Get Adobe Flash player

September 2016

30 September 2016

پا کستان کر سچن سٹیز ن فورم کے چیئر مین شہر یا ر شمس گل ایڈ ووکیٹ پر حملہ

 پا کستان کر سچن سٹیز ن فورم کے چیئر مین شہر یا ر شمس گل ایڈ ووکیٹ پر شد ت پسندو ں کا مسلسل تیسری با ر حملہ ، تھا نہ کو ہسار میں مقدمہ در ج ہوا تفصیلا ت کے مطا بق اس قبل ان پر اسلام شد ت پسند و ں کی جانب سے 29 جنو ر 2015 کو ما رگلہ G-9 پر حملہ کیا گیا اور اس سے قبل بھی انہیں تشد د کا نشا نہ بنا یا گیا شد ت پسندو ں کی جا نب سے ان پر یہ حملے ان کے والد شمس گل کے شہبا ز بھٹی قتل کیس کی تفتیش کر نے والی ٹیم کا حصہ بننے اور اقلیتو ں کے حقو ق کو آواز اٹھا نے پر کیے گئے شہر یا ر بتا یا کہ شد ت پسندو ں کی جا نب سے انہیں با ر بار دھمکیا ں دیں جا رہی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ گذ شتہ سال ستمبر 2015 ء میں گھر تبدیل کیا جبکہ جنور ی 2016 ء کو نئے گھر پر بھی دھمکیا ں آنا شروع ہو گئیں جس کی رپورٹ متعلقہ تھا نہ میں درج کرا ئی ابھی کچھ دن پہلے 18 اگست کو پھر ایک دھمکی آمیز کا ل اور خطوط ملنے کی رپورٹ تھا نہ آبپارہ میں در ج کروائی صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اس کا کو نو ٹس لیں انہو ں نے کہا کہ اگر وفا قی دارلحکومت میں یہ صو رتحال ہے تو پھر دوسرے علا قو ں کا تو اللہ ہی حا فظ ہے ۔

Read more

پولیس اور رینجرز کا بہارکہو میں سرچ آپریشن ،14مشتبہ افراد گرفتار

 پولیس حکام اور رینجرز نے بھارہ کہو میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا' گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ جمعہ کو پولیس حکام اور رینجرز نے بھارہ کہو میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے چودہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اسلحے میں تین ڈیٹونیٹر' دو پستول اور متعدد مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Read more

راولپنڈی ، البائراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

البائراک اور راولپنڈ ی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ڈھوک کشمیریاں اور منگتال 3 UC-4, 2 میں صفائی اور ڈینگی بچائوآگاہی مہم کا آغاز۔ راولپنڈ ی کے علاقیڈھوک کشمیریاں اور منگتال 3 UC-4, 2 میںدددگھر گھر آگاہی مہم چلائی گئی۔ اس مہم میںڈھوک کشمیریاں اور منگتال کے رہائشیوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ گھروں کا جمع شدہ کوڑا البائراک کے فراہم کردہ شاپرز میںڈال کر پھینکیں یاپھر گلی میں مہیا کردہ کنٹینر میں ڈالیں یا پھر سینٹری ورکرز اور منی ڈمپرز کے حوالے کریں۔اس کے علاوہ چھوٹی نالیوں میںگندگی کی شکایت ہو تو بھی ہمارے نمائندے سے رابطہ کریں۔


Read more

عمران خان کی جعلی مقبولیت کابھوت سرچڑھ کربولنے لگ گیا،سجادخان

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورراولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی میئرشپ کے امیدوارسجادخان نے کہاہے کہ ْ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7کی پی ٹی آئی کی نشست پرعمارصدیق کوبھاِری فرق سے شکست سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ عمران خان کی جعلی مقبولیت کابھوت اب سرچڑھ کربولنے لگ گیاہے پی پی 7کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارحاجی ملک عمرفاروق کوکامیاب کرواکریہ ثابت کردیاہے وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نوازشریف ،میاں شہبازشریف اورچوہدری نثارعلی خان سے نہ صرف پیارکرتے ہیں بلکہ وہ ان کے ایک اشارے پرہرقسم کی قربانی دینے کوتیارہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزراولپنڈی شہرکی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں کے ایک وفدسے ملاقات میں کیا اس عبرت ناک شکست کے بعدعمران خان کورائے ونڈمارچ کرنے کاارادہ ترک کردیناچاہیے اگرعمران خان رائے ونڈمارچ کریں گے ۔


Read more

وزیراعظم نااہلی چھپانے کیلئے اے پی سی ڈرامہ رچاتے ہیں،عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے ہر موقع پر اے پی سی کا ڈرامہ رچا کر وزیراعظم قوم کو بے وقوف بناتے ہیں۔مینڈیٹ حکومت کو ملا یا کسی اے پی سی کو ؟،حکمران بتائیں ان کی اپنی پالیسی اور اقدامات کہاں ہیں؟۔حکمران گھسے پٹے الفاظ پر مشتمل قراردادیں پاس کر کے لوٹ مار کے اصل کام پر لگ جاتے ہیں۔وہ گزشتہ روزسنیئر رہنما?ں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے ڈاکو اور ماڈل ٹا?ن میں بے گناہوں کے قاتل پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر بھی اے پی سی ہوئی اور ٹی او آر بنانے پر بھی تمام پارلیمانی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں نتیجہ کیا نکلا؟حکمرانوں کی پالیسی اے پی سی بلا? قراردادیں پاس کرو، وقت گزارواور لوٹ مار جاری رکھو ہے۔ملک کے حالات خراب تھے تو وزیراعظم لندن میں سیر کرنے کیوں گئے ؟

Read more

ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، سینئر راہنما راجہ منیر

پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے سینئر راہنما راجہ منیر کی صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے راجہ منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے افواج پاکستان ان کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے نریندر مودی یہ بات ذہن نشین کرلے کہ پاکستان قوم اور افواج پاکستان اپنے وطن کا مکمل دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے راجہ منیر نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی پالیسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنا بند کرئے راجہ منیر نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف محب وطن آرمی چیف ہیں اگر ہندوستان نے حملہ کیا تو وہ اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ اس لیے مودی ہوش کے ناخن لے اور پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنا بند کرے۔

Read more

اسلام آباد، پولیس اور رینجرز کا گرینڈ سرچ آپریشن،14 مشتبہ افرادگرفتار ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا گرینڈ سرچ آپریشن،14 مشتبہ گرفتار ،بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد،سرچ آپریشن تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام کے دوران دارلحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہے۔ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ساجد کیانیتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ان ہدایا ت کی روشنی میں گزشتہ روزاسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز نے تھانہ بھارہ کہو کے علاقوں ڈھوک جیلانی ،سبن سیداں،محلہ قاضی آباد،نئی آ بادی،سترہ میل ،فراز کالونی اور واحدی کالونی میں مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا جبکہ اس دوران مشتبہ افراد سے 13 عد د بارہ بور رائفلیں،4 عدد 7mm رائفلیں،12 عدد پسٹلز اور 763 روند برآمد کئے۔تھانہ بھارہ کہو میں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وفا قی وزیر داخلہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے ،شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سرچنگ و کومنگ کا خصوصی پلان تشکیل دیا گیا تھا اس سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن سے شہر سے کرائم میں واضح فرق آیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں مدد مل رہی ہے۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار اشخاص کے شناختی کارڈ اور ریکارڈ چیک کیا جائے گا کہ وہ کسی کرائم میں ملوث تو نہیں ہیں۔سرچ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جبکہ لائسنس یافتہ اسلحہ کی دوبارہ تصدیق کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرچنگ و کومنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشکوک شخص کے متعلق فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔


Read more

گرفتار فوجی کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھائیں گے،بھارتی وزیرداخلہ

 بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزرا بڑھکیں مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے لیکن جب بات پاکستان کے مقابلے میں میدان میں آنے کی ہو تو ان کو ہمیشہ ذلت ہی اٹھانی پڑتی ہے ایسا ہی گزشتہ روز بھی ہوا جب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا لیکن اپنے اس دعوے کا ثبوت پیش نہیں کیا جب کہ اس دوران پاکستان نے نہ صرف بھارت کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ ان کا ایک فوجی اہلکار بھی گرفتار کرلیا۔بھارتی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے لیکن اس کا جواب اتنا شدید تھا کہ بھارتی فوج کو کئی گھنٹوں تک اپنے جوانوں کی لاشیں اٹھانے تک کی ہمت نہ ہوئی، اسی اثنا میں پاکستان کی جانب سے یہ تصدیق کی گئی کہ انہوں نے ایک بھارتی فوجی کو پکڑ لیا ہے تو مودی سرکار کو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا ہے۔کئی گھنٹوں بعد اب بھارتی حکومت کو یہ خیال آیا ہے کہ اپنے فوجی کو چھڑایا جائے، اس سلسلے میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی فوجی کی گرفتاری سے متعلق خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی فوجی یا شہری کا لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب چلے جانا کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔ ایسے واقعے روزمرہ کے معمولات کا حصہ ہیں، بھارتی حکومت اپنے فوجی کی واپسی کے لیے مناسب طریقہ کار کے تحت اقدامات کرے گی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے بھارتی فوجی کا تعلق 37 راشٹریہ رائفل سے ہے اور وہ سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان سے لیس تھا۔

Read more

بھارتی فوج فی الحال سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت نہیں رکھتی، جاپانی میگزین

بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعوی بدنامی کا سبب بن گیا۔ جاپانی میگزین نے بھارتی دعوئوں کو بے نقاب کر دیا۔ جاپانی میگزین نے کا دعوی ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جس قسم کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے وہ بھارتی فوج کے دسترس میں نہیں ہیں۔بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعوی دنیا بھر میں بھارتی فوج کی جگ ہنسائی کا ساماں بن گیا۔ جاپانی میگزین نے بیچ چوراہے بھارتی دعوے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ دی ڈپلومیٹ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فی الحال بھارتی فوج ایسے کسی سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔ میگزین کے مطابق پاکستانی کی فضائی سیکیورٹی بہت ایڈوانس ہے جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جس قسم کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے بھارتی فوج کو ابھی ان ہتھیاروں تک رسائی نہیں ہے۔ میگزین نے پاکستانی میزائیل سسٹم کی موجودگی میں کشمیر جیسے حساس مقام پر سرجیکل اسٹرائیک کو نا ممکن قرار دیا۔


Read more

موصل میں بمباری، امریکا کا داعش لیڈروں کو ہلاک کرنے کا دعوی

امریکا کے زیر قیادت اتحادی افواج نے عراقی شہر موصل میں فضائی کارروائی کرکے داعش شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی افواج کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں دعوی کیا ہے کہ اتحادی طیاروں کی بمباری سے گزشتہ ماہ داعش کے 18 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ان میں 13 موصل میں ہلاک ہوئے۔ کرنل جان ڈوریان کا کہنا تھا کہ حملے میں ٹارگٹ ہونے والوں میں سے بیشتر داعش کے ملٹری کمانڈرز تھے۔ موصل میں فضائی حملے کے دوران داعش کا مبینہ ڈپٹی ملٹری کمانڈر ابو جنت بھی ہلاک ہو چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق ابو جنت کیمیائی ہتھیار بنانے میں بھی مہارت رکھتا تھا۔

Read more