Get Adobe Flash player

September 2016

01 September 2016

سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ

سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔بدھ کو سندھ کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ عشرت العباد، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر سمیت سندھ کے اعلی حکام شر یک ہوئے ۔ اجلاس میں کراچی آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میںغیرقانونی تارکین وطن اورافغان مہاجرین کی فوری واپسی اورسیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مانیٹرنگ کا عمل کراچی کے مضافاتی علاقوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نتائج کے حصول تک کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، شہر قائد میں فسادی گروہ کو زبردستی اپنی مرضی عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر اعلی سندھ نے واضح کیا کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں کسی کو بھتا وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں ہر صورت امن کو قائم رکھنا ہے، امن کی بحالی کیلئے حکومت کی عملداری قائم ہے، سیاسی اور عسکری قیادت کراچی امن کے لیئے ایک ہی پیج پر ہیں، پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کی بحالی میں سرگرم عمل ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلا ل اکبر نے شہری علاقوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے سندھ میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے صوبے میں رائج کوٹہ سسٹم کو ختم کیا جائے۔ جرائم سے بیزاری کے لئے احساس محرومی کو ختم کرنا ہو گا، صرف آپریشن سے پرامن سندھ کا خواب پورا نہیں ہوگا بلکہ ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں میرٹ پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے اجلاس کو ستمبر 2013 میں کراچی میں شروع کئے گئے آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس میں 654 کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ اور 95 کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، گرفتار ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی 5 ہزار 863 وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ڈی جی رینجرزنے بتایا کہ 22اگست کی منصوبہ بندی کرنیوالے ملزمان گرفتارکرلئے ہیں تمام منصوبہ ساز جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا انٹیلی جنس شیئرنگ کا نظام بہتر بنانے سے کئی کامیابیاں ملیں ہیں،، کسی بھی ممکنہ ردعمل سے نمٹنے کے لیے فورسز الرٹ ہیں۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ا فغان مہاجرین سمیت غیرقانونی تارکین وطن امن ومان کیلئے خطرہ ہیں،۔ اجلاس میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے فنگرزپرنٹ کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے سنٹرلائزکیا جائے گا ۔ اجلاس کے دوران مشیر قانون سندھ مرتضی وہاب نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے سندھ حکومت کا تیار کردہ مسودہ پیش کیا جس کے تحت دینی مدارس کو 3 اداروں سے رجسٹریشن کرانی ہوگی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل دینی مدارس کی مشاورت سے ہی نافذ العمل کیا جائے گا جسے تمام شرکا نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب تیزکرنے اورمحفوظ کراچی پروگرام کے تحت ماننیٹرنگ کا عمل کراچی کے مضافاتی علاقوں تک وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Read more

01 September 2016

ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور ناانصافی ختم نہیں ہوسکتی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور ناانصافی ختم نہیں ہوسکتی،ہسپتالوں کی کیا صورتحال ہے اس کی وزیراعظم کو کیا فکر ہے،مگر ہمارے وزیراعظم تو برطانیہ چلے جاتے ہیں چیک اپ کیلئے،انہیں کیا پتہ یہاں غریبوں پر کیا گزرتی ہے،شوکت خانم ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے دین یاپارٹی کا نہیں پوچھا جاتا،رواں سال شوکت خانم کا خسارہ 4ارب روپے ہے۔بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور ناانصافی ختم نہیں ہوسکتی،ہسپتالوں کی کیا صورتحال ہے اس کی وزیراعظم کو کیا فکر ہے،ہمارا وزیراعظم تو چیک اپ کیلئے  لندن چلاجاتاہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک شخص کی تکلیف دیکھ کر کینسرہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے،کینسر کی دوائیاں سب سے مہنگی ہیں،کم سے کم علاج 8سے 9لاکھ کا ہے،صحت کی بنیادی سہولت ملنے سے عام آدمی کی زندگی بدلے گی،شوکت خانم میں بغیر کسی تفریق کے علاج کیا جاتا ہے،صحت انصاف کارڈ پورے کے پی کے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ 50فیصد پاکستانی بچوں کو 2وقت کی روٹی نہیں کھلاسکتے،کیا ہم موجودہ نظام میں ہم اس طرح بھیک مانگ کر گزارا کرتے رہیں گے،وزیراعظم چیک اپ کیلئے برطانیہ چلے جاتے ہیں،اسے کیا پتہ یہاں غریب پر کیا گزرتی ہے،شوکت خانم اسپتال میں آنے والے مریضوں میں دین یاپارٹی کا نہیں پوچھی جاتی اور ہمیں پتہ چلا کہ 5,6سال قبل طالبان کا لیڈر بھی علاج کراکر چلا گیا ہے،عمران خان نے کہا کہ ظلم کا نظام جب تک رہے گا ملک میں برکت نہیں رہے گی،اگر انصاف ملنا مہنگا پڑ جائے تو مطلب معاشرہ ناکام ہوگیا ہے،صحت انصاف کارڈ کا اجراء پورے صوبے میں کیا جائیگا،انصاف کارڈ کی تقسیم میں تفریق نہیں ہونی چاہیے،ہم نے صحت کا جو منصوبہ شروع کیا ہے وہ مثال بنے گا،انصاف کارڈ صرف مستحق لوگوں کو دیئے جائیں گے،،رواں سال شوکت خانم کا خسارہ 4ارب روپے ہے اور سب یہاں سب کو علاج کی سہولتیں بلاتفریق فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو کے پی میں سب سے زیادہ کرپشن تھی۔

