Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

نظریہ، کاروبار اور سیاست۔۔۔شمس الرحمن تاجک

 انسانی نفسیات کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد اس بات کی گواہی دیں گے کہ بطور انسان آپ جس بھی فیلڈ میں انوسٹمنٹ کرتے ہیں اس کا مقصد صرف اور صرف فوائد حاصل کرنا ہوتا ہے۔ ہمیں اس بات کو نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں لوگ اپنے بچوں کو ملک اور ملک سے باہر کی مشہور علمی درسگاہوں میں صرف اس لئے بھیجتے ہیں کہ وہاں سے فارغ ہونے کے بعد وہ زیادہ سے زیادہ مالی فوائد جائز اور ناجائز طریقے سے حاصل کرسکیں۔ ایسے معاشرے میں آپ چند سیاسی گھرانوں سے یہ توقع کیوں رکھ رہے ہیں کہ وہ ملک

...تفصیل

عدلیہ کے ساتھ وکلاء اور سیاستدانوںکے برتائوکا فرق!۔۔۔ پروفیسر ضیاء الرحمن کشمیری

مہذب معاشروں میں انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اور بار لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں بنچ اور بار کے درمیان اکثر تنازعات جنم لیتے رہتے ہیں۔چند روز قبل ایسا ہی ایک تنازعہ ملتان ہائی کورٹ بنچ کے ججز اور ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر کے درمیان شروع ہوا ، جو اس قدر بڑھا کہ ایک بار پھر ملک میں وکلاء گردی کے واقعات رونما ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ قانون کے محافظ خود قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ طوفانِ بد تمیزی ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ملتان میں جسٹس قاسم خان کے ساتھ بر سر

...تفصیل

حقیقی خوشی ۔۔۔پروفیسر محمد عبدللہ بھٹی

 میرے سامنے میری زندگی کا عجیب و غریب شادی شدہ جو ڑا بیٹھا ہوا تھااُن کے سوال نے میرے  دما غ کے سرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا تھا میں اور کو ئی اُن کے اِس سوال یا خوف کے با رے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا 'ایک ارب پتی جو ڑا جن کے پاس زندگی کی تمام سہو لیات اور نعمتیں وافر مقدار میں مو جود تھیں 'دولت کی دیوی اِن پر اِس قدر مہربان ہو ئی کہ اِن کے رشتے دار اور دوست احباب بھی لاکھ پتی بن گئے جو اِن کے قریب ہوا اُس کے گھر میں بھی دولت کی ریل پیل ہو گئی 'میں اپنی زندگی میں لا کھوں ہزاروں لوگوں سے مل چُکا ہوں

...تفصیل

افغانستان میں بدترین شکست پر امریکی دھمکیاں۔۔۔ریاض احمد چوہدری

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق نئی پالیسی میں پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور پاکستان افراتفری پھیلانے والے افراد کو پناہ دیتا ہے۔ پاکستان سے نمٹنے کے لیے اپنی سوچ تبدیل کر رہے ہیں جس کے لیے پاکستان کو پہلے اپنی صورتحال تبدیل کرنا ہوگی۔ جنوبی ایشیاء میں اب امریکی پالیسی کافی حد تک بدل جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیانات پر اپنے ردعمل میں پاکستانی حکمرانوں، سیاسی و عسکری قوتوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چیف آف آرمی

...تفصیل

اِقامے کی فضیلت۔۔۔نغمہ حبیب

اِقامہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر وغیرہ میں کام کرنے کا وہ اجازت نامہ ہے جو غیر ملکی مزدوروں اور مختلف قسم کے روزگار کے حصول کے لیے آنے والوں کو درکار ہوتا ہے۔اِقامہ یا کفالہ میں کفیل ایک طرح سے آقا ہے اور اِقامہ حاصل کرنے والوں کو بین الااقوامی تنظیمیں جدید زمانے کا غلام کہتی ہیں جو اپنے آقا کی مرضی کے بغیر کوئی فعل سرانجام نہیں دے سکتا چاہے اس کا موجودہ روز گار کتنا ہی تکلیف دہ ہو وہ دوسرا کام نہیں کر سکتا جب تک کہ اِقامہ کی مدت ختم نہ ہو یا مالک سے اجازت نامہ حاصل نہ ہو جائے۔اِن

...تفصیل

انتخابات بل کی منظوری' شفاف الیکشن کی جانب اہم پیش رفت۔۔۔ضمیر نفیس

یہ امر خوش آئند ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے جو بل وضع کیا تھا قومی اسمبلی نے اس کی منظوری دے دی ہے اب دوسرے مرحلے میں اسے ایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا'2013ء کے انتخابات کے بعد بعض حلقوں کی طرف سے انتخابات کی شفافیت اور الیکشن کمیشن کے اختیارات کے سلسلے میں جو سوالات اور اعتراضات پیدا ہوئے۔ اس کی روشنی میں پارلیمنٹ نے اہم پیش رفت کی اور قومی اسمبلی و سینٹ کے ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی قائم کی جس نے بہت سے اجلاسوں کے بعد ایک قانونی مسودے کی منظوری دی جسے اب

...تفصیل