Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

تین کردار ایسے۔۔۔سرور صدیقی

پاکستان کی تاریخ کے تین کردار ایسے ہیں جن کو سامراجی طاقتوں اور اسلام دشمنوں نے عبرت کا نشان بنانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زورلگادیا سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان کا جرم کیا تھا؟ کیا اپنے وطن سے محبت اور اس کو دفاعی لحاظ سے مضبوط بنانا نا قابل ِ معافی جرم ہے شاید اسی لئے اقبال نے کہا تھا 

تقدیرکے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے 
ہے جرم ِ ضعیفی کی سزا مرگ ِ مفا جات 
انتہاء پسندہندوبھارت کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کررہے تھے ان کے بڑے بڑے جلوس، مسلمانوں کے خلاف نعرے

...تفصیل

کیا مودی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دیں گے؟۔۔۔ریاض احمد چوہدری

بی جے پی کے وزیر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی آئین کے آرٹیکل370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت ختم کرانے کی بات سے بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ مودی کابینہ کے ایک اور وزیر نیتن گڈکڑی نے بھی اس معاملے پر ساتھی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 ہی مقبوضہ کشمیر میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ بی جے پی سرکار مقبوضہ کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور دیگر اقدامات کے ذریعے ترقی لانا چاہتی ہے مگر اس کی راہ میں آرٹیکل 370 رکاوٹ ہے جسے دور کیا جانا چاہئے ۔ادھر مقبوضہ

...تفصیل

برطانوی پولیس سے سیکھنا ہوگا۔۔۔ظہیر الدین بابر

تین سال سے زاِئد کا گزر جانے کے باوجود ایم کیوایم کے سابق کنونیئر ڈاکڑ عمران فاروق کے قتل میں ملوث ملزمان کے کیفرکردار تک پہنچنے کی امید تاحال ناامیدی میں نہیں بدلی۔ حال ہی میں لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے محسن علی سید اور کاشف خان نامی دو نوجوانوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں ستمبر دوہزار دس کے اوائل میں برطانیہ پہنچے اور ڈاکڑ عمران فاروق کے قتل کی شام ہی لندن سے روانہ ہوگئے۔ میڑوپولٹین پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر خیال ظاہرکیا کہ مطلوب افراد فی الحال پاکستان میں ہیں

...تفصیل

مودی نواز ملاقات۔۔۔ ملک عبد الرحمن جامی

میں ٹی وی کے سامنے بیٹھا تھا۔ ایک ٹی وی چینل کا نمائندہ اپنے کیمرے اور مائیک کے ساتھ ایک مکان کی چھت پہ دبکا بیٹھا تھا اور وہاں سے وہ لال مسجد کے واقعہ کی لائیو کوریج کر رہا تھا۔ مسجد کے اندر کی جانب سے گولیاں برس رہی تھیں اور وہ رپورٹر کہہ رہا تھا کہ یہ کیسی حکومت ہے جس کے دارالخلافہ کے عین دل پہ اتنے دہشت گرد وں کا قبضہ ہے۔وہ حکومت کے لتے لے رہا تھا۔ اسے یہ بھی دکھ تھا کہ لال مسجد سے چند قدم کے فاصلے پہ ملک کے سب سے بڑے خفیہ ادارے کا صدر دفتر ہے۔دنیا کی اس نمبر ون ایجنسی کو یہ پتہ ہی نہیں چلا

...تفصیل

سگریٹ کے اشتہارات پر پابندی۔۔۔ضمیر نفیس

وزارت صحت کی طرف سے سگریٹ کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے پابندی کا مقصد لوگوں کو سگریٹ نوشی سے دور رکھنا ہے کیونکہ اشتہارات بھی نئی نسل میں سگریٹ نوشی کی ترغیب کا ذریعہ بن رہے ہیں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سگریٹ نوشی کے باعث روزانہ74افراد موت کی وادی میں جارہے ہیں جبکہ 5ہزار افراد روزانہ تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر روز بارہ سو کے لگ بھگ بچے تمباکو نوشی کا آغاز کر رہے ہیں حکومت سالانہ 62ارب روپے تمباکو نوشی

...تفصیل

بھارت میں سیکولرازم کی شکست۔۔۔عابد محمود عزام

یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ نریندر مودی کی حکومت میںپاک بھارت تعلقات اور بھارتی مسلمانوں کا مستقبل کیا ہوگا، لیکن بھارت میں بھارتی جنتا پارٹی کی تاریخی کامیابی نے بھارتی حکمرانوں کے اس دعوے کی نفی ضرور کردی ہے کہ بھارت ایک سیکولرا سٹیٹ ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی آبادی رکھنے والی ریاست بھارت اپنے آئین کو سیکولر قرار دیتی ہے، لیکن انتخابات میں ایک انتہا پسند متعصب شخص کی کامیابی نے یہ واضح کردیا کہ یہ ریاست اپنے سماج کو Secularize کرنے میں عملی طور پر ناکام رہی ہے اور یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بھارت

...تفصیل