Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

پوائنٹ اسکورنگ سے آگے۔۔۔ایم ابراہیم خان

سیاست کولھو کے بیل کی صورت اختیار کرگئی ہے۔ بات خواہ کہیں سے چلے، گھوم پر پھر اسی نکتے پر آجاتی ہے جس سے بحث کا آغاز ہوا ہوتا ہے۔ ایک زمانے سے اداروں کے جس تصادم کا راگ الاپا جارہا تھا اور رونا رویا جارہا تھا وہ تصادم بالآخر واقع ہوکر رہا۔ قوم نے یہ تماشا پہلے بھی کئی بار دیکھا ہے۔
لیکن اب کے نظر آتے ہیں کچھ آثار جدا
معاملہ ایک دوسرے کو پیغام دینے تک محدود تھا مگر اب بات پوائنٹ اسکورنگ یعنی ایک دوسرے کے کمزور لمحات سے فائدہ اٹھانے تک آگئی ہے۔ کل تک عالم یہ تھا کہ ادارے برتری پانے کی

...تفصیل

ائرپورٹ حملہ، بھارتی کارستانی۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کراچی ائرپورٹ پر حملہ کرنے والے وہاں دوچار گھنٹے کیلئے اور وہاں مرنے نہیں بلکہ ائرپورٹ پر قبضہ کرنے اور ملک کو مفلوج کرنے کیلئے آئے تھے۔ اس واقعہ میں غیر ملکی ہاتھ کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایسی وارداتوں میں ملوث عناصر ملک دشمن ایجنڈے پر ہیں ان کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو کراچی ائرپورٹ پر دہشت گردوں کے ساتھ کیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کراچی ائرپورٹ پر حملہ دہشت گردوں کی ناقابل معافی حرکت ہے۔ دہشت گردوں کو ایسا جواب دیا جائے گا کہ

...تفصیل

پاکستان پر ایک اور حملہ۔۔۔ظہیرالدین بابر

دوہزار گیارہ میں مہران بیس پر ہونے والے حملے کے بعد کراچی ائرپورٹ پر دہشت گردی کی حالیہ کاروائی کو سب سے ہولناک کہا جارہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق دس کے دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ گیارہ اے ایف سی اہلکاروں سمیت بِاِئیس سے زائد افراد شہید ہوئے۔ دہشت گرد حملے میں روا رکھی جانے والی منصوبہ بندی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اتوار کی رات شروع ہونے والا آپریشن کلین اپ پیر کو طلوع آفتاب تک جاری رہا۔ سرکاری حکام کے مطابق دہشت گردوں سے کم وبیش چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلہ میں پولیس ،

...تفصیل

جنوبی ایشیا کا اصل دہشت گرد۔۔۔ نجیم شاہ

 اتوار کی رات کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرکے دہشت گردوں نے حکومت اور سکیورٹی اداروں کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں رینجرز، اے ایس ایف، پولیس اور پی آئی اے اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران تمام حملہ آوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کر دی ہے جس کے مطابق حملہ آور طیاروں کو تباہ کرکے شہری ہوا بازی کا نظام مفلوج بنانا چاہتے تھے اور

...تفصیل

سیکورٹی فورسز کی فتح اور دشمنوں کی شکست۔۔۔ضمیر نفیس

کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں پاک فوج رینجرز اور پولیس نے جس حکمت عملی اور جرات سے کام لیا اس پروہ یقیناً مبارکباد کی مستحق ہیں لیکن اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیاجاناچاہیے کہ پہلے بیس منٹ صرف اے ایس ایف کے جوانوں نے تنہا دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں مصروف رکھا اگر اے ایس ایف کسی وجہ سے پہلے مرحلے میں بھرپور انداز سے مزاحمت نہ کر سکتی تو دس دہشت گرد اپنے اپنے پروگرام کے مطابق اپنے اپنے ہدف کی طرف آسانی سے بڑھتے طیاروں کو تباہ کرتے رن وے کو اڑا دیتے اور

...تفصیل

پاک فوج کی خدمات۔۔۔ راجہ اسرار احمد

فوج میں رجمنٹ ٹیشن سے بڑھ کر کوئی رشتہ نہیں۔فوجی آفیسر ہو یا جوان وہ اسی رشتے سے منسلک ایسی ایسی تکالیف برداشت کر لیتا ہے جو عام زندگی میں ممکن نہیں اگر ہم ایک کیڈٹ کی زندگی کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ ایک سویلین جسکی عمر اٹھارہ سال ہوتی ہے کسطرح ایک نئے ماحول،نئے رشتے،نئے معاشرے اور قبیلے سے منسلک ہوجاتا ہے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آمد کیساتھ ہی ایک جنرل،ایک امیر کبیر گھرانے کے چشم وچراغ سے لیکر ایک سپاہی،عام دیہاتی اور کسان کے بیٹے کو ایک ہی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیڈٹ کالج ،ایچ ای سین،امریکن

...تفصیل