Get Adobe Flash player

05 September 2017

بینظیر قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے، آصف زرداری

سابق صدر و پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ بینظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے سے ہم مطمئن نہیں ہیں، ججز نے خوف اور دباو میں آکر فیصلہ سنایا ہے، اس لیے فیصلہ قبول نہیں ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے نماز عید، زرداری ہاس نوابشاہ میں ادا کی اور عید الضحی کے روز زرداری ہاوس میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل میں سپریم کورٹ جائیں گے، آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عام انتخابات کی تیاری کریں۔ اس موقع پرانھوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر کیے گئے حملے کی تفصیلات صوبائی وزیر داخلہ سے فون پر حاصل کیں۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی وزرا سید ناصرعلی شاہ اور نثار کھوڑو نے زرداری ہاوس نواب شاہ میں  شریک چیئرمین  پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آصف  زرداری نے وزیراعلی  کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت کی کارکردگی کو میڈیا میں اجاگرکریں اور میڈیا سے بہتر تعلقات رکھیں۔ پیپلزپارٹی اب آر اوز الیکشن نہیں ہونے دے گی، 2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ شیر اور بیٹ سے ہوگا اورانشا اللہ ملک بھر سے پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔

Read more

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ پاکستان کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے تعاون کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مسلمانوں کی یہ حالت زار عالمی برداری کے ضمیر کے لیے چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے تعاون کرتا رہے گا۔خواجہ آصف نے او آئی سی کے فوری اور موثر ایکشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کی قرار داد کی بھی حمایت کی ہے جب کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جانا چاہیے

Read more

گزشتہ شمارے

<< < September 2017 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
          1 2
3 4 6 7 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30