Get Adobe Flash player

August 2017

29 August 2017

مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

ہلکا پلندرہ میں آپریشن ردالفساد کے دوران انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی اور اس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے مہمند ایجنسی کے علاقے ہلکا پلندرہ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے نتیجے میں خود کش جیکٹس، آئی ای ڈیز، راکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، دھماکہ خیز مواداور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں جب کہ آپریشن کے تحت دہشتگردوں کی گرفتاری سمیت ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا جاچکا ہے۔

Read more

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی برقرار

سپریم کورٹ نے شہر قائد میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کثیر المنزلہ عمارتوں پر پابندی کیخلاف حکم امتناع کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے معاملے پر حکومتِ سندھ، کنٹونمنٹ بورڈ، کے پی ٹی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک کے لئے ملتوی کردی۔ کراچی میں عدالتی واٹرکمیشن کے حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں تعمیراتی کمپنیوں کی تنظیم آباد اور دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزاروں کی جانب سے ملک کے نامور وکلا منیر اے ملک، عابد زبیری، فروغ نسیم اور دیگر پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ کثیر المنزلہ عمارات پر پابندی کے باعث کراچی میں تعمیراتی کام رک گئے ہیں اور تیار عمارتوں کی حوالگی کا کام بھی رکا ہوا ہے، لہذا پابندی ختم کی جائے۔

Read more

سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی رحیم اشتہاری قرار

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس میں مسلسل غیرحاضری پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ایس پی عبدالرحیم شیرازی کو اشتہاری قرار دے دیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران عوامی تحریک کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ڈی آئی جی رانا عبدالجبار ماڈل ٹان آپریشن کے سربراہ تھے، ان کو گرفتار کیا جائے تو کیس حل ہو جائے گا۔ عدالت نے عدم پیشی پر ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ، ایس ایچ او شیخ عاصم اور انسپکٹر بشیر نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ سمن کی تعمیل کیلیے دیگر اہلکاروں کے پتے طلب کر لیے۔ دوسری جانب عوامی تحریک کے وکیل نے کہا کہ درست پتوں کیلیے عدالت آئی جی آفس کو خط لکھے، مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔بعدازاں عوامی تحریک کے رہنماں نعیم الدین، جواد حامد، نوراللہ صدیقی اور یاسر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس فورس کے سینئر عہدیدار اشتہاری قرار پائیں، اسکا کیا ڈسپلن ہو سکتا ہے، آئی جی کالی بھیڑوں کو عدالت کے حوالے کر کے اپنے ڈیپارٹمنٹ پر لگے دھبے دور کریں۔

Read more

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو حقوق نہیں دے رہی؛ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے 4 ویمن کرائسز سینٹر دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں فل بینچ نے آبزرویشن دی کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے جو خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہے لیکن یہی جماعت اپنے صوبے میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کر رہی ہے، یہ بری طرز حکومت کی بدترین مثال ہے۔ فل بینچ نے پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور سوات میں قائم 4 ویمن کرائسزکھولنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی 2 اپیلوں کی سماعت کی۔دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یہ وفاقی منصوبہ تھا اس لیے ختم کردیا گیا ہے کیونکہ صوبائی حکومت کے پاس فنڈز نہیں تھے، ان سینٹرز کا کام دارالامان میں ضم کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ان سینٹروں کی بندش کے بعد 40 خواتین ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا جبکہ دیگر تین صوبوں اور اسلام آباد نے 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد ان سینٹرز کو برقرار رکھا۔

Read more

ضمنی انتخابات،ن لیگ کا عید کے بعد مہم تیز کرنیکا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے وفاقی وزراء 'سینیٹر ز'اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں 'عید کے بعد لاہور کے ضمنی انتخابات کی مہم کو مزید تیزکر نے کا فیصلہ 'مر یم نوازشر یف سمیت (ن) لیگ کے پارٹی عہدیداران کارکنوں سے خطاب اور ملاقاتیں کر یںگے'این اے 120 کی انتخابی مہم اور نظرثانی اپیل کے دفاع پر غورکر نے بارے حکمت عملی اپنائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق'وزیر مملکت مریم اورنگزیب'سینیٹر پرویز رشید' ڈاکٹرآصف کرمانی'وزیر مملکت دانیال عزیز رکن قومی اسمبلی میاںجاوید لطیف نے میاں نوازشر یف سے ملاقاتیں اور مشاورت کی اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی میاں نواز شریف کو پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی پارٹی رہنمائوں نے این اے 120 میں انتخابی مہم تیز کرنے پر زور دیاجبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عید کے بعد ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم تیز کی جائے گی میاں نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اور ہم ملکی ترقی وخوشحالی کیساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں اور (ن) لیگ کی حکومت قومی امنگوں کے مطابق سیاست اور حکومت کر رہی ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے

