطاف حسین کے ساتھ انصاف۔۔۔شاعر ا لرحمن عباسی

پاکستان کے ایک صوبے کے ایک حصے میں الطاف حسین کی مقبولیت کچھ اس طرح ہے کہ وہاں کے عوام لسانی جھنڈے کے نیچے متحد ہیں اور الطاف حسین کی ہر جائز اورناجائز طریقے سے حمایت کرتے ہیں۔ ذوالفقار مرزا نے جب ایم کیو ایم پر الزامات کی بوچھاڑ کی تو عوام کی معلومات میں کچھ اضافہ ہوا لیکن کچھ عرصہ بعد ذوالفقار مرزا کی زبان بند ہوگئی اسی طرح عمران خان بھی بڑے جوش وجذبے کے ساتھ مع ریکارڈ لندن گئے ان کا یہ دعوی تھا کہ الطاف حسین ریکارڈ کے مطابق مجرم ہیں اور اس سے ان کا بچنا ممکن نہیں ہے لیکن تھوڑے عرصے میں

...تفصیل

اسپیکر قومی اسمبلی کی حق گوئی۔۔۔ضمیر نفیس

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق ایک نڈر شخصیت ہیں وہ لگی لپٹی بات نہیں کرتے مصلحت کے بغیر گفتگو کرتے ہیں اور اپنے ہدف کو بہر صورت حاصل کرتے ہیں مشترکہ اجلاس میں صدرمملکت کے خطاب کے دوران جب آزاد رکن جمشید دستی نے نکتہ اعتراض کے نام پر اٹھ کر بدمزگی پیدا کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر صاحب نے انہیں مداخلت نہ کرنے اور بیٹھ جانے کے لئے کہا لیکن جب چند لمحوں بعد جمشید دستی دوبارہ اٹھے تو اسپیکر نے انتباہ کیا کہ آپ ایوان کی کارروائی میں مداخلت نہ کریں ورنہ مجبوراً مجھے کارروائی کرنی پڑے گی اس وار

...تفصیل

پانی کی قلت :مصنوعی یا حقیقی۔۔۔جاوید اقبال صدیقی

پانی انسانی زندگی کیلئے لازمی جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے بغیر تو کسی بھی کام کا تصور ہی ممکن نہیں ۔اب یہ وہ زمانہ تو ہے نہیں کہ نہیں ایڑھی رگڑی جائے اور پانی کا فوارہ نکل پڑے۔ اس لئے اس معاملے کے حل کیلئے ہمیں کاغذ قلم لے کر دماغ کے نہاں خانوں میں ابھرتے ہوئے الفاظوں کو پِرونا پڑ رہا ہے۔ پانی کی قلت کا مسئلہ کافی پرانا ہے، مگر اس بار گرمی کی آمد سے قبل ہی حب ڈیم کے سوکھنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ اور پھر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا کہ شہرِ قائد میں پانی کے ناغے کا نظام رائج کر دیا گیا۔ ٹھیک ہے پانی کی

...تفصیل