Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

بھارت کی پراکسی وار کی تیاریاں۔۔۔ حبیب اللہ سلفی

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سیاسی ونگ بی جے پی کی حکومت کے قیام اور سخت گیرہندو انتہا پسند لیڈر نریندر مودی کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے دبے لفظوں میں اسرائیل پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں کہ انہیں برسراقتدار لانے میں اسرائیلی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی موساد ملوث ہے۔ بھارت اور اسرائیل چونکہ دونوں فطری اتحادی ملک ہیں اور انڈیا کی کوئی بھی سیاسی جماعت اسرائیل سے تعلقات بگاڑنا نہیں چاہتی اس لئے اس حوالہ سے زیادہ شور تو نہیں مچا البتہ مختلف فورمز پر

...تفصیل

خصوصی ایوارڈ۔۔۔ اعجاز احمد

انسان بنیادی طو ر پر مفاد پرست اور خود غرض ہے ۔ دنیاکے رو زگار کو چلانے کے لئے کسی حد تک خو د غر ضی ضروری ہے، مگر بد قسمتی یہ ہے کہ بسا اوقات ہم اتنے خود غرض ہو جاتے ہیں کہ ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ حضور ۖ کا ارشاد ہے کہ مسلمان وہ ہے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے وہ دوسروں کے لئے بھی پسند کرتا ہے۔مگر بد قسمتی سے ہم اپنے لئے جو پسند کرتے ہیں وہ دوسروں کے لئے پسند نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ انتہائی خود غر ضی، لالچ بے انصا فی اور ما دہ پر ستی کی وجہ سے ہم سب کچھ بھول کر دوسرے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے ،

...تفصیل

شام میں خانہ جنگی کی المناک صورتحال۔۔۔عبدالقادر خان

شام کی بگڑتی صورتحال کے سبب ہجرت کرنے والے شامی عوام کی بہت بڑی تعداد ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔UNHCRکے مطابق 6مارچ 2014 تک لبنان میں , 957,773 جبکہ لبنانی حکومت کے مطابق 21نومبر 2013 ء تک تعداد 1.400,000جبکہ UNRWA کے مطابق 52,788 شامی فلسطینی مہاجرین رجسٹرڈ ہوئے۔مصر اور نارتھ افریقہ میں UNHCRکے مطابق 10مارچ 2014 ء تک 154,728جبکہ مصر حکومت کے مطابق 27فروری 2014ء تک 300,000مہاجرین نے شام سے ہجرت کی۔عراق میںUNHCR کے مطابق 5مارچ 2014ء تک 226,934شامی عوام نے ہجرت کی۔اردن میں UNHCR کے

...تفصیل

میرا کراچی۔۔۔ثناغوری

لندن میں کاروائی کا نتیجہ،کراچی میں مختلف گاڑیاں نظر آتش کردی گئیں۔اس میں تین رکشہ بھی شامل تھے۔رکشہ والا دیر تک اپنے رکشہ کو جلتے دیکھتا رہا۔ہڑتال یا احتجاج کسی کا بھی ہو، مشتعل عوام کا پہلا نشانہ بنتی ہیں… پبلک ٹرانسپورٹ، گاڑیاں اور دوسری املاک۔ اور جلانے والے کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ انھوں نے محض کوئی بس، ویگن یا دیگر املاک کو ہی نہیں، جلنے والی املاک کے توسط سے پلنے والے پورے خاندان کو زندگی بھر سسکنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔زیادہ تر ڈرائیور حضرات یہ ٹرانسپورٹ قسطوں پر حاصل کرتے ہیں اور روز کی

...تفصیل

ترقی پسندی اور جاگیردارانہ شوق سیاست۔۔۔ضمیر نفیس

 ایک طویل عرصہ کے بعد ایک بار پھر عابد حسن منٹو کی عوامی ورکرز پارٹی کا نام سننے میں آیا ہے عابد حسن منٹو صبر اور حوصلے پر مبارکباد کے مستحق ہیں  ابھی بھی وہ اپنی اس پارٹی سے معجزوں کی توقع رکھتے ہیں جو شاید خود انہیں بھی کبھی نظر نہیں آئی' اسلام آباد میں انہوں نے متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نامی کسی جماعت کی مرکزی سینئر وائس چیئرپرسن نائیلہ  کے ساتھ کشمیر کے مسئلے پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔ منٹو صاحب نے کہا کہ ''عوامی ورکرز  پارٹی اور متحدہ کشمیر نیشنل پیپلزپارٹی کشمیر اور پاکستان میں

...تفصیل

جرم ضعیفی کی سزا۔۔۔عابد محمود عزام

معاملہ صرف ایک مقتولہ فرزانہ اور اس کے قاتل بھائیوں کا نہیں ہے، بلکہ دو طبقات کی طویل داستان ہے، جن میں سے ایک طبقہ طاقتور اور دوسرا ضعیف ہے۔ فرزانہ کا ''سنگین جرم'' تو یہ تھا کہ اس نے عاقل بالغ ہونے کے ناتے اپنی مرضی سے اپنا نکاح کرلیا تھا، جس کی پاداش میں اس کے خاندان والوں نے اس ''بے غیرت'' کو'' غیرت'' کی بھینٹ چڑھا دیا اور اینٹیں مار مار کر اس کے پیٹ میں پلنے والے بچے سمیت اس کو دوسرے جہاں بھیج کر اپنی ''عزت'' بچالی۔ فرزانہ نے اپنی مرضی کو خاندان کی مرضی پر ترجیح دے کر جو ''جرم'' کیا تھا،

...تفصیل