Read more

29 August 2017

بھارت میں قیامت ٹوٹ پڑی۔۔۔500افراد ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ریاست بہار سے 42 مزید اموات کی اطلاعات ہیں۔ بھارت کی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب 482 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں بھی سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ریاست بہار میں 19 اضلاع کے تقریبا پونے دو کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہیںجبکہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد 222 عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف اڑریہ ضلعے میں ہی 95 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سیتامڑھی (46)، پورنیہ (44)، کٹیہار (40)، مغربی چمپارن (36)، مشرقی چمپارن (32)، دربھنگہ (30)، مدھوبنی (28)، مدھیہ پورہ (25)، کشن گنج (24)، گوپال گنج(20)، سپول (16)، سارن (13)، مظفرپور (9)، سہرسہ (8)، کھگڑیا (8)، شیوہر (6)، ۔اور سمستی پور میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں :پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والی اصل شخصیت انتقال کر گئیں آسام کے تازہ سیلاب میں ابھی تک 73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ رواں سال ریاست میں آنے والا سیلاب کا تیسرا دور ہے اور مجموعی طور پر وہاں ابھی تک ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بہار اور آسام سے ملحق ریاست مغربی بنگال میں پانی کم ہو رہے ہیں لیکن اب تک اس کی زد میں آ کر 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دو روز قبل انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ بہار کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور انھوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 500 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ انھوں نے سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔دوسری جانب گذشتہ روز ریاستی دارالحکومت پٹنہ میںراشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرشاد یادو نے وزیراعلی نیتیش کمار اور بی جے پی کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جس میں انھوں نے کہا کہ 'سیلاب آیا نہیں لایا گیا ہے۔انھوں نے وزیر اعلی نتیش کمار پر الزام لگایا کہ 'ایک خاص طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیلاب لایا گیا ہے۔' اس کے ساتھ ہی انھوں نے اپنی پارٹی کے حامیوں سے امدادی کاموں میں حتی المقدور امداد کی اپیل کی۔خیال رہے کہ انڈیا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب سالانہ مسئلہ ہے جس میں ہر سال سینکڑوں جانیں تلف ہوتی ہیں۔ بہار میں سیلاب کی خاص وجہ پڑوسی ملک نیپال سے مونسون کے موسم میں پانی چھوڑے جانے کو قرار دیا جاتا ہے۔



Read more

29 August 2017

عمران خان کی حکمرانوں پرتنقید،شہری کاایساجواب کہ کپتان شرم سے پانی پانی ہوگئے

تحریک انصاف کیچیئرمین عمران خان نے سکھرمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ ان پاکستانیوں کوووٹ مت دوجن کاپیسہ اوراولادیں پاکستان سے باہرہیں ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاتھاکہ اللہ تعالی فرماتاہے کہ میں اس وقت تک کسی قوم کی حالت نہیں بدلتاجب تک اس کواپنی حالت بدلنے کاخیال خودنہ آئے ۔نوازشریف ہرجگہ کہتاپھررہاہے کہ مجھے کیوں نکالاکچھ عرصے بعدسندھ میں بھی ایک فرعون کہے گاکہ مجھے کیوں نکالا۔نوازشریف اورآصف زرداری میں ایک فرق ہے نوازشریف کومعصوم چہرہ بناکرکہتاہے کہ مجھے کیوں نکالالیکن آصف زرداری اتنی ایکٹنگ نہیں کرتاوہ آرام سے چلاجائے گااسے پتاہوگاکہ اسے کیوں نکالاہے۔عمران خان نے مزیدکہاکہ جب ایک ملک کاسربراہ خودچوری میں ملوث ہوتاہے تووہ کسی دوسرے کوبھی کرپشن کرنے سے نہیں روک سکتا۔عمران خان کی تقریرکوجہاں ایک طرف پذیرائی مل رہی ہے تووہیں دوسری طرف مخالف جماعتوں کے افرادکپتان پرشدیدتنقیدکے نشتربھی چلارہے ہیں ۔سوشل میڈیاسائٹ فیس بک پرایک شہری نے عمران خان کے بیٹوں کی لڑکیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے تصویرشیئرکی اورکچھ اس طرح کمنٹ کیابالآخر عمران خان نے میرا دل جیت لیا ، سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا : پاکستانیوں ان کو ووٹ مت دو جن کا پیسہ ، اولاد اور جائیدادیں پاکستان سے باہر ہیزندہ باد کپتان ،کہ عمران خان کے صرف دو بیٹے ھیں سلمان اور قاسم جو کہ ایک ڈی آئی خان میں ایک اسلامی مدرسہ میں جبکہ دوسرا پشاور پبلک سکول میں تعلیم پذیر ہے ، انکے بیٹی ٹیریان راولپنڈی میں قرآن پاک کا حفظ کر رہی ہے،عمران خان کی واحد کمپنی ( نیازی انٹرپرائزس ) گدون انڈسٹری صوابی میں ہے جو کہ آج کل بجلی کنکشن کاٹنے کے وجہ سے بند پڑی ہے  اور اسکی ذاتی کوئی جائیداد نہیں ہے


