Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

سٹریٹ کرائمز۔۔۔اعجاز احمد

اس میں کوئی شک نہیں کہ گذشتہ 12سال سے امریکہ کی دہشت گر دی اور انتہا پسندی کی نام نہاد جنگ کی وجہ سے پاکستان ایک بین الاقوامی میدان جنگ بنا ہوا ہے اور اس خطے کے تمام ممالک اپنے مفادات کے لئے پاکستانی سر زمین کو استعمال کر رہے ہیں اور بد قسمتی سے اب تک اس جنگ میں 100 ارب ڈالر مالی نُقصان کے علاوہ 50 ہزار عام شہری اور 10 ہزار کے لگ بھگ قانون نا فذ کرنے والے اداروں کے اہل کار جن میں زیادہ تر پولیس والے ہیں، شہید ہو گئے ہیں ۔ اور میں وطن کے ان بہا در سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ملک میں افراتفری سے

...تفصیل

بھارتی پارلیمنٹ ، جرائم پیشہ افراد کا گڑھ۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 بھارت کی نو منتخب لوک سبھا کئی اعتبار سے مختلف اور منفرد ہے۔ پارلیمنٹ کے نومنتخب 543 ارکان میں سے 186 ارکان کیخلاف کرمنل مقدمات قائم ہیں۔ ایسو سی ایشن فار ڈیمو کریٹک ریفارمز کے ایک تجزیے کے مطابق بی جے پی کے لیڈر نریندر مودی کی جانب سے انتخابات میں کئے گئے شفافیت اور کرپشن سے نجات کے وعدوں کے باوجود انڈیا کی اگلی کابینہ میں اس بار اراکین کی ریکارڈ تعداد ایسے افراد پر مشتمل ہوگی جن پر قتل، اغوا، رہزنی اور فرقہ وارانہ یا نسلی فسادات پھیلانے جیسے سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔ اے ڈی آر کے مطابق ایسے

...تفصیل

قتل کرنے میں عزت نہیں۔۔۔ظہیرا لدین بابر

پنجاب کے شہر جڑانولہ کی فرزانہ کی آہوں و سسکیوں کی گونج تاحال باقی ہے۔ پسند کی شادی کرنے والی اس خاتون کے قتل پر بین الاقوامی ردعمل بھی آچکا۔ انسانی حقوق سے وابستہ تنظمیوں کے علاوہ بیشتر لکھنے و بولنے والے ان قانونی نقائص کی جانب توجہ دلا رہے جو عموما ایسے واقعات کے ظہورپذیر ہونے کے بعد کھل کرسامنے آتے ہیں۔ دوہزار چار میں "غیرت " کے نام پر ہونے والے قتال کو روکنے کے لیے کریمنل ایکٹ دوہزار چار تو بنایا گیا مگر اس کی افادیت یہ رہی کہ اس کے تحت خواتین کو قتل کرنے والا کوئی بھی ملزم سزا یافتہ نہ

...تفصیل

بندر کا ویزا ۔۔۔ایم ابراہیم خان

وقت سے پہلے اور مقدر سے زیادہ کسی کو کچھ ملا ہے نہ ملے گا۔ یہ جملہ آپ نے بیسیوں بار سنا ہوگا۔ کئی فلموں میں یہ جملہ استعمال ہوا ہے۔ یہ امر البتہ بحث طلب ہے کہ مقدر کیا چیز ہے۔ ہم جس قدر محنت کریں گے وہی محنت ہے یا اِس سے ہٹ کر بھی کچھ ہے جسے ہم مقدر کا نام دے کر اطمینان کی چادر اوڑھیں؟ ایک صاحب افریقا گئے۔ افریقی جنگلات کی سیر کے دوران ایک ببر شیر پسند آگیا۔ گائیڈ اور میزبان سے پوچھا کہ کِتنے میں ملے گا۔ وہ پہلے حیران اور پھر پریشان ہوئے۔ ببر شیر کوئی بچوں کا کھلونا تو ہے نہیں کہ ہاتھ بڑھاکر

...تفصیل

لندن پلان میں ناکامی اور دس نکاتی ایجنڈا۔۔۔ضمیر نفیس

آخرکار مسلم لیگ ق اور عوامی تحریک کے عزائم کھل کر سامنے آگئے دونوں جماعتوں نے دو روزہ مذاکرات کے بعد حکومت کے خاتمہ کے لئے دس نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیاہے اس ایجنڈے پر غور کیاجائے تو یہ دس نکاتی مذاق زیادہ معلوم ہوتاہے چوہدری برادران کی لندن یاترا کی وجہ یہ تھی کہ کینڈین شہری ڈاکٹر طاہر القادری فی الحال لاہور آنے کے لئے تیار نہ تھے ان کا کہناتھا کہ وہ کینیڈا سے لندن تک آسکتے ہیں اس لئے لندن میں ملاقات ہونی چاہیے چنانچہ حسب شیڈول یہ ملاقات ہوئی دونوں کی کوشش اور خواہش تھی کہ ایم کیو ایم کے لندن

...تفصیل

انتہاء پسند ہنووں کا اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ۔۔۔اعظم عظیم

 نیویارک سے خبر آئی ہے کہ گزشتہ بدھ کو امریکی صدرمسٹربارک اوباما نے ویسٹ پوائنٹ پر امریکی ملٹری اکیڈمی میں فوجی جوانوں سے خطاب کے دوران اپنی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی کا اعلان کردیاہے اِس موقع پر امریکی صدر اوباماکا کہناتھاچونکہ اَب افغانستان میں امریکی جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے لہذااَب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نئے محاذ مشرق وسطی اور شمالی افریقاہوں گے اْنہوں نے کہاکہ ہم نے ہر حال میں یہ تہیہ کررکھاہے کہ ہم امریکی سلامتی کے لئے فوجی کارروائی سے بھی گریزنہیں کریں گے اور کسی بھی قسم کی

...تفصیل