Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

نریندر مودی ،نوازشریف ۔۔۔میاں انوارالحق رامے

وزیر اعظم پا کستا ن میاں نواز شریف نے قومی سلامتی سے متعلقہ اعلیٰ اجلاس جس میں چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف ،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں ،آئی ایس آئی کے سربراہ ڈائریکٹرجنر ل لیفٹینٹ جنرل ظہیر السلام ڈ ائریکٹر ملٹری آپریشن میجر جنرل عامر ریاض اور وزیر اعظم کے خارجہ امور اور قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور فضائیہ کے سربراہ اور بحریہ کے سر براہان بھی شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئی بھارتی اور افغان حکومتوں سے مذاکرات چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں وزیر

...تفصیل

گجرات میںتازہ مسلم کش فسادات۔۔۔ریاض احمد چوہدری

 بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے اور انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی کئی املاک کو آگ لگادی۔ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد کے علاقے گومتی پور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے بعد معمولی ٹریفک حادثہ دیکھتے ہی دیکھتے مسلم کش فسادات کی شکل اختیار کرگیا اور انتہاپسند ہندوؤں نے کئی دکانوں، ایک بس اور دیگر املاک کو آگ لگا دی۔ 2002ء میں نریندر مودی ہی کی وزارت اعلیٰ میں گجرات میں انتہاپسند ہندوؤں نے فسادات کے

...تفصیل

اچھے اور برے طالبان میں تقسیم۔۔۔ظہیرالدین بابر

 دسمبر دوہزار سات میں تیرہ شدت پنسد گروہوں کے ملاپ سے وجود میں آنے والی تحریک طالبان پاکستان میں ٹوٹ پھوٹ کاعمل جاری ہے۔ الگ ہونے والے دھڑے کے سربراہ خالد محمود سجنا کا تعلق ولی الرحمن گروپ جبکہ اس سے متصادم کمانڈر شہریار کا تعلق حکیم اللہ محسود گروپ سے ہے۔ جنگجوگروپوں کے درمیان جبونی وزیرستان کی امارت سمیت دیگر امور پر اختلافات ولی الرحمن اور حکیم اللہ محسود کی زندگیوں سے ہی چلے آتے ہیں۔ مگر دونوں سینئر کمانڈروں کے جیتے جی یہ اختلافات تصادم میں نہ بدل سکے۔ ٹی ٹی پی سے علیحدگی اختیار کرنے والے

...تفصیل

میٹرو ٹرین ۔ پاکستان میں ایک اور انقلابی منصوبے کا آغاز۔۔۔ حامد جاوید اعوان

 وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کامیابیوں کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اورپاکستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس شروع کرنے کا تاریخ ساز معاہدہ کرکے ملک کے ٹرانسپورٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک کو دنیا کے ترقی یافتہ ملکوںکے ہم پلہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جو وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اس وژن کی تکمیل ہے جس کے مطابق وہ ملک کے انفراسٹکچر کو جدید خطوط پر استوار کرکے پاکستان کے عوام کو ان سہولیات سے مستفید کرنا چاہتے ہیں جو ترقی افتہ ملکوں کے عوام کو حاصل ہیں۔ اپنی اس جدو جہد میں وہ کس حد

...تفصیل

پاک بھارت مکالمہ اور پاکستان کے مقاصد۔۔۔ضمیرنفیس

وزیراعظم نواز شریف کا دورہ بھارت دونوں ملکو ں کی نئی قیادت کے اس عزم پر اختتام پذیر ہوا کہ وہ خطے میں استحکام اور دونوں ملکوں میں غربت و دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کریں گے یہ درست ہے کہ اس دورے کوکامیاب بنانے کے سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی بے حد مثبت کردار ادا کیا پاکستان کی وزارت خارجہ سمیت جہاں جہاں سے بھی وزیراعظم کو یہ مشورے دیئے گئے کہ انہیں دورہ بھارت سے گریز کرنا چاہیے ان کیلئے دورے کی غیرمعمولی کامیابی یقینا شرمندگی کا باعث ہوگی وزیراعظم نواز شریف نے ایک سیاستدان اورامن

...تفصیل

مودی کی حلف برداری۔۔۔کلیم اللہ

بھارت میں لوک سبھا الیکشن کے بعد اب بی جے پی کے لیڈر نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا ہے ۔ وہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی مسلم دشمنی کی جنونیت پر مبنی ''مائینڈ سیٹ'' کی تربیت کے حامل ہیں۔یوں تو بی جے پی پہلے بھی بھارت میں اقتدار میں رہی لیکن بی جے پی کی اس وقت اور اب کی قیادت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔اگر بھارت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر نریندر مودی بی جے پی کی روایتی سوچ کے مطابق ہندو ازم کی بنیاد پر انتہا پسندانہ فیصلے کرتے ہیں تو ان کی طرف سے کسی'' ایڈونچر'' کی توقع بھی رکھی

...تفصیل