Read more

29 August 2017

حبیب بینک کا نیو یارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا فیصلہ

نجی بینک حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)نے امریکی حکام کی جانب سے بھاری جرمانے کے باعث نیویارک میں اپنی برانچ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو حبیب بینک کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق بینک نے امریکی شہر نیویارک میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ امریکی مالیاتی نگراں ادارے کی جانب سے تقریبا 63 کروڑ ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد کیا۔خط کے مطابق نیو یارک کے ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز (ڈی ایف ایس) کی جانب سے 62 کروڑ 96 لاکھ 25 ہزار ڈالر کے قانونی نوٹس پر امریکی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔امریکی حکام نے دسمبر 2015 میں حبیب بینک کی نیویارک برانچ کے خلاف رِسک مینجمنٹ میں کمیاور اینٹی منی لانڈرنگ کمپلائنس پروگرام کی وجہ سے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔حبیب بینک کے مذکورہ خط میں بتایا گیا کہ بینک کے مخلص اور وسیع پیمانے پر اصلاحاتی اقدامات کے باوجود بھی نیویارک کے ڈی ایف ایس نے بینک کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔خط میں کہا گیا کہ بینک بھرپور طریقے سے امریکی عدالت میں قانونی کارروائی کا مقابلہ کرے گا۔امریکی فیڈرل ریزرو نے ایچ بی ایل کو ڈالر سے متعلقہ کسی بھی طرح کی لین دین کو کلیئر قرار دینے سے روک دیا تھا جبکہ ڈالر سے متعقلہ اکاونٹس کھولنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی، تاہم حبیب بینک نے وضاحت کی تھی کہ بینک اپنے امریکی لائسنس کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

Read more

29 August 2017

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنے تمام صارفین کو مطلع کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پرسیلا چین نے اپنی بیٹی کا تعارف کرایا جس کا نام انہوں نے اگست رکھا ہے۔ اس سے قبل زکربرگ اور چین کی ایک بیٹی اور ہے جو رواں برس دو سال کی ہوجائے گی۔مارک زکربرگ نے اپنی ننھی شہزادی کے نام فیس بک پر ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اس دنیا کے بارے میں بتایا ہے جہاں وہ پرورش پائے گی اور ان کی کوشش ہے کہ وہ بھرپور طریقے سے اپنے بچپن کو انجوائے کرے۔ خط میں زکربرگ نے کہا کہ بچپن کے دن انتہائی یادگار ہوتے ہیں، بچپن ایک بار ہی ملتا ہے لہذا اسے مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ سوچ کر برباد نہیں کرنا چاہیے۔




Read more

29 August 2017

پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کھلاڑیوں کا شکار کر لیا

مسلم لیگ (ن)نے پاکستان تحریک انصاف کے ہوم گرائونڈ میں ہی اسے بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے سینکڑوں اہم شخصیات کو اپنے ساتھ ملالیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا شمولیتی جلسہ زیر صدارت یوسف خان سورج منعقد ہوا جلسہ میں سینکڑوںاراکین نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ایم ایل(ن) میں شمولیت اختیار کی  جلسے میں مسلم لیگ (ن)کے پی کے سینئر نائب صدر افضل خان پینالہ پی کے ون کے ملک ندیم اورملک نور نے شرکت کی جلسے سے افضل خان پینالہ  ملک ندیم ڈاکٹر علی رحمان اور ملک نور و ظاہر شاہ نے خطاب کیا  جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقیدکی کہ پی ٹی آئی کے دور میں صوبہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ مکمل نہیں ہوا مقررین نے صوبائی حکومت کے صحت اور تعلیم کے بارے میں دعوئوں کو پختونخوں کیساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ نمائشی ورکشاپوں اور جلسوں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا مقررین نے مسلم لیگ کیلئے یوسف خان سورج کی خدمات کو سراہا یوسف خان سورج نے کہا کہ پی کے ون کو مسلم لیگ کا گڑھ بنانے کے عہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاجبکہ عیدالاضحی کے بعد مزید شمولیتی جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Read more

گزشتہ شمارے

<< < August 2017 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
    1 2 3 4 5
6 7 8 9 10 11 12
13 14 15 16 17 18 19
21 22 23 24 25 26
27 28 29 30 31