Get Adobe Flash player

07 September 2017

تمام ممالک کو پاکستان کیساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے، برطانوی اپوزیشن رہنما

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن پاکستان کی حمایت میں بول پڑے اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹریو میں اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور دوسرے ممالک کو اسلام آباد پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خطاب کی جانب تھا جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اب پاکستان میں دہشت گردوں کی قائم پناہ گاہوں کے معاملے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتا۔جب جیریمی کوربن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خیال سے متفق ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور اس پر باہر سے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہو گا اور اس بات کا اطلاق سب پر ہوتا ہے۔افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جیریمی کوربن نے کہا کہ ٹرمپ کی افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد میں اضافے کی نئی پالیسی افغانستان کے بارے میں ان کی ناکام پالیسی کا تسلسل ہے، میں اس کی حمایت نہیں کرتا، افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات ہیں۔

 

Read more

ایم کیو ایم پاکستان نے 16ستمبر کا احتجاج منسوخ کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف کیا جانے والا 16 ستمبر کا احتجاج منسوخ کر دیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف مزار قائد کے سامنے ہونے والا احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پریس کانفرنس میں کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضح کریں گے۔اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے 2017 کی مردم شماری کے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور اس کے خلاف پہلے 10 ستمبر کو احتجاج اور ادارہ شماریات تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا لیکن اجازت نہ ملنے کے سبب پلان میں تبدیلی لاتے ہوئے 16 ستمبر کو مزار قائد کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جو اب سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

 

Read more

دنیا تسلیم کرے یا نہ کرے ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری بقا دا پر لگی ہے اس لیے ہم سے بہتر یہ جنگ کوئی لڑ ہی نہیں سکتا تھا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں سفرا کانفرنس کے اختتام پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ خطے میں تبدیلی کے باعث نئی جغرافیائی تبدیلیاں آ رہی ہیں، نئے اتحاد بن رہے ہیں اور ہمیں بھی نئی اور درست سمت کا تعین کرنا ہو گا، ہمیں شدت سے احساس ہے کہ ہماری قربانیوں کو دنیا دوسری نظر سے دیکھتی ہے لیکن ہمیں دنیا کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنا ہو گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت رہا لیکن ہماری بقا دا پر لگی ہے اس لیے ہم سے بہتر یہ جنگ کوئی لڑ ہی نہیں سکتا تھا اب دنیا بے شک نہ مانے یا نہ مانے پاکستان واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے، ایک دو واقعات ہوتے رہتے ہیں، پاکستان کے20 کروڑ عوام اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ کراچی سے سوات تک پورے پاکستان میں امن ہے، ہماری مسجدیں گھر گلیاں محفوظ ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ حالات مکمل طور پر بہتر ہیں لیکن بہت بہتر ہیں۔

Read more

بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دارہمیں نہ ٹھہرائیں،سربراہ پاک فضائیہ

ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دنیا کوہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا اورہم پاکستان کی سالمیت، ترقی اور تحفظ کوہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔یومِ فضائیہ کے موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شہیدوں اورغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی بیش بہا قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستانی عوام اورافواج کی بیش بہا قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاک فضائیہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمبٹنے کے لئے ہردم تیارہے، ہم پاکستان کی سالمیت، ترقی اور تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دنیا کو ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا، بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دارہمیں نہ ٹھہرائیں، پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کی حفاظت، ملک کی خود مختاری ہرحال میں یقینی بنائے گی اوردہشت گردوں کو کسی صورت دوبارہ یکجا نہیں ہونے دیں گے۔


Read more

راشدمنہاس شہیدکے مزار پر پاک فضائیہ کے دستے کی سلامی

یوم پاک فضائیہ کے  موقع پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے اپنے شہیدوں کو خراج  عقیدت پیش کیا ، کالا پل کے قریب آرمی قبرستان میں راشد منہاس شہید کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ تھے۔آرمی قبرستان میں راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کر نے کے پاک فضائیہ کے جوانوں نے پریڈ کی، مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ نے راشد منہاس کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس بھی موجود تھے۔راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔ 20 اگست 1971کو تربیتی پروازکے دوران اپنے انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔راشدمنہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہازکا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور جہاز تباہ کرلیا مگر جہاز کو دشمن کے علاقے میں لے جانے نہیں دیا۔راشدمنہاس نے اپنے اس زندہ دل کارنامے پر جام شہادت نوش کیا۔ اور اس بات کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزازنشان حیدرسے نوازا گیا۔


