Get Adobe Flash player

September 2016

30 September 2016

برازیل، 200 قیدی جیل توڑ کر فرار ،نصف قیدی دوبارہ گرفتار

برازیل میں ایک بڑی جیل سے 200 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس کی فوری کارروائی کے بعد فرار ہونے والے نصف قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا نے برازیلی حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر سا پالو سے شمال مغرب میں 160 کلو میٹر دور قائم جارڈینوپولیس جیل میں سیکڑوں قیدیوں نے اس وقت بغات کردی ہے جب علی الصباح معمول کے مطابق قیدیوں کی گنتی کا عمل جاری تھا۔ اس دوران قیدیوں نے جیل میں آگ لگائی اور بد نظمی پھیلاتے ہوئے جیل کی بیرونی دیوار پھلانگنے کے بعد چار میٹر بلند خار دار تار کی باڑ کاٹ کر فرار ہوگئے۔ کچھ قیدیوں کو جیل کے قریب ہی واقع گنے کے کھیتوں سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ قیدیوں کے فرار کی کوشش کے دوران اس میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

Read more

امریکی اخبار نے ٹرمپ کو صدارت کیلئے نااہل قرار دیدیا

امریکی اخبار نے ٹرمپ کو صدارت کیلئے نااہل قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اخبار نے پہلی بار امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں پر لب کھولے ہیں اور ٹرمپ کو صدارت کیلئے نا اہل قرار دیا ہے۔34 سالہ تاریخ میں امریکی اخباریو ایس اے ٹوڈے پہلی بار امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی رائے پیش کی ہے،اخبار کے ادارتی بورڈ نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کے لئے نا اہل قرار دے دیا،اخبار نے یہ وضاحت بھی کی کہ اداریہ کا مقصد ہیلری کلنٹن کی حمایت نہ سمجھا جائے۔اخبار اپنے اداریے میں لکھتا ہے کہ ادارتی بورڈ نے اہم معاملات میں رائے کا اظہار کیا ہے لیکن قارئین کے لئے معاملات کو اس انداز میں پیش نہیں کیا کہ ان کیلئے بہترین انتخاب کیا ہے،اخبارنے امریکی صدارتی دوڑ میں کبھی کسی امیدوار کی طرفداری نہیں کی لیکن ہم یہ کام اب کررہے ہیں ۔

Read more

مصر کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

مصر کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے قافلے کو ایک خطرناک بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل زکریا عبدالعزیز کا قافلہ مشرقی قاہرہ کی یاسمین کالونی سے گذررہا تھا۔ قافلے کے گذرتے ہی سڑک پر کھڑی ایک کار میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کار پرزے پرزے ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے تاہم یہ دھماکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے قافلے کے گذرنے کے ایک منٹ بعد ہوا جس کے نتیجے میں وہ محفوظ رہے ہیں۔مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں خطرناک دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ غالب امکان ہے کہ یہ دھماکہ ٹی این ٹی نامی بارود سے کیا گیا جس کی مقدار ساڑھے تین کلو گرام بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ خیز مواد ایک مسروقہ کار میں نصب کیا گیا تھا۔

Read more

نائن الیون بل سے امریکا کے ساتھ تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون حملوں کے حوالے سے منظور کیے گئے بل جاسٹا کے قانون بننے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے امریکی کانگریس کی جانب سے 9/11 کے متاثرین کو انصاف دلانے کے حوالے سے منظور بل جاسٹا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے قوانین دوست ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنیں گے، اس طرح دوسرے ممالک کو حاصل استثنی اور خود مختاری کے اصولوں کو بھی نقصان پہنچے گا اور دوست ممالک کے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق جاسٹا قانون کی مخالفت میں سعودی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ، صدر کے ترجمان، وزیر دفاع، مسلح افواج کے سربراہ اور سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کی مخالفت کے باوجود کانگریس کی جانب سے جاسٹا کو قانون کاحصہ بنانا باعث تشویش اور افسوسناک ہے۔

Read more

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 2روپے 56پیسے سستی کردی

نیپرا نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 56پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔اسلام آباد میں نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی ، جس میں اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 2روپے 50پیسے سستی کرنے کی تجویز تھی۔تاہم نیپرا نے نندی پور پاور پلانٹ سے مہنگی بجلی بنانے اور کوئٹہ کے ایک غیر لائسنس یافتہ پاور پلانٹ کی بجلی کی منظوری نہ دیکر فی یونٹ بجلی 2روپے 56پیسے سستی کر دی ۔جس کا مجموعی ریلیف 26ارب روپے بنتا ہے، تاہم ای سی سی کے فیصلے کے تناظر میں یہ سارا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں ہو گا ، کیونکہ ماہانہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے ۔

Read more

اورنج ٹرین منصوبے کیلیے درآمدات کو بھی ٹیکس استثنیٰ کا فیصلہ

 وفاقی حکومت اورنج ٹرین اور سی پیک کے تحت موٹروے ودیگر منصوبوں کیلیے درآمدات کو ڈیوٹی اور ٹیکس استثنی کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین منصوبے کیلیے چینی کمپنی کی درآمد کی جانیوالی مشینری و آلات ودیگر سامان کو ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ دینے کی سمری بھجوائی ہے جس کا جائزہ لے کر سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جاچکی ہے، دیگر سمریاں بھی بھجوائی گئی ہیں۔ان سمریوں میں اورنج ٹرین کے علاوہ سی پیک کے مواصلاتی منصوبے بھی شامل ہیں اور ان کیلیے چینی کمپنیوں کو بغیر ڈیوٹی و ٹیکس مشینری وآلات سمیت دیگر سامان درآمد کرنے کی اجازت دینے پر غور ہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کی منظوری کے بعدایف بی آر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔

