Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

یوکرین،عالمی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ۔۔۔میاں انوار الحق

روس اور یورپی ممالک کے درمیاں سالانہ تجارت کا حجم 640ارب ڈالر ہے ،روس یورپ کو تیل اور گیس فراہم کرتا ہے ۔مغرب نے زبانی طور پر کریمیا کے روس سے الحاق کی بھر پور مذمت کی تھی ۔ابتدا ء میں روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیاں مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے ۔ان مذاکرات کی ناکامی کے بعد مغربی ممالک کی طر ف سے کئی عمل اقدامات کاآغاز ہواابتدائی طور پر روس کی G8تنظیم کی رکنیت کو معطل کیا گیا ۔امریکہ نے بھی روس کومتنبہ کیا کہ اگر وہ بازنہ آیا تو مزید اقتصادی پابندیاں لگا ئی دی

...تفصیل

بلوچستان دہشت گردی میں افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہے!۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کے مطابق بلوچستان میں لاشیں پھینکنے والا خفیہ ہاتھ بے نقاب ہونے سے پتہ چلا کہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے۔ بلوچستان میں مٹھی بھر غیر ملکی آلہ کار بدامنی کے ذمہ دار ہیں جبکہ ان کے پیچھے افغان خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔ اسی لئے سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی اور خندقیں کھودی جارہی ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، دہشت گردوں کی سرپرستی افغان ایجنسی نیشنل ڈیفنس

...تفصیل

سکینڈلز۔۔۔عابد محمودعزام

اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ٹی ڈی اے پی میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی امین فہیم سمیت 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔ ایف آئی اے نے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں، جن میں ایک ٹیم ملتان، جبکہ دوسری ٹیم اندرون سندھ جائے گی اور ملزمان کو 17 جون تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد عظیم نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس کی سماعت کی، ایف آئی

...تفصیل

انڈین چائنا شاپ۔۔۔ایم ابراہیم خان

گجرات کا قصائی کی عرفیت سے دنیا بھر میں بھرپور بدنامی کمانے والے نریندر مودی کو قومی سطح کی سیاست میں آتے ہی احساس ہوگیا کہ ماضی کو دہرانا انتہائی حماقت کے سِوا کچھ نہیں۔ حالیہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔ اور پارٹی کے مضبوط ترین لیڈر کی حیثیت سے نریندر مودی کو وزیر اعظم کا منصب ملا ہے۔قومی سطح کی سیاست میں مودی کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ اور یہ سمجھ لیجیے کہ پہلی ہی فلم سپر ہٹ ہوگئی ہے۔ فلمی دنیا میں ایسے بہت سے اداکار ہیں جن کی پہلی فلم نے شاندار کامیابی حاصل کی

...تفصیل

مضبوط پارلیمنٹ مگر کیسے۔۔۔ضمیر نفیس

 جمہوری نظام میں جب مضبوط پارلیمنٹ کی بات ہوتی ہے تو اس کا مطلب قائمہ کمیٹیوں کا موثر کردار ہوتا ہے اور یہ کمیٹیاں اسی وقت موثر کردار ادا کر سکتی ہیں جب ان کی تحقیقات اور سفارشات پر حکومت پوری طرح عملدرآمد کرے جس طرح قومی اسمبلی اور سینٹ کے ایوان میں وقفہ سوالات دراصل حکومت کے احتساب کا دورانیہ ہوتا ہے جس میں ارکان اپنے سوالات اور حتمی سوالات کے ذریعے مختلف وزارتوں کی کارکردگی اور حکومتی پالیسیوں سے آگاہی حاصل کرتے ہیں اسی طرح قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے دوران متعلقہ وزیر' سیکرٹری اور دیگر حکام

...تفصیل

گفتگو۔تقریر ۔خطابت۔۔۔میاں انوار الحق رامے

انسانوں کا سب سے بڑا وصف اظہار خیال ہے۔آپ اپنی گفتگو کے ذریعے اپنے خیالات ،افکارات ،تصورات ،اعتقادات کو دوسرے تک باآسانی پہنچاسکتے ہیں ۔جب آپ اپنی گفتگو کا آغاز کریں تو چند چیزوں کو ملحوظِ خاطر رکھنا آپ کیلئے ازحد ضروری ہے۔آپ کو اپنی ذات پر بھر پوراعتماد ہونا چاہیے۔جس موضوع پر آپ گفتگو کرنا چاہ رہے ہوں اُس کے بارے میں آپ کی معلومات کامل وجامع ہونی چاہئیں ۔آپ مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے بلا حیل وحجت براہ راست گفتگو کا آغاز کریں ۔اگر آپ اپنی گفتگو کو قرینے سے آگے بڑھائیں گے تو آپ اپنے خیالات کے

...تفصیل