Get Adobe Flash player

August 2017

29 August 2017

آرمی چیف 31اگست کو انٹر پلے آف ایکو اینڈ سکیورٹی سیمینار سے خطاب کریں گے

شہر قائد میں معیشت اور سکیورٹی کے کردار پر 31 اگست کو سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سیمینار سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب بھی کریں گے۔ سیمینار کا مقصد پرامن اور مستحکم پاکستان کی جانب سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔


Read more

مردم شماری کے نوٹیفکیشن میں تاخیر پر حلقہ بندیاں نہیں ہو سکیں گی،ای سی پی

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی روشنی میں مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق اسمبلیوں کی نشستوں میں تبدیلی ضروری ہے، مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی تو نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو سکیں گی اور انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں پر کرانا پڑیں گے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری قانون ایسے قانونی اور انتظامی اقدامات کریں کہ مردم شماری کے نتائج جلد شائع ہو سکیں، الیکشن کمیشن اس کے بعد ہی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کر سکے گا۔


Read more

کے ایم سی کے پاس بارش کے بعد مسائل سے نمٹنے کی طاقت نہیں، میئر کراچی

بارشوں پر میئر کراچی وسیم اختر نے ایک بار پھر بے بسی کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں کہ بارش تیز ہو گئیں تو کے ایم سی وسائل نہ ہونے پر قابو نہیں کر سکے گی۔ میئر کراچی نے سوال اٹھایا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کہاں ہے؟ اور کیا کر رہا ہے؟ بلدیاتی مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وہ کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کو ایم کیو ایم سے منسلک نہ کریں، سیاسی جھگڑا الگ رکھیں، ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے حوالے سے سندھ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں، شہر کی صفائی میں بحریہ ٹان ساتھ دے رہا ہے۔

Read more

لاہور، کالی گھٹائیں برس پڑیں، شہر میں جل تھل

لاہور میں ابرکرم برس پڑا، گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔صوبائی دارالحکومت میں صبح سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں بارش کا پتہ دیتی تھیں۔ کالی گھٹاں نے شہر کو گھیرے رکھا۔ جب میگھا برسی تو جل تھل ایک ہو گیا۔ چار سو موسم کے رنگ نکھر گئے۔ لاہور میں بارش ہو اور مسائل سر نہ اٹھائیں ایسا تو ممکن ہی نہیں۔بارش برستے ہی ٹریفک وارڈنز سڑکوں سے غائب ہو گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سست روی سے چلتی ٹریفک میں شہری بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے۔ذرا سی بارش نے لیسکو اور واسا کی قلعی بھی کھول دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سب اچھا کی رپورٹ دینے والے حکام انتظامی امور پر بھی نظر کرم کریں۔


Read more

حج کیلئے انڈونیشیا کی 104سالہ خاتون بھی حجاز مقدس پہنچ گئیں

انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر خاتون بھی فریضہ حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئیں۔اللہ کے گھر کی زیارت کا سچا جذبہ اور لگن دل میں ہو تو بلاوا آہی جاتا ہے۔ پھر کوئی رکاوٹ رکاوٹ نہیں رہتی اور بڑھاپا، معذوری سمیت کوئی مجبوری اس فریضہ کی ادائیگی میں حائل نہیں ہوپاتی، اس سال حج کی زیارت کرنے والے خوش نصیبوں میں انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر خاتون بھی شامل ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق جدہ ائرپورٹ پہنچنے پر سعودی حکام نے انڈونیشیائی عازمہ ماریہ مرگینی محمد کا استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا دل اپنے رب کے گھر کی دیدار کے لیے بیتاب تھا۔ انہوں نے خدا تعالی کا شکر ادا کیا جس نے انہیں چنا اور حج کی سعادت عطا کی۔سعودی حکام نے ماریہ مرگینی کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حج کرنا ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے۔ 104 سال کی عمر میں ماریہ مرگینی کا حج کرنا اولوالعزمی کی عمدہ مثال ہے، ہم ان کی صحت و عافیت کیلیے دعاگو ہیں۔انڈونیشی خاتون اور ان کے ہمراہ آنے والے گروپ نے اللہ رب العزت کے حضور دعا کی کہ حجاج کی خدمت میں شریک ہر شخص کو اس کی انتھک کوششوں کا بہترین صلہ عطا فرمائے۔

