Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

عالم اسلام کی زبوں حالی۔۔۔میاں انوارالحق رامے

 عالم اسلام پر اجتماعی طور پرپژ مردگی مسلط ہے ۔دورغلامی نے مسلمانوں کی قوت عمل کو مفلوج کردیا تھا ۔برطانیہ اپنے دور اقتدار میں غلام ممالک میں اپنے کلچر و ثقافت کے فروغ کیلئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل لایا تھا ۔پوری یورپی برادری نے عیسائیت کو پھیلانے کیلئے منظم انداز میں مربوط کاروائی کا آغاز اقتدار کے ابتدائی سالوں میں ہی شروع کردیاتھا ۔برصغیر پاک و ہند میں مشنری اداروں نے یورپی و سائل کو بروئے کار لا کر مقامی آبادیوں میں اپنے مذہب کی تبلیغ کا آغاز کردیا تھا ۔عمومی طور ان مشنری اداروں کاہدف وہ

...تفصیل

کیا مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہوگا؟۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی بھارتی گوربا چوف ہے۔ اس کے دور میں تحریک آزادی کشمیر مزید تیز ہو گی۔کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس کا حل بھی کشمیریوں کی امنگوں کے عین مطابق ہونا چاہیے۔ کشمیر خطے کا سب سے اہم مسئلہ اور پاک بھارت تعلقات کی بنیاد ہے۔ کشمیری پاکستان کو اپنا وکیل سمجھتے ہیں، اگربھارت مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں کرتا تو آخری حل عسکری جدوجہد ہے۔ بھارتی انتہا پسند نریندر مودی کے وزیراعظم بننے سے

...تفصیل

پاک فوج کے امن دستے۔۔۔ابن شمسی

ہر پاکستانی کے لیے یہ فخرواعزاز کی بات ہے کہ اقوام متحدہ ہر سال پانچ جون کو ''پاکستانی امن دستے کے دن'' کے طور پر مناتی ہے۔ اس دن پاک فوج کے امن دستوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور خاص طور پر ان کی بہادری اور کارنامے کو یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے5جون 1993ء کو صومالیہ میں ایک انتہائی کٹھن آپریشن کرکے باغیوں کے نرغے میں آئی امریکی رینجرز کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس معرکے میں پاک فوج کے 24جوانوں نے جام شہادت نوش کیا مگر پاکستان کے پرچم کو دنیا بھر میں بلند کردیا۔ اس کارنامے پر

...تفصیل

ذبیحہ اور جھٹکا۔۔۔ایم ابراہیم خان

بسنت گزر گئی مگر بیانوں اور پیش گوئیوں کی گڈیاں اب اونچی اڑ رہی ہیں۔ کلیوں کے چٹکنے اور پھول بننے کا موسم کیا بیتا کہ بیانات کے شگوفے چھوڑنے اور پیش گوئیوں کے ذریعے گل کھلانے کی رت آ دھمکی۔ قیاس کے گھوڑے دوڑانے والے یہ بھی نہیں دیکھ رہے کہ میدان چھوٹے پڑتے رہے ہیں۔ اسلام آباد کا موسم شاید کھچڑی پکانے کے لیے سازگار نہیں اِس لیے یاروں نے لندن پہنچ کر شب دیگ چڑھائی جارہی ہے۔ کینیڈا والے ڈاکٹر طاہرالقادری اور گجرات والے چودھری برادران نے ولایت میں ڈیرا ڈال کر حکومت مخالف اتحاد کی بنیاد ڈالی ہے۔

...تفصیل

گڈگورننس کا آغاز۔۔۔ضمیرنفیس

کسی بھی جمہوری ملک میںکسی منتخب حکومت کی پہلے ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لینا شاید درست انداز فکر نہیں سمجھا جاتا عام طور پر اسے اس لئے بھی غیر حقیقت پسندانہ قراردیا جاتا ہے کہ ایک سال کی مدت کے دوران تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا محض سنگ بنیاد ہی رکھا جا سکتا ہے ان کے ثمرات سے قوم مستفید نہیں ہو سکتی منصوبوں کے لئے بجٹ کا تعین کرنے سے لے کر فزیبلٹی وغیر ہ کی تیاری اور اسکے بعد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کی کوششیں ایک طویل ایکسر سائز ہو تی ہے اور جو ملک مسلسل دہشت گردی کا شکار رہا ہو

...تفصیل

امریکا نے افغانستان میں ہاتھ کھڑے کردئیے۔۔۔عابد محمود عزام

تیرہ سال غیور افغانوں کے ہاتھوں پٹنے کے بعد بالآخر امریکا کو افغانستان سے نکلنے کا باضابطہ اعلان کرنا ہی پڑا ہے۔ امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ 2016میں افغانستان سے تمام فوجی نکال لیں گے۔ 2015تک افغانستان میں 9800 فوجی افغانستان میں رہ جائیں گے، جبکہ 2016میں صرف امریکی سفارتخانے کی حفاظت کے لیے چند فوجی رہ جائیں گے۔ یہ سب اسی صورت میں ممکن ہوگا جب افغان حکومت سے دفاعی معاہدہ طے پا جائے گا۔ نئے افغان صدر سے سیکورٹی معاہدہ کریں گے۔ خودمختار اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں، افغانستان میں جاری امن

...تفصیل