Get Adobe Flash player

September 2016

29 September 2016

راولپنڈی ،راول ٹائون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ختم

راول ٹائون کے چاروں سیکٹروں میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن روِک دیا گیا ،ہر سیکٹر انچارج کو 200 مقدمات درج کرنے کی ہدایات ،44 مقدمات درج کرانے والے سیکٹر ''بیِِ،، کے انسپکٹر کو کارنر کرنے کیلئے ماتحت انسپکٹر کو سیکٹر ''بی،،کا انچارج لگادیا گیا،تجاوزات کا سامان ضبط کرنے کی بجائے اہلکارتصاویر بناکر لوگوں کو بلیک میل کرنے لگے ،منتھلی نہ دینے والوں پر مقدمات کرانے کی شکایات،ٹی ایم اے میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بنچ راولپنڈی کے حکم پر شہر میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن عیدالاضحٰی سے چند روز قبل اچانک روک دیا گیا تھا جو ،اس سلسلے میں جب ٹی ایم اے کے ایک اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے اور پولیس نفری کی فراہمی کیلئے 6 مرتبہ تحریری طور پر محکمہ پولیس کو لکھا ہے لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کے انسپکٹروں نے اپنے کارندوں کے ذریعے عیدالاضحٰی سے قبل خوب کمائی کی اور ہر بازار سے عیدی اکٹھی کرتے رہے۔


Read more

بھارت میں جرأت نہیں کہ پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرے،چوہدری ناصر

چیئرمین آل پاکستان عام آدمی پارٹی چوہدری ناصر محمود نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے،ہماری مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔بھارتی حکومت اپنے عوام کو اس طرح کے دعوے کر کے بے وقوف بنا رہی ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے اور اس طرح کے ایڈوانچر پر یقین نہیں رکھتا۔ اگر کسی کو شوق ہے تو ماضی پر نظر دوڑا لے۔ بھارت میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرے۔یہ صرف مودی کی گیڈر بھبھکیاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کی جانب سے سرحدوں پر بھارتی گولہ باری کی پرزور مذمت کی گئی اور شہید ہونے والے دو جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

Read more

راولپنڈی ،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،24گرفتار

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے24ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5480گرام چرس،54لیٹر کھلی شراب،07عدد پستول 30بور معہ 02روند،01عدد پستول9mmمعہ06روند اور 01عدد خنجر برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے بدر اعظم سے 1370گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے آصف سے260گرام چرس، ظہور احمد سے 1050گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے نور گل سے 550گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ناصر سے1100گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے سجاد حسین سے1150گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے بابر حسین ،جمیل احمد اور نوید سے14لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے اجمل علی سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے نعمان سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ آر اے بازار پولیس نے امیر عباس خان سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے یاسر محمود سے15لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے محمد دانیال سے01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ رتہ امرال پولیس نے رفاقت علی سے01عدد پستول30بور معہ03روند، تھانہ بنی پولیس نے محمد صوہیب سے01عدد پستول30بور معہ03روند،احسان شاہ سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ جاتلی پولیس نے ذیشان طارق سے01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ چونترہ پولیس نے امیر افسر سے 01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ کلرسیداں پولیس نے انیس کیانی سے01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ جاتلی پولیس نے محمد وقار سے 01عدد پستول9mm معہ06روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے محمد عثمان اور محمد صفدر سے12ہوائیاں اور10انار ، تھانہ چونترہ پولیس نے فواد بابر سے01عد دخنجر برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔


Read more

دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا'چوہدری اظہر محمود

مسلم لیگ نواز کے اعلیٰ عہدیدار اور سماجی شخصیت چوہدری اظہر محمودنے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی پی پی سات میں شاندار کامیابی نے دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو ہمیشہ کی طرح ایک دفعہ پھر مسترد کر دیا ہے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نوا ز کے امیدوار کی اعلیٰ مارجن سے کامیابی عوام کی جانب سے مسلم لیگ نواز کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے چوہدری نثار علی خان کی حلقے کے لئے گراں قدر خدمات کے نتیجے میں عوام نے کامیابی کی صورت میں اپنا حق ادا کیا اور اپنے قائد کے احسانوں کا بدلہ اتارنے کی کوشش کی ہے جس پر حلقے کی عوام اور کارکنان مسلم لیگ نواز مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انھوں نے مسلم لیگ نواز کے امیدوار حاجی عمر فاروق کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ایم پی اے حاجی عمر فاروق اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی امیدوں پر پورا اترنے اور لوگوں کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے اور علاقے میں مسلم لیگ نواز کا گراف بلند کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے کیونکہ یہی وہ جماعت ہے جو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Read more

این ایس ایف کا بحالی طلبہ حقوق کانگریس دسمبر میں کرانے کا فیصلہ

 جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے 50سالہ گولڈن جوبلی کے موقع پر تنظیمی ڈھانچہ میں انتخاب کا روایتی طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے مرکزی کنونشن کی بجائے کانگریس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ این ایس ایف کی پہلی بحالی طلبہ حقوق کانگریس کا انعقاد 11-10دسمبر 2016کو کیا جائے گا۔ یہ اعلان تنظیم کے مرکزی صدر ساجد کاشر ،سیکرٹری جنرل افتخار سرور چیف آرگنائزر عاطف بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما زوہیب گلزار، امجد اسلام امجد، مدثر محمود، نعیم افضل ، عمرخان ، احسن خان حارث عباسی محمد ادریس اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عہد میں جہاں آسودگی کم اور ابتری زیادہ ہے۔ وہیں پر طلبا کے مسائل میں ماضی کی نسبت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ طلبہ یونین پر پابندی ٹرانسپورٹ لیبارٹریز، لائبریریز کا فقدان ، سیف فنانس سکیم، سمسٹر سسٹم ریسارچ کا فقدان بے تحاشا فیسوں میں اضافہ ، گورنمنٹ اداروں کی نجکاری ، نجی کالجز اور یونیورسٹی کو لوٹ کھسوٹ کی آزادی غیر نصابی سرگرمیوں میں کمی گھر میں اور کوٹھیوں میں سکولز کا قیام کھیلوں کے میدان ، تنقید کی جگہ تقلید ی ذہین کی تیاری تنقید ی سوچ کی حوصلہ شکنی ، معلم اور تعلیم میں غیر متوازن رشتہ اسکے علاوہ دیگر مسائل بھی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سجھتے ہیں کہ زیادہ تر مسائل کا حل صرف طلبہ یونین کی بحالی میں مضمر ہے۔ اور جو مسائل جن کا تعلق معیشت سے وابستہ ہے۔

Read more

راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوںمیں289 مریضوں میں سے157 میں ڈینگی کی تصدیق

راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہاسپٹلز میں گزشتہ روز ڈینگی کے 289مریض لائے گئے جن میں سے 157میں ڈینگی فیور کی تصدیق کے بعد انہیں ہسپتال داخل کر کے ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ہسپتال میں لائے گئے ڈینگی کے مریضوں میں 42خواتین جبکہ 115مرد شامل ہیں بینظیر بھٹو ہسپتال میں 67، ہولی فیملی ہسپتال میں 70 ، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 20مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص کے بعد انہیں داخل کر لیا ہے ۔اساس تحقیقات کے مطابق اس وقت راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال میں لائے جانے والے مریضو ں میں 70% مریض اسلام آباد کے مختلف علاقوں جن میں کھنہ پل ،ترلائی ،اقبال ٹائون، غوری ٹائون ،کھنہ ڈاک، چک شہزاد، گنگال، علی پور فراش، جگیوٹ، جنگ سیداں ، ٹھنڈا پانی، اٹھال چوک، تمیر سے ہے ۔جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیادہ تر مریضوں کی تعداد راولپنڈی کے علاقوں رتہ امرال، ڈھوک حسو، ورکشاپی محلہ، ہزارہ کالونی،صفدر آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ہیں مذکورہ علاقوں سے لائے جانے والے مریضوں میں ڈینگی فیور کی وجہ ان علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات سمیت یہاں سے گزرنے والے نالے ہیں جن کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔روزنامہ اساس سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر نامی نے بتایا کہ وہغوری ٹائو ن کا رہائشی ہے اس کے چھوٹے بھائی کو بخار ہوا جس کا چیک اپ کرانے بینظیر بھٹو ہسپتال لایا گیا ڈاکٹروں نے تمام ٹیسٹ کرنے کے بعد اس میں ڈی ایچ ایف کی تصدیق کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل کر دیا ہے جس کا علاج جاری ہے اساس سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس نامی شخص نے بتایا کہ وہ علی پور فراش کا رہائشی ہے گزشتہ روز اس کی چھوٹی بیٹی کے ناک سے خون بہنا شروع ہوا تو اسے ہولی فیملی ہسپتال میں لایا گیا تو ڈاکٹروں نے بچی کا معائنہ کیا جس سے بچی میں (ڈی ، ایچ ، ایف) کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے ہسپتال میں داخل کر لیا ہے جس کا علاج جاری ہے ا نہوں نے کہا کہ علی پور فراش میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اس علاقہ میں مچھروں اور مکھیوں کی خاصی بہتات ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں ملیریا ، ٹائیفائیڈ اور ڈینگی کی وبا ء تیزی سے پھیلتی جارہی ہے ۔ڈھو ک حسو کے رہائشیرحیم نامی ڈینگی کے مریض نیاساس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھوک حسو میں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں متعلقہ ادارے اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں متعلقہ ادارے اگر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں تو لوگوں میں بیماریوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملہ کی وجہ سے میں بہت جلدی سے روبعہ صحت ہو رہا ہوں ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم ڈینگی کائونٹر کے انچارج ڈاکٹر اعجاز نے روزنامہ اساس کو بتایا کہ گزشتہ روز ہسپتال کی او پی ڈی میں ٹوٹل131ڈینگی کے مریض تشخیص کیلئے آئے جن میں 47 (Positve) جبکہ 50 (Negative) مریض شامل تھے جن میں 20مریضوں کو داخل کر لیا گیا ہے جبکہ77مریضوں کو چیک اپ کرنے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر مریضوں کی تعد ادڈھوک حسو، ڈھوک منگٹال ، اور رتہ امرال کے علاقوں سے ہے جن میں ڈینگی فیور کی تصدیق ہو رہی ہے۔


Read more

بھارت کاجنگی جنون عروج پر،پنجاب ،گجرات سرحد پر ہائی الرٹ

بھارت کاجنگی جنون عروج پر ہے، پنجاب اورگجرات سے متصل سرحدپرہائی الرٹ کردیا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں اٹاری کے قریب گائوں خالی کرا لیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اٹاری سرحد سے دس کلو میٹر تک کا علاقہ خالی کرالیا گیا ہے، بھارت کے سرحدی علاقوں میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ سرحدوں پر فضائی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے،پٹھانکوٹ کے علاقے میں بھی سرحدسے10 کلو میٹر تک کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔

Read more

امریکی مسلمان ووٹ کی طاقت استعمال کریں،ایڈی برنیس جانس

امریکی کانگریس کی سنیئر ممبر کانگریس وومین ایڈی برنیس جانس کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیونکہ بحیثیت امریکی شہری یہ آپ کے پاس انتہائی طاقتور ٹول ہے۔پارک پلازہ میںمنعقدہ ڈی ایف ڈبلیو مسلم چیمبر آف کامرس کے دوسرے سالانہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس وومین کا کہنا تھا کہ امریکا اسی لئے عظیم اور خوبصورت ملک ہے کہ یہاں پر تمام قومیتوں کے اور ہر رنگ و نسل مذہب کے لوگ آباد ہیں اور یہ تمام مل کر اس کو خوب سے خوب تر بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری امریکی معیشت کو پروان چڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ان کو یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ اب مسلم چیمبر کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس سے علاقہ میں ڈئورسٹی(تنوع)میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس چیمبر کے پلیٹ فارم پر ڈیموکرٹیک پارٹی کے لوگ ہوں یا رپبلکن سب ایک ساتھ ہیں اور ہم سب ملک کی ترقی اور بہتری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کروں گی کہ صدر ہیلری کو منتخب کرانے کیلئے ان کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں اور اپنی طاقت کا بھر پور اظہار اپنے ووٹ کے ذریعہ کریں۔

Read more

بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نے سرجیکل اسٹرائیک کے حکومتی دعوئوں کا پول کھودیا

بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کا پول آہستہ آہستہ کھلنے لگا ہے اور بھارتی سیاست دانوں نے اپنی ہی فوج کے اس جادوئی حملے پرسوالات اٹھادیئے۔بھارت کے ڈی جی ایم او جنرل رنبیرسنگھ نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرئیک اوراس کے نتیجے میں پاکستان کے بھاری نقصان کی بڑھک ماری توبھارتی سیاست دانوں کوبھی دال میں کچھ کالا نظرآیا اور اپنے ہی فوجی افسر کے اس جاودئی حملے پر انگلی اٹھا دی۔نام نہاد حملے کے بعد مودی سرکار کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی توکمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما سیتا رام نے سرجیکل اسٹرائیک کے بے بنیاد ٹریلر اور ڈرامے دونوں کا پردہ چاک کرڈالا۔ سیتارام کانفرنس سے باہرآئے تو بھارتی میڈیا نے ان سے اندرونی کہانی پوچھی جس پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنمائوں کو صرف بھارتی ڈی جی ایم اوکی بریفنگ سنائی اور دکھائی گئی لیکن کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ سیتارام کے مطابق کانفرنس میں ہمیں دی گئی بریفنگ وہی میڈیا بریفنگ تھی جوساری دنیا نے ٹی وی پردیکھی۔

Read more

چین نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ایکشن پلان کا اعلان کر دیا

چین آئندہ پانچ برسوں کے دوران شہریوں کے عدالتی تحفظ اور سیاسی حقوق کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، انتظامی ادارے قانون سے بالاتر اپنے اختیارات کو توسیع نہیں دیں گے اور نہ ہی قانون کیخلاف کوئی ایسی سزاد یں گے جو آئین کی بنیاد قانونی تقاضوں اور ان کی ذاتی آزادی پر کسی قسم کی پابندی عائد کرتی ہو ۔ یہ بات ایک ایکشن پلان میں کہی گئی ہے جو گذشتہ روز یہاں جاری کیا گیاہے۔ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون کی علمبرداری پر عمل کیا جائیگا اور ایک ایسا نظام وضع کیا جائیگا جس میں عدالتی نظام پر مزید اعتماد قائم ہو اور عدالتوں میں شفاف انداز میں مقدمے کی کارروائی کی جائے جس سے شہریوں کے حقوق کی ضمانت مل سکے ، چین مذہبی آزادی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا ، مذہبی معاملات سے متعلق قوانین میں اسی طرح ترمیم کی جائیگی ۔


Read more

گزشتہ شمارے

<< < September 2016 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 12 13 14 15 16 17
18 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30