Read more

لاہور کا انتخاب ثابت کرے گا قوم عدلیہ کے ساتھ ہے، عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہورمیں بڑا فیصلہ کن الیکشن ہونے جارہا ہے جس سے پتہ چلے گا کہ قوم عدلیہ کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ڈاکوں کے ساتھ جب کہ آصف زرداری کوکلین چٹ دینے پر قوم چیرمین نیب کو نہیں چھوڑے گی۔ چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا تھا کہ این اے 120 میں فیصلہ کن انتخاب ہونے جارہا ہے جس سے فیصلہ ہوگا کہ کہ قوم پاکستان کے ساتھ ہے جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب شروع ہوا اور یہی نیا پاکستان ہے، جے آئی ٹی نے بڑے ڈاکو کو پکڑا، ایسی جے آئی ٹی آپ کومغرب میں بھی نہیں ملے گی، سپریم کورٹ کوسلام پیش کرتے ہیں اور قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے گاڈ فادرنے اداروں کوتباہ کردیا، نیب کی وجہ سے کرپشن بڑھی ہے، انصاف کے ادارے بڑے ڈاکو نہیں پکڑیں گے تو وہ ملک غریب ہوجاتا ہے، آصف زرداری بھی نوازشریف کی طرح  بڑے ڈاکو ہیں، چیئرمین نیب نے کل آصف زرداری کوکلین چٹ دی ہے جس پر  قوم چیرمین نیب کو نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو میں پونے دو ارب کی کرپشن کی گئی، اس پر ہم شہبازشریف کے خلاف نیب میں جائیں گے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 8  دن جیل میں گزارے لیکن وہاں کوئی طاقتور ڈاکو نہیں ملا صرف جیل میں موٹرسائیکل ، گائے اور بھینس چوری کرنے والے ملے تاہم مجھے ڈاکو  قومی اسمبلی میں ملے۔دوسری جانب چکوال میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 21  سال سے کہہ رہا ہوں کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، دولت کی کمی کی وجہ سے ہمیں بھیک مانگنی پڑتی ہے اور قرضے مانگنے پڑتے ہیں جب کہ یہ وہ ملک نہیں جسے مک مکا کرکے لوٹا جائے یہ نیا پاکستان ہے۔


Read more

اسلامی دہشت گردی سے نمٹنا اولین ترجیح ہے، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمینوئل ماکروں کا کہنا ہے کہ اسلامی دہشت گردی سے نمٹنا ان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس میں 200 سے زائد سفرا کے اجلاس سے خطاب میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ غیر مستحکم اور تیزی سے منقسم ہوتی دنیا میں فرانس کو ابھرتی ہوئی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ ان کی اولین ترجیح ہے جب کہ فرانس میں مذہب کے ٹھیکے داروں اور ان کے خوف کی کوئی جگہ نہیں۔ فرانسیسی صدر نے اپنے خطاب میں صرف دہشت گردی کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے بار بار اسلامی دہشت گردی کا لفظ استعمال کیا۔ایمینوئیل ماکروں کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے ممالک نے اپنے اپنے علیحدہ کیمپ قائم کرلیے جو کہ ایک غلط حکمت عملی ہے، فرانس کی سفارت کاری کی طاقت یہی ہے کہ وہ تمام فریقین سے بات کرنا چاہتا ہے چاہے وہ سعودی عرب ہو یا ایران۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپس کی مالی معاونت کو ختم کرنے کی حکمت عملی پر غور کے لیے 2018 کے اوائل میں فرانس ایک کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گا۔



Read more

عید کے موقع پر ریلوے کے بعد پی آئی اے کا بھی کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے نے عید کی چھٹیوں کے دوران اندرون ملک کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔عید الاضحی کے موقع پر پاکستان ریلوے کے بعد اب پی آئی اے نے بھی اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی ہے اور اندرون ملک پروازوں کے کرایوں پر 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 30 اگست سے  3 ستمبر تک رہے گا اس دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد کے مسافر خصوصی رعایت سے مستفید ہوں گے۔

Read more

سدھارتھ اورعالیہ کے رشتے میں دراڑ کس نے ڈالی؟

سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ نے طوفانی عشق کے بعد اپنی راہیں بدل لیں ہیں اور خبریں یہ ہیں کہ دونوں کے درمیان موجود محبت کے رشتے میں دراڑ کی وجہ جیکولین فرنانڈس ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے بھلے ہی اپنے عشق کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہ کی ہولیکن انہوں نے کبھی اس کی تردید بھی نہیں کی اور نا ہی اسے خفیہ رکھا۔ دونوں ہی اکثر ایک دوسرے کے گھر میں پائے جاتے تھے لیکن پھر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔اب صورت حال یہ ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کررہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بریک اپ سے پہلے دونوں کے درمیان زور دار قسم کی لڑائی بھی ہوئی تھی ، یہی وجہ تھی کہ سدھارتھ ملہوترا نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے خود کو اکیلا قراردیا تھا جس پر شو کی میزبان نیہا دھوپیا نے بھی خاصی حیرانگی ظاہرکی تھی۔

Read more

سمندری طوفان ہاروی کی تباہ کاریاں، ٹیکساس کی18کانٹیز میں ایمرجنسی نافذ

امریکی ریاست ٹیکساس کی آٹھارہ کانٹیز میں ایمرجنسی ڈکلئیر کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ آج آفت زدہ ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔خوفناک سمندری طوفان کا زور کم ہوا لیکن بارشیں کم نہ ہوئیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ہاروی کی تباہ کاریاں جاری، ہوسٹن میں موسلا دھار بارش نے امدادی مراکز بھر دیئے، جہاں اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد کو پہنچایا جا چکا ہے۔ امدادی کارکن بچوں اور خواتین سمیت پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ شہر میں ہرطرف پانی ہی پانی ہے جبکہ فیڈرل ایمرجنسی ایجنسی نے ٹیکساس کی اٹھارہ کاونٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ٹیکساس میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا جبکہ امریکی صدر آج طوفان زدہ ریاست ٹیکساس کا دورہ بھی کریں گے۔


Read more

گزشتہ شمارے

<< < August 2017 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
21 22 23 24 25 26
27 28 29 30 31