Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

امر یکہ اور دنیا کا مستقبل ۔۔۔میاں انوارالحق رامے

  امریکہ نے گذشتہ سال اسٹاک ہوم انڑنیشنل پیس کے مطابق فوجی مصارف پر جو اخراجات کئے ہیں دنیا بھر میں ہونے والے اخراجات کا٤٨ فی صد ہیں۔ دنیا نے فو جی مصارف پر ٣٤، ١ ٹرلین ڈالر خرچ کئے ہیں ۔بر طانیہ اور چین نے فی کس ٥ فی صد خرچ کئے ہیں۔فرانس اور جاپان نے فی کس ٤ فی صد خرچ کئے ہیں۔جرمنی اٹلی اور سعودی نے فی کس ٣ فیصد خرچ کئے ہیں ۔جنوبی کوریا اور انڈیا نے فی کس ٢ فی صد خر چ کئے ہیں۔امریکہ کے دو بڑے حریفوں چین اور روس نے فی کس ٨ فیصد خرچ کئے ہیں جو امریکی اخراجات سے پانچ گنا کم ہیں۔امیکہ محکمہ دفاع

...تفصیل

ای او بی آئی کے 18 لاکھ پنشنرز کی اپیل۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار اگلے ہفتے ای او بی آئی ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن کے سربراہ کو تحریری ہدایت جاری کریں گے جس میں کہا جائے گا کہ وفاقی بجٹ 2014۔15 میں پنشن کی کم سے کم حد پانچ ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار روپے کر دی گئی مگر ای او بی آئی سے منسلک پنشنروں کی پنشن تاحال 3600 روپے ماہانہ ہے جس سے ای او بی آئی پنشنرز کا گزر اوقات بے حد مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال بھی ان کی پنشن 3600 روپے تھی اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ نے ای او

...تفصیل

عسکریت پسندی زوال پذیر ہے۔۔۔ظہیر الدین بابر

 پاک فوج کے دوافسران کی خودکش حملے میں شہادت اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعات کے بعد ٹی ٹی پی اور حکومت میں مذاکرتی عمل بظاہر قصہ پارنیہ بن چکا۔ کالعدم تحریک طالبان نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ حالیہ کاروائیاں نہ صرف انھوں نے کیں بلکہ آئندہ بھی ہر حکومتی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔ملک کے طول وعرض میں قیام امن کے لیے یقینا یہ خوش آئند نہیں کہ بات چیت کی حکمت عملی ناکام ہونے پر فریقین طاقت استمال کرنے کا فیصلہ کرچکے۔ بیشتر مبصرین کا خیال ہے کہ ٹی ٹی پی میں جس طور

...تفصیل

میڈیا میں انتشار۔۔۔شاعر الرحمان عباسی

آج یہ سوال اٹھ رہاہے ہے کہ ماضی کی طرح صحافی کیوں متحد نہیں ہیں آج یہ برادری انتشار کا شکارہے ان کے اندر خودغرضی اس طرح نظر آرہی ہے جیسے یہ ان کے پیشے کا ایک حصہ ہے بعض صحافی تو یہ سمجھنے لگے ہیں کہ جسے چاہے وہ عزت دیں اور جسے چاہے اس کو ذلت دیں یہ انسان کی فطرت کے ساتھ ٹکرائو والی صورتحال ہے۔ماضی میں یہ بھی دیکھاگیا کہ جب کسی عوامی مظاہرے میں کوئی صحافی زخمی ہوگیا تو ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج بن جاتے اور اس وقت تک احتجاج جاری رہتا جب تک ہونے والی زیادتی کا ازالہ نہ ہوجائے قلم کی طاقت کردار

...تفصیل

کفر ٹوٹا خداخد ا کر کے۔۔۔ضمیر نفیس

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ایک با صلاحیت شخصیت ہیں جس طرح انہوں نے پونے دو گھنٹے تک بجٹ تقریر کی یہ انہی کی ہمت ہے لیکن بجٹ تقریر کے بعد انہوں نے جوکام دکھایا وہ بھی بجٹ کی تقریر جتنا ہی اہم تھا اور وہ یہ کہ وہ وزیراعظم کو لے کر اچانک سینٹ کے ایوان میں جا پہنچے جہاں ارکان نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کاخیر مقدم کیا ایک سال کے دوران وزیراعظم کی سینٹ کے ایوان میں یہ پہلی آمد تھی حزب اختلاف نے ایوان بالا میں وزیراعظم کے نہ آنے کو ایک زبردست ایشو بنا رکھا تھا جب بھی اجلاس شروع ہوتا حزب اختلاف کے

...تفصیل

فیصلہ خود کریں۔۔۔انکل سام

جو لوگ موسیقی کو روح کی غذا کہتے ہیں نہ جانے ان نادانوں کو لوگ کیا کیا کہتے ہیں۔ اس لئے کہ موسیقی دلوں کے اطمینان کی ضد ہے۔ موسیقی ہیجان کی موجد ہے' ہیجانی کیفیت انسان کے اندر سے خیر کو دبا کر شر کو انتہا کی  طرف لے جاتی ہے اور انسان کی اس انتہائی شروالی حالت کے  سبب موسیقی کو روح کی بجائے نفس امارہ کی غذا خیال کرتے ہیں یہ ہمارا تجربہ اور مشاہدہ ہے۔ اس لئے کہ انسانوں کے دونوں گروہوں (حزب اللہ' حزب الشیطن) کا نعرہ مستانہ الگ الگ حیثیت کا حامل ہے۔ حزب اللہ کے نزدیک دلوں کا اطمینان ذکر اللہ کثیرا

...تفصیل