Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

معاف کرنا ا للہ کو پسند ہے۔۔۔ جاوید اقبال

اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن حکیم میں کثرت کے ساتھ اپنے بندوں کو دوسرے کی غلطیاں معاف کرنے کی تلقین کی ہے۔ معاف کرنا اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔ انسانی مخلوق کے اندر کسی کی جان لے لینا یعنی کسی کو قتل کردینا بہت بڑا جرم اور گناہ ہے۔اتنے بڑے جرم کی سزا اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں مقرر فرما دی ہے لیکن اس کے آخر میں کہاکہ اگر تم قاتل کو معاف کردو تو یہ اللہ کو بہت پسند ہے۔ اور تمہارے حق میں بہتر ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے وطن عزیزمیں میڈیا فوج حکومت اور عدلیہ کے درمیان کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں یہ تمام

...تفصیل

مودی کی مسلم کش پالیسیاں۔۔۔ریاض احمد چوہدری

وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی نریندر مودی نے دہشت گرد تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے عسکری کیمپ دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔ آرایس ایس نے 428 حلقوں میں عسکری تربیتی کیمپس کے قیام کیلئے تحریری طورپر مراسلہ ارسال کیا تھا جس پر نریندر مودی نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عسکری ٹریننگ کیمپس کے قیام کے احکامات جاری کردیئے۔ پاکستان مخالف آر ایس ایس بھارت میں مسلم کش فسادات میں پیش پیش رہتی ہے اور اس کے ہاتھوں ہزاروں بھارتی مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ بھارتی جریدے جاگرن پوسٹ کے مطابق مودی

...تفصیل

دورے کی افادیت سے انکارممکن نہیں۔۔۔ظہیر الدین بابر

وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کسی بڑے بریک تھرو نہ ہونے کے باوجود اس کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں ۔ پاکستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات بڑھاتے ہوئے امن واستحکام بارے اقدامات اٹھانے اور ماضی کا اسیر نہ رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تو بھارت نے پاکستان سے اپنی سرزمین دہشت گردی کیخلاف استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ممبئی بم دھماکوں کے مبینہ ملزموں کیخلاف کاروائی تیز کرنے کا روایتی موقف دہرایا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کے اس بیان کی

...تفصیل

دل کے چراغ۔۔۔ سمیع اللہ ملک

مالک کی شان نرالی ہے اور اس کے رنگ انوکھے ہیں۔کہیں تو حدِ نظر تک پھیلے ہوئے سرسبز میدان اور کہیں جھاڑ جھنکاڑ سے اٹے ہوئے۔کہیں سر بلند کوہسار،بے آب و گیاہ تپتے صحرا اور کہیںہری بھری شاداب کھیتیاں۔کہیں ننھے ننھے سے پودے اور کہیں بلند و بالا جھومتے اشجار،کہیں گنگناتی ندیاںاور کہیں خاموش جھیلیں، کہیں دوڑتا بھاگتا،شور مچاتا دریا اور کہیں بپھرا ہوا سمندر، کہیںخوبصورت بولیوں والے رنگا رنگ پرندے اور کہیں چیر پھاڑ کرنے والے درندے ہزار رنگ لئے ہوئے ہے یہ کائنات اور اس کا اسرار! عقل حیران ہو جاتی ہے۔خالق

...تفصیل

یوم تکبیر پاکستان کے لئے ایک روشن دن ۔۔۔ضمیر نفیس

اٹھائیس مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن ترین دن تھا جب پاکستا ن نے دن تین بج کرچالیس منٹ پریکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی مملکت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا یہ وزیراعظم نواز شریف کا دوسرا دور حکومت تھا ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ اگر چہ آسان نہ تھا مگر وزیراعظم نواز شریف نے عالمی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ان کے رفقاء کو حکم دیا کہ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کی اس کامیابی کو جسے وہ بہت پہلے حاصل کرچکا ہے پوری دنیا پر آشکار

...تفصیل

نوابزادہ نصراللہ خاں ۔۔۔میاں انوارالحق رامے

صبح کے تخت نشیں شام کو مجرم ٹہرے
ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا
جنرل (ر) مرزا ا سلم بیگ فرماتے ہیں کہ1999ء میں میاں محمد نواز شریف کا تختہ الٹنا امریکہ بہادر کے اشارۂ ابروکا شاخسانہ تھا۔آج بھی یہ ممکن ہے کہ امریکہ نے ہی اشارہ کیا ہو۔امریکہ اس وقت افغانستان سے نکل رہا ہے۔اس کے لئے افغانستان میں اب قدم جمانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر کوئی جگہ ہے تو پاکستان ہے۔اور سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں امریکہ کی جڑیں کتنی مضبوط ہیں۔اور وہ اب اپنے سازشی عناصر کی مدد سے چاہے گا کہ اس کے لئے پاکستان میں

...تفصیل