Read more

01 September 2016

وزیراعظم سے گورنر کے پی کے کی ملاقات، اہم امورپرتبادل خیال

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے، آئی ڈی پیز کا معاملا رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پی کے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں آئی ڈی پیز ، صوبے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران تباہ کیے جانے والے گھروں کے خاندانوں کو 4لاکھ فی گھرانہ معاوضہ دیا جارہا ہے، قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیںِ، دہشتگرد سے علاقے کو خالی کرادیا گیا، پاک فوج کو آپریشن ضرب عضب پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں جلدبازی نہیں کرنی چاہئے، جبکہ فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد میں10 سال رکھا گیا ہے،آئی ڈی پیز کا معاملا رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، 7لاکھ آئی ڈی پیز کو وزیرستان واپس جانا ہے، علاوہ ازیں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم نواز شریف سے سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی نے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Read more

01 September 2016

چیف جسٹس کا سانحہ کوئٹہ پراز خود نوٹس، سماعت 20ستمبر کو ہوگی

چیف جسٹس سپریم کورٹ انورظہیرجمالی نے سانحہ کوئٹہ کاازخودنوٹس لے لیا ، سماعت بیس ستمبر کو ہوگی ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاکستان بار کونسل اوروکلا تنظیموں کے مطالبہ پر سانحہ کوئٹہ کا ازخود نوٹس لیا ۔عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ سانحہ کوئٹہ پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت بیس ستمبر کو ہوگی۔دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے خلاف صوبے بھر کے وکلا کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ جاری ہیں۔

Read more

01 September 2016

سی پیک منصوبہ مکمل عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہوگیا، چین

چین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ مکمل عمل در آمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے ۔بدھ کوچائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابقچینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہو ا چننگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط اور معاشی و تجارتی شعبے میں تعاون کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ سی پیک منصوبہ مکمل عمل در آمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس منصوبے سے جلد فائدہ اٹھا سکیں۔انھوںنے کہاکہ اس وقت چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے روابط اور تعاون کا بہترین نظام فعال ہے اور متعلقہ منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔

Read more

01 September 2016

تین ستمبر، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کا ایک دوسرے کے احتجاج میں شرکت کا اعلان

 عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری 3ستمبر کو تحر یک انصاف کے پاکستان مارچ میں شر کت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ہمارے ''سالمیت پاکستان مارچ ''میں شر یک ہوں گی 'تحر یک انصاف اور ہم ایک ہیں اور رہیں گے میں نے احتجاج میں کہاں شر یک ہونا ہے تین ستمبر کو بتائوں گا 'پاکستان کو گالیاں دینے والوں کا ڈرافٹ اسلام آباد سے گیا ہے 'نوازشر یف بھارتی جاسوس اور سرحدوں پرفائر نگ پرکچھ نہیں کہتے ' 'دہشت گردوں کے حوالے سے پنجاب100وزیر ستانوں کا بھی باپ ہے یہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں 'حکمران بھارت سے آنیوالوں کو پر وٹوکول دیتے ہیں ' نوازشر یف ملکی سالمیت سے غداری کر رہے ہیں ان کا اقتدار میں رہنا ملکی سالمیت کیلئے خطر ہ بن چکا ہے اور حکمران آئین قانون اور جمہو ریت کیساتھ تماشہ کر رہے ہیں'وزیر اعظم 'کابینہ اور پار لیمنٹ بھارتی وزیر اعظم کی بلوچستان کے مداخلت کے معاملے مذمت خاموش ہے'ہماری جد وجہدجمہو ریت کے خلاف نہیں ہم حق اور سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اور موجودہ حکمران آئین 'قانون 'جمہو ریت 'عوام اور ملک کے دشمن ہیں ۔ وہ بدھ کویہاں منہاج القر آن سیکرٹر یٹ میں عوامی مسلم لیگ سر براہ شیخ رشید احمد 'تحریک انصاف کے جہا نگیر خان ترین 'چوہدری محمدسرور 'میاں محمودالرشید سمیت دیگر سے ملاقات کے بعد پر یس کا نفر نس سے خطاب کررہے تھے جبکہ تحر یک انصاف کے وفد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات میں انکو 3ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے احتجاج میں شر کت کی دعوت دی جسے عوامی تحر یک نے قبول کر تے ہوئے بھر پور شر کت کی یقین دہانی کروادی ہے ملاقات کے بعد پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس کے کر پٹ کرداروں کو بے نقاب کریں گے ان سے سانحہ ماڈل ٹائون کا حساب لیا جا ئیگا اور اور انکی گرفت سے پاکستان کو آزاد کروائیں گے ۔

Read more

01 September 2016

بر طانیہ نے الطاف حسین کیخلاف ریفرنس پر کارروائی کی یقین دہانی کر ا دی ، شو اہد بر طانوی ہائی کمشنر کے حوالے

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اہم ملاقات کی جس میں متحدہ بانی کیخلاف بھجوائے گئے ریفرنس کا معاملہ زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ایسے واقعات اور اقدامات کا قانونی طریقے سے حل تلاش کرنے پر زور دیا، جس پر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ کی تقاریر کے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بانی متحدہ کے خلاف ریفرنس کو تحقیقات میں معاون قرار دیتے۔ہوئے کہا کہ برطانوی قوانین کے مطابق متحدہ بانی کیخلاف تحقیقات کرائی جائیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کی حالیہ تقریر پر ان کے خلاف کارروائی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری شواہد برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کردیئے۔اس خبر کو بھی پڑھیں: الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باضابطہ ریفرنس بھجوا دیا گیاذرائع کا کہنا ہیکہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کیذریعے اشتعال اور بد امنی پھیلائی، برطانوی حکومت اپنے قوانین کے مطابق متحدہ بانی کے خلاف کارروائی کرے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے الطاف حسین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Read more

گزشتہ شمارے

<< < September 2016 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 13 14 15 16 17
18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30