Read more

بدین ،دھان کی فضل تیار،چاول مارکیٹ میں آنا شروع

سندھ کے زرعی ضلع بدین میں دھان کی فصل پر کاشت کاروں کی محنت کاپھل ملنے کا وقت آگیا ہے ، ہرے بھرے کھیت اب سنہرے رنگ میں بدل گئے ہیں اورچاول کی فصل تیارہوکر مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے۔ضلع بدین میں دھان کی کاشت کا رقبہ 12 لاکھ ایکڑ سے زائد ہے یہی وجہ ہے کہ بدین کا شمارچاول کی کاشت میں ملک کے بڑے اضلاع میں ہوتا ہے،ان دنوں ہرے بھرے کھیت پک کر سنہرے ہو گئے ہیں اوردھان کی فصل سے چاول کا حصول جابجا دکھائی دیتاہے ۔بدین میں موٹے چاول ہائی برڈکی اقسام کیساتھ ایری اور گانجا چاول بھی کاشت کیا جاتا ہے، کٹائی کے آغاز کے ساتھ ہی نئی فصل بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے ۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی تاجروں نے قیمت خرید میں 3 سو روپے من تک کی کمی کر دی ہے جس سے انہیں شدید نقصان کا سامنا ہے۔

Read more

پشاور،مختلف قیمتوں پر دودھ کی فروخت سیشہری پریشان

پشاورمیں دودھ کی مختلف قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، بیشتر مقامات پر دودھ سرکاری نرخوں سے زیادہ پر فروخت ہورہا ہے، لیکن بعض مقامات دودھ اور دہی سرکاری ریٹ سے بھی دس روپے کم پر فروخت کیا جارہا ہے۔آخر یہ معاملہ کیا ہے؟ پشاورمیں یوں تو فی کلو گرام دودھ کے سرکاری نرخ 70 روپے اور دہی کاریٹ 85 روپے ہے، لیکن بیشتر دکانوں پر دودھ 100 جبکہ دہی 110 روپے فی کلو گرام فروخت کیا جا رہا ہے۔زائد قیمت کے ساتھ ہی سرکلر روڈ، کاکشال اور چند دیگر علاقوں میں دودھ 60 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا ہے، جو پنجاب سے آتا ہے۔سرکاری ریٹ سے بھی10 روپے کم فروخت پرایک طرف شہری حیران ہیں تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ہے۔اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر پشاورشاہد محمود نے کہا ہے کہ سیمپل لے رہے ہیں کہ پتہ چل سکے کے دودھ اصلی بھی ہے یا مصنوعی طریقہ سے بنایاگیا ہے۔شہری کہتے ہیں کہ اگر 60 روپے بکنے والا دودھ مضر صحت ہے تو اس پر پابندی لگنی چاہئے جبکہ حکومت کو خالص دودھ اور دہی کی سرکاری ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Read more

حکومت کی پی ایس او کو آئل ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے پی ایس او کو آئل ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ایس او کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیل کا ذخیرہ ممکنا حد تک بڑھائے اور دفاعی اداروں کو طلب کے مطابق تیل کی فراہمی یقین بنائی جائے۔پی ایس او کو جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تیل کا غیرضروری استعمال ترک کیا جائے۔ پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے لیے وافر مقدار میں تیل کا ذخیرہ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر آج کشیدگی کی وجہ سے پاک آرمی اور ائیر فورس ہائی الرٹ رہی۔بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں کم از کم 12 بھارتی فوجی مارے جانے کی اطلاع ہے۔


Read more

آٹو سیکٹر، پاکستان کا یو این ریگولیشنز کی رکنیت کا فیصلہ

حکومت نے ملک میں عالمی معیار کی گاڑیوں کی تیاری اور ان کی ایکسپورٹ کے لیے ورلڈ فورم فار ہارمونائزیشن آف وہیکل ریگولیشنز کی رکنیت حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلیے جاپان سے 2 ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ فورم فار ہارمونائزیشن آف وہیکل ریگولیشنز کو اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن براہ یورپ(یواین ای سی ای) کے ان لینڈٹرانسپورٹ ڈویژن کی ورکنگ پارٹی 29 کہا جاتا ہے، اس کا ٹاسک گاڑیوں کی بین الاقوامی تجارت میں سہولتوں کیلیے ریگولیشنز کا یکساں نظام یواین ریگولیشنز تیار کرنا تھا، ورکنگ پارٹی29 جون 1952میں گاڑیوں کے تکنیکی تقاضوں پر ماہرین کی ورکنگ پارٹی کے طور پر کام کی گئی تھی تاہم اسے 2000میں ورکنگ پارٹی 29 یا ڈبلیو پی29کا نام دیاگیا جبکہ یواین ای سی ای کے ریگولیشنز کو غیریورپی ممالک کی شمولیت کے بعد اب یواین ریگولیشنز (یواین آر) کہاجاتا ہے۔

Read more

گزشتہ شمارے

<< < September 2016 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 12 13 14 15 17
18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30