Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کالم

IMAGE معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح۔۔۔ضمیر نفیس
 پاکستان کی معیشت جس تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے اب اس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم تین سو ارب ڈالر سے تجاویز کر گیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لئے معاشی ترقی کا ہدف 6فیصد مقرر کیا گیا ہے اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبہ کا بڑا حصہ ہے عالمی جریدے ''دی اکنامسٹ'' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی دس سالہ بلند ترین سطح پر ہے پاکستان کی معاشی ترقی 5.3فیصد... تفصیل

مشرف کے سر کا بھوت۔۔۔امجد صدیقی

غیر جمہوری قوتوں نے اپنی جگہ بنانے اورپھر بالادستی پانے کے لیے بڑی لمبی جدوجہد کی ہے۔جمہوری قیادت کی ذر ا سی غلطیوں کو ان غیر جمہوری قوتوں نے اپنی بہترین پلاننگ سے اپنے حق میں کیا۔اور پھر یہ بالا دست ہوتی چلی گئیں۔ان کی کامیابی کو بدوکے اس اونٹ کی کامیابی سے جوڑا جاسکتاہے۔جومالک کی ناسمجھی سے ملنے والی سہولت کا ناجائزہ فائدہ اٹھاتاہے۔جمہوری حکمرانوں کی معمولی کوتاہیوں نے اونٹ کو اپنی گردن خیمے میں گھسانے کا موقع دیا اور پھر خیمے کے اندر کے مزے اونٹ کو اپنا قیام بڑھانے پر اکساتے چلے گئے۔اب یہ

...تفصیل

ثبات اک تغیر کو ہے۔۔۔سمیع اللہ ملک

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیوجرسی میں گولف ریزارٹ بیڈمنسٹر میں گوام کے خوفزدہ باسیوں کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ گوام کی سرزمین پوری طرح سے محفوظ رہے گی اوراگرگوام کی سرزمین پرکچھ بھی ہواتوشمالی کوریاکوبہت بڑی مصیبت کا سامناکرناپڑسکتاہے۔ شمالی کوریاکودھمکی دیتے ہوئے کہاکہ پیا نگ یانگ کوآگ اورغصے کاسامناکرناپڑے گا۔امریکی فوج شمالی کوریاسے نمٹنے کیلئے بالکل تیارہے ۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ عسکری حل اب بالکل موجودہے،لاکڈ اینڈ لوڈیڈ کیا شمالی کوریادانشمندی کامظاہرہ کرے گا؟امید ہے کم جونگ ان کوئی

...تفصیل

بلوچستان میں دشمن خفیہ ایجنسیوں کا گھناؤنا کھیل۔۔۔ریاض احمد چوہدری

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل کے ذخائر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے عالمی اہمیت کا حامل اور عالمی قوتوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور ایک عرصہ سے امریکہ،بھارت،اسرائیل اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں اس صوبے میں اپنا کھیل کھیلتی آرہی ہیں۔گوادر بندرگاہ کو چین کے حوالے کرنے اور ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے سے پاکستان دشمن ممالک سخت ناراض ہیں۔اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین اور جمہوری اسلامی ایران کیساتھ اپنے روابط اور تجارت کو

...تفصیل

بھارتی وزیر اعظم مودی عالمی دہشتگرد۔۔۔ سیدہ ثمبرینا علی

بھارت جتنے بھی ظلم کر لے آخراسے ایک دن کشمیری عوام کو آزادی دینا ہی ہوگی بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے اور جو اپنی خفیہ ایجنسی راکے ذریعے پاکستانی بے گناہ عوام کو دھماکوں اور دیگر دہشتگردی کا شکار بنارہا ہے بھارت کے وزیر اعظم مودی کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں جبکہ کچھ عرصے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ بھارت ایک ٹھگ ملک ہے اور اس نے مودی پر امریکہ میں داخلے کے لئے پابندی بھی لگائی ہوئی تھی مگر حالیہ مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی صدر نے مقبوضہ کشمیری

...تفصیل

حیرت انگیز پیشگوئیاں۔۔۔سید قمر سبزواری

آدم زاد جس طرح خواہش سے باز نہیں رہ سکتا بعینہ وہ مستقبل کے بارے میں تجسس نہیں چھوڑ سکتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟ کیا ہو سکتا ہے؟ کیا ہونا چاہیے؟ کبھی آس لگانا اور کبھی منصوبے بنانا ، زندگی اسی سے عبارت ہے ۔ وہ لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو اس حصار کو توڑ کر نکل جاتے ہیں۔یعنی جونہ ماضی کا گِلہ کرتے ہیں اور نہ ہی مستقبل کا تقاضا!وہ اور لوگ ہیں۔کچھ لوگ ہوتے ہیں جو مستقبل کے بارے میں اندازے لگاتے رہتے ہیں یا مفروضے قائم کرتے رہتے ہیں ،کچھ نہ کچھ جمع تفریق کے قاعدے آ زماتے ہی رہتے ہیں۔نتائج کبھی منفی اور

...تفصیل

رفتار نہ گفتار' یہ ہے چوہدی شجاعت کی سیاست۔۔۔ضمیر نفیس

مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا مسلم لیگیوں کو متحد کرنے کا کراچی کا دورہ بری طرح  ناکام رہا انہوں نے غوث علی شاہ کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور پھر غوث علی شاہ کو کنگری ہائوس ساتھ لے جا کر پیر پگاڑا صبغت اللہ سے ملاقات کی نتیجہ یہ نکلا کہ اپنے دورے کو ناکامی سے بچانے کے لئے انہوں نے ایک چار رکنی کمیٹی قائم کر دی۔اس دورے میں چوہدری پرویز الٰہی بھی ان کے ہمراہ  نہ تھے چنانچہ چوہدری صاحب کے پاس پیر پگاڑا کے بہت سے سخت سوالوں کے جواب نہ تھے اطلاعات کے مطابق پیر پگاڑا کا استفسار تھا کہ

...تفصیل