Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

کوئلہ اور ہمارا مستقبل ۔۔۔میاں انوارالحق رامے

کائنات طلسم کدہ ہے،دنیا میں حیرتوں کا ایک جہاں آباد ہے جس کی کوکھ سے اللہ کی نعمتیں جنم لیتی ہے۔تخلیق کائنات میں لا متنا ہی داستانیں اسرار و رموز سے مرصع ہیں ۔انسان جب خدا کی دی نعمتوں سے استفادہ کرتا ہے تو خود پکار اٹھتا ہے اور قرآ ن حکیم کی آیات کے سنہری الفاظ اس کی نطق کا خزانہ بن جاتے ہیں۔اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔سیا ہ کوئلہ اپنے اندر بجلیوں کے خزانے چھپائے ہوئے ہے ،عالمی توانائی ایجنسی کے اعداد وشمار برائے سال 2013ء کے مطابق 2012ء میں کوئلے سے بجلی کی پیدوار 9138ٹریلین واٹ

...تفصیل

کیا بھارت ہندو ریاست بن جائے گا؟۔۔۔ریاض احمد چوہدری

بابری مسجد شہید کرانے والی جماعت بی جے پی کی بھارت میں حکومت قائم ہوتے ہی انتہا پسند ہندو تنظیموں نے سراٹھا لئے۔ مینگلور میں راشٹریہ ہندو آندوسن نامی غیر معروف تنظیم نے اذان پر پابندی لگوانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت بھر میں فجر کے وقت لائوڈ سپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ اس سے ان کی نیند خراب ہوتی ہے اس کے علاوہ مساجد میں عشا سے فجر تک لائوڈ سپیکر کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا جائے۔ کچھ عرصہ قبل بھی ہندو مظاہرین نے انتظامیہ پر دبائو

...تفصیل

فلاحی ریاست ہی منزل ہے۔۔۔ظہیرالدین بابر

پاکستان کے جوہری تجربات کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جوہری طاقت ہے جہاں اندھیرے ہوں،علم کی بجائے جہالت ہو، آسودگی کم غربت زیادہ ہو،جہاں شدت پسندی ہو اور امن کم اوربدامنی زیادہ ہو، میں سمجھتا ہوں کہ ایٹمی طاقت ایسی تو نہیں ہوا کرتی"وزیراعظم پاکستان کے مذکورہ تجزیہ سے کسی بھی ہوشمند شخص کو اختلاف نہیں۔آج ملک کے شہر و دیہات جن انواع واقسام کے مسائل کی آماجگاہ ہیں وہ بھی ہم سے پوشیدہ نہیں۔ تادم تحریر یہ طے نہیں ہوسکا کہ آخر ملکی مسائل ومشکلات کا

...تفصیل

سٹرٹیجی کے طور پر ا نتقام۔۔۔شاعر الرحمان عباسی

اس سال دہشتگردوں پر تین بار ہوائی حملے ہوئے ہیں جس میں جیٹ طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے ان حملوں میں درجنوں مشکوک دہشتگرد بھی مارے گئے لیکن شہریوں کے جانی نقصان کو بھی خارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا ان حملوں میں ہماری سٹریٹجی واضح نہیں مذاکرات کے ساتھ ساتھ آپریشن کا جاری رہنا صورتحال کو غیر یقینی بنائے ہوئے ہے۔
اس جنگ میں خوف کے ساتھ ساتھ اشتعال بھی بڑھ رہا ہے جس حملے میں دہشتگرد مارے جاتے ہیں وہاں شہری آبادی بھی جانی نقصان سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرتی ہے اپنا گھر بار

...تفصیل

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ۔۔۔ضمیرنفیس

وزیراعظم نواز شریف کی نئی دہلی روانگی سے پہلے اس نوع کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں کہ وزیراعظم بھارت پہنچنے کے فوراً بعد پاکستانی ہائی کمیشن میں کل جموں وکشمیر حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے سرکاری ذرائع کے حوالے سے ان اطلاعات کی اشاعت اس لئے بھی بامعنی تھی کہ عام طور پر یہ روایت رہی ہے کہ وزیراعظم سمیت پاکستان کی کوئی بھی اہم شخصیت جب بھی مذاکرات کے لئے بھارت کا دورہ کرتی ہے تو ہائی کمیشن میں کشمیری لیڈروں سے مشاورت کے عمل کی ایک نشست ضرور رکھی جاتی ہے ایسے ہی ایک موقع کے ہم

...تفصیل

سزا ضرور ملے گی۔۔۔سمیع اللہ ملک

سلطنت ر یاست ہا ئے متحدہ ا مریکہ ،جمہوریت،ا نسا نی حقوق،ا حترام آد میت اور درخشاں تہذیبی ا قدار کی تا بندہ علامت ہے جس کی دانش گاہوں سے پھوٹتی روشن خیالی دنیا بھر کے درودیوار منور کر رہی ہے اورقصرسفیدکاہرفرعون شہنشاہ عالم پناہ عالم اسلام کو تہذیب و تمدن کا سلیقہ سکھانے کامقدس فریضہ اپنافرض اولیں سمجھتاہے۔ایسا ہی ایک درس تہذیب 19 نومبر 2005کو عرا قی صوبہ انبار کے ایک قصبے حدیثہ کے مکینوں کو دیا گیا جہا ں ا مر یکی بہادر فو جیوں نے گھروں میں گھس کر معصوم اور بے گناہ بچوں ، عورتوںاور بوڑھوں سمیت

...تفصیل