Read more

چنیوٹ کے دلہا کی دلہنیا خواجہ سرا نکلی

چنیوٹ میں ارمانوں سے دلہنیا کو بیاہ کر گھر لانے والے دلہا کے ساتھ دھوکا ہوگیا اور اس کی دلہن خواجہ سرا نکلی جو گھر بھی لوٹ کر فرار ہوگئی۔چنیوٹ کے رہائشی 52 سالہ گلزار نے سونیا نامی لڑکی سے کورٹ میرج کی لیکن وہ فراڈی گینگ کے ہتھے چڑھ گیا۔فراڈی گینگ نے گلزار کا نکاح خواجہ سرا کے ساتھ پڑھایا اور تین روز بعد اسے رخصت کردیا لیکن دلہا کو نکاح تک اس بات کا علم نہ ہوا۔گلزار جب اپنی دلہن کو گھر لے کرآیا تو اسے اپنے ساتھ دھوکے کا احساس ہوا کہ اس کی دلہن کوئی خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے۔گلزار نے اولاد کی خواہش کے لیے دوسری شادی کی تھی جس کے لیے فراڈی غلام نبی اور صفدر نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیے تھے۔


Read more

حساس اداروں نے ملتان اور پشین سے انصارالشریعہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے

حساس اداروں نے ملتان اور پشین میں کارروائیوں کے دوران انصارالشریعہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز کراچی سے انصارالشریعہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کو گرفتار کیا گیا تھا جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تنظیم اعلی تعلیم یافتہ لڑکوں پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے دہشت گرد طلحہ انصاری کو گرفتار کرلیا۔تنظیم کو منوانے کیلئے پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کی، انصارالشریعہ کے سربراہ کا انکشافذرائع کا کہنا ہیکہ دہشت گرد کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں سے فرار ہوکر روپوش ہوا تھا جب کہ اس کے متعدد ساتھی کراچی میں گرفتار ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ طلحہ انصاری کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب حیدرآباد میں بھی حساس اداروں نے کارروائی کی اور سائٹ ایریا میں گلشن زیل پارک کے قریب واقع انصارالشریعہ سے مبینہ تعلق رکھنے والے مفتی حبیب اللہ کے گھر کی تلاشی لی اور اس دوران لیپ ٹاپ اور دستاویزات تحویل میں لی گئیں۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مفتی حبیب اللہ کو گزشتہ روز پشین سے گرفتار کیا تھا، مفتی حبیب اللہ آخری بار تقریبا 3 ماہ قبل حیدرآباد آیا تھا اور وہ حیدرآباد کے ہی دو مدرسوں میں پڑھتا تھا۔خواجہ اظہارحملہ: ماسٹر مائنڈ اور ہلاک دہشتگرد کے اہلخانہ کے بیانات ریکارڈذرائع کا کہنا ہیکہ مفتی حبیب کے گھر سے برآمد ہونے والی دستاویزات اور لیپ ٹاپ سے تحقیقات میں مدد لی جائے گی۔واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خواجہ اظہار پر حملے کی تحققیات کررہے ہیں جب کہ حملے میں انصار الشریعہ نامی تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


Read more

یوم دفاع کی بھرپور کوریج پر آرمی چیف کا میڈیا سے اظہار تشکر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی بھرپور کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ریاستی پالیسیوں کو فروغ دینے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی تعمیر و ترقی میں میڈیا نمایاں طور پر حصہ لیتا ہے، یوم دفاع پر بھرپور کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں متعدد تقریبات منعقد ہوئیں جن میں ملک و قوم کی خاطر فوجی جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یوم دفاع کے موقع پر میڈیا نے ذبردست کوریج کی اور جوانوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔

Read more

پی ٹی آئی کو2ہفتوں میں بیرون ملک سے ملنے والی رقوم کے ذرائع بتانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے ہونے والی فنڈنگ کے ذرائع 2 ہفتوں کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انورمنصور عدالت میں پیش ہوئے۔ انور منصور نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ناہی عدالت ہے نا ٹربیونل اور نا ہی اس کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی جماعت کے فنڈز کی دستاویزات دوسری پارٹی کو دینے کا حکم جاری کرسکے، اