Get Adobe Flash player

August 2017

31 August 2017

کراچی کی صورتحال سے ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے شہریوں کو محفوظ بنانا شاید حکومت کی ترجیحات کا حصہ نہیںہے ۔کراچی کی صورتحال سے ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ تحریک انصاف مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد کراچی میں سیلابی کیفیت پر چیئرمین تحریک انصاف نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے بعد کراچی انتظامیہ اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر انتہائی مایوسی کن ہے۔ جانی و مالی نقصان قابل افسوس ہے ۔ عمران خان نے پارٹی قیادت اور کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان حکومت کی امداد کا انتظار کئے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت نکلیں، مکمل اختیار اور وسائل کے باوجود مقامی اور صوبائی حکومتوں کا اس ضمن میں کام نہ کرنا مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے،  ناگہانی آفات سے شہریوں کو محفوظ بنانا شاید حکومت کی ترجیحات کا حصہ نہیںہے ۔کراچی کی صورتحال سے ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ تحریک انصاف مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، تمام شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کیلئے فکر مند ہیں، ضرورت پڑی تو پختونخوا حکومت امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔

Read more

سپریم کورٹ، ڈاکٹر عاصم کو علاج معالجہ کیلئے بیرون جانے کی اجازت دینے کا تحریر ی فیصلہ

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج معالجہ کے لیے بیرون جانے کی اجازت دینے کا  تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جسٹس دوست محمد کی جانب سے تحریر کیاگیا یہ تحریری فیصلہ چھ صفحات پر مشتمل ہے ۔ فیصلہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج معالجہ کے لیے ایک ماہ کے لیے بیرون جانے کی اجازت دی ہے جبکہ فیصلہ میں حکام کو عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔ فیصلہ میں مزید حکم جاری کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کا ضبط کیا گیاپاسپورٹ بھی انہیں واپس فراہم کیا جائے اور اگر پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہو تو وہ بھی کی جائے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عاصم حسین کی واپسی پر حکام انکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے با اختیار ہونگے جبکہ عاصم حسین کا احتساب عدالت میں ٹرائل جاری رہیگا۔


Read more

عید الالضحیٰ کے قریب آتے ہی مختلف علاقوں میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں

عید الالضحیٰ کے قریب آتے ہی دیگر شہروں کی طرح سکھر کے مختلف علاقوں میں بھی مویشی منڈیاں سج گئیں ہیںمگر خریدار منڈیوں سے غائب ہیںمویشی منڈیوں اور پرائیوٹ سیکٹر کے مویشی مالکان نے اپنے اپنے جانوروں کو دلہنوں کی طرح سجا کران کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے خریداروں کی آمد اور مویشیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل پڑی ہیں ، شہر یوں کی جانب سے عید قربان پر زائد منافع کمانے کیلئے مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے کھڑے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیںسکھر کی مویشی منڈیوں میں دنبہ15  ہزار سے لیکر27ہزار ، بکرا 20  ہزار سے 45 ہزار ،گائے ایک لاکھ سے لیکر8لاکھ ، بیل 2 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے جو عام خریدار کی قوت سے باہر ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب امسال سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہیں خریداروں کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر مویشیوں کے ریٹ آسمان تک جا پہنچے ہیں لگتا ہے مہنگائی کا طوفان جانوروں پربھی آگرا ہے سنت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے مہنگا جانور خریدنے پر مجبور ہیں


Read more

پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کا اصل قاتل ہے سینئرسیاستدان کا انکشاف

سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کیخلاف پرویزمشرف کا نجی ٹی وی کو دیا جانے والا انٹرویو خطرناک اورتباہ کن ہے ۔ایٹمی پروگرام کے ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی بے حرمتی کی گئی ، فوج اورسیاستدان پرویزمشرف کے انٹرویو کا نوٹس لیں۔جس نے بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی واپس لی وہ ہی ان کا قاتل ہے ،آرمی چیف  سے کہتا ہوں کہ پرویزمشرف کو پکڑکرپاکستان لائیں۔ہمارا میزائل پروگرام امریکہ اسرائیل اور یورپ کے ٹارگٹ پر ہے۔ امریکہ دھمکیاں دے رہا ہے،، امریکہ یاد رکھے پاکستان قوم اسے چھٹی کا دودھ یاد دلا دے گی۔پارلیمنٹ میں کوئی ایسا لیڈرنہیں جوامریکا  سے بات کرسکے، جو لیڈرتھااس کونکال دیاگیا۔عمران خان کواسمبلی کے اجلاس میں جاناچاہیے تھا ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ پرویز مشرف کے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو کی ٹائمنگ بہت غلط ہے۔، اسرائیل اورامریکہ کو پاکستان کا میزائل پروگرام ایک آنکھ نہیں بھاتا۔انہوں نے کہا کہ 2003ء میں اسلام آباد کے مئیریٹ ہوٹل میں سعودی سفارتخانے کی تقریب منعقد ہوئی،اس تقریب میں ایڈمرل عبدالعزیز اور مشاہد حسین موجود تھے جبکہ اس  افطار ڈنر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان دلبرداشتہ تھے۔ڈاکٹرعبدالقدیر نے انہیں  پرویز مشرف کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے سے آگاہ کیا تھا،، میری بات پر کوئی یقین کرے نہ کرے شک و شبہ کا دور ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر، مشاہد حسین، ایڈمرل عبدالعزیز اور میں ابھی زندہ ہیں۔ ایڈمرل عبدالعزیز سے کہتا ہوں وہ بتائیں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کیا کہا تھا،جاوید ہاشمی نے کہا کہ پرویز مشرف کی شکل میں ایک لابی آئی جو ایٹمی پروگرام پر کمپرومائز پر تیار تھی،  امریکہ ایٹمی پروگرام پر شب خون مارنا چاہتا تھا، پاکستان کا ایٹم بم موجود تھا، انڈیا نے دھماکہ کردیا۔جمہوری حکومتوں نوازشریف اوربے نظیربھٹونے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھا، بے نظیر بھٹو نے  ایٹمی پروگرام کا سوئچ آف نہیں کیا،بے نظیر بھٹو والد کی طرح پاکستان کے میزائل پروگرام متعارف کرایا، ، نوازشریف نے امریکہ کی کال سننے پر بھی پابندی لگائی ہوئی تھی، جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر نے انہیں بتایا کہ پاک فوج میں ایسی سوچ والے افراد موجود تھے جو پاکستان کو ایٹمی ادارہ نہیں بننا دیکھنا چاہتے تھے، فوج میں ایک گروہ تھا جو نہیں چاہتا تھا ایٹمی دھماکہ ہو،ایڈمرل عبدالعزیز کو ڈاکٹرقدیرکی گواہی دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جس نے بے نظیربھٹوکی سکیورٹی واپس لی وہ ہی ان کاقاتل ہے ،پرویزمشرف نے ڈاکٹرعبدالقدیرکی بے حرمتی کی۔ آرمی چیف سے کہتا ہوں پرویز مشرف کو پکڑ کر پاکستان لائیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ امریکہ دھمکیاں دے رہا ہے،ا مریکہ یاد رکھے پاکستان قوم اسے چھٹی لا دودھ یاد دلا دے گی، امریکہ سویت یونین کو بھی بھول جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اب کوئی قابل ذکر لیڈر شپ نہیں ہے،پارلیمنٹ میں کوئی ایسا لیڈرنہیں جوامریکا  سے بات کرسکے، جو لیڈرتھااس کونکال دیاگیا۔عمران خان کواسمبلی کے اجلاس میں جاناچاہیے تھا۔



Read more

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 10 شدت پسند ہلاک

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میںکالعدم تنظیم کے 10 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایک سیکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر  بتایا کہ فورسز نے جمعرات کی صبح ہرنائی کے پہاڑی سلسلے میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی، جس میں 10 شدت پسند مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک کیے جانے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ فورسز نے ان کے 3 ٹھکانے بھی مسمار کر دیئے۔عہدیدار کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسند علاقے میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے 14 اگست کو فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا، جس میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔کارروائی کے بعد شدت پسندوں کی لاشوں کو ہرنائی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔



Read more

بینظیر قتل کیس: کئی پراسرار کردار سامنے آئے اور راستے سے ہٹا دیئے گئے

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں کئی پراسرار کردار سامنے آئے اور راستے سے ہٹا دیئے گئے، مرکزی ملزم ڈرون حملے میں تو مخصوص اشاروں سے سب کو چونکا دینے والے خالد شہنشاہ کراچی میں قتل کر دیئے گئے۔ اس کیس سے جڑے اہم سات لوگ کیسے مرے؟ پاکستان کی تاریخ کا پراسرار باب ابھی بند ہے۔بینظیر بھٹو کا قتل ہر طرف پراسراریت کے سائے اور کئی مشکوک کردار سامنے لایا لیکن ایک ایک کر کے سب ختم ہو گئے۔ بی بی شہید کے قتل کے بعد سٹیج کی منظر عام پر آنے والی پہلی فوٹیج نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ بینظیر بھٹو کی تقریر کے دوران ایک شخص مسلسل مشکوک اشارے کرتا رہا۔ وہ کوئی اور نہیں، بلاول ہاس کا سکیورٹی انچارج خالد شہنشاہ تھا۔ اس سے پہلے کہ راز کھلتا، خالد شہنشاہ کو کراچی میں قتل کر دیا گیا۔بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے سے جڑا ایک اور کردار پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار علی تھے۔ انہیں بھی دن دیہاڑے اسلام آباد میں اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ مقدمے کی سماعت میں حصہ لینے کیلئے عدالت جا رہے تھے۔ قتل کا مرکزی ملزم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ بیت اللہ محسود کو قرار دیا گیا اور پھر خبر آئی کہ بیت اللہ محسود ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ملزم عباد الرحمان عرف عثمان اور نادر عرف قاری اسماعیل فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جبکہ ملزم عبداللہ عرف صدام اور نصراللہ عرف احمد ڈرون حملے میں مارے گئے۔

Read more

بارش زیادہ ہوئی، کچھ نہیں کر سکتا، میئر کراچی

میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا لیکن انکے دورے بھی شہر قائد کی عوام کو ریلیف فراہم نہ کر سکے۔ میئر کراچی کہتے ہیں کہ جب تک شہر کا انفرا سٹریکچر ٹھیک نہیں ہو گا، نالے صاف نہیں ہوں گے اور سیوریج کا نظام بہتر نہیں ہو گا۔وسیم اختر نے رین ایمرجنسی سینٹر، حسن سکوائر، سوک سینٹر، شفیق موڑ اور دیگر مقامات میں نکاسی آب کا جائزہ لیا، دنیا نیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ وسائل نہیں ہیں، جو ہو سکتا ہے وہ کر رہے ہیں۔ وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ صفائی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، سندھ حکومت کے پاس سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ ہے، 13 میں سے تین مزید موٹرز خراب ہو گئیں، 50 کروڑ روپے مجھے نہیں پرانے ایڈمنسٹریٹر کو دیئے۔دوسری جانب ڈپٹی میئر ارشد وہرہ بھی بے بس دکھائی دئیے، ان کا کہنا تھا کہ یہ بارش قدرتی آفت، کوئی نہیں روک سکتا اور نہ ہی کوئی ادارہ تنہا شہر کو بہتر کر سکتا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کیلئے ماسٹر پلان کی ضرورت ہے۔


Read more

کراچی میں بارش،13جاں بحق، فوج کی امدادی کارروائیاں

13جاں بحق، فوج کی امدادی کارروائیاںکراچی میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہرقائد میں گزشتہ رات سے ہونے والی ابر رحمت شہریوں کے لئے زحمت بن گئی اور شہر کی کئی اہم سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ کرنٹ لگنے اور مختلف واقعات میں 4 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بارش کے باعث لیاقت آباد، گرو مندر کے اطراف، صدر ، نیپا، صفورا چورنگی، ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔سڑکوں پر پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا، نیوکراچی، بلدیہ، نیلم کالونی، پرانی سبزی منڈی، لیاری، گبول ٹان اور انڈا موڑ پر کرنٹ لگنے، دیواریں گرنے اور مختلف واقعات پیش آئے۔لیاری کے علاقے ڈڈیال چوک، گبول ٹان اور انڈا موڑ پر کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔


Read more

بے نظیر کے بچوں نے عدالتی فیصلہ ناقابل قبول قرار دیدیا

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10 سال بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں 5 ملزمان کو بری اور پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جب کہ سابق پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17، 17 سال کی سزا کا حکم دیا گیا۔عدالتی فیصلے پر بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔پیپلزپارٹی کے چیرمین اور شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیس کا فیصلہ مایوس کن اور ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی رہائی صرف ناانصافی ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی ہیبلاول بھٹو نے فیصلے پر قانون آپشن پر غور کرنے کا بھی کہا۔آصفہ بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے سہولت کاروں کو سزا دی گئی مگر جو اصل مجرم پایا گیا وہ آزاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مشرف اپنے جرم کا حساب نہیں دیتے انصاف نہیں ہوگا، ہم 10 سال بعد بھی انصاف کا انتظار کریں۔جب کہ بختاور بھٹو زرداری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مشرف نے جائے وقوعہ کو دھونے کا حکم دیا۔بختاور نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ میں پرویز مشرف کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ: مشرف اشتہاری، 5 ملزمان بری، پولیس افسران کو سزا،دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیرمین سینیٹ نیئر بخاری نے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کم سزا دی گئی ہے، فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور اس پر اپیل دائر کریں گے۔

Read more

لندن میں کلثوم نواز کی سرجری، نواز شریف بھی اسپتال میں موجود

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی سرجری شروع ہو گئی ہے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اسپتال میں موجود ہیں۔کلثوم نواز کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ امی (کلثوم نواز)کی سرجری شروع ہو گئی ہے۔آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعا کریں،شکریہ۔نواز شریف کی اہلیہ وسطی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے اسپتال میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سرجری سے قبل کلثوم نواز کی ہمت بڑھائی۔کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیصڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن)کی امیدوار بھی ہیں۔سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئی تھیں جن کے کاغذات نامزدگی کورنگ امیدوار کی جانب سے جمع کرائے گئے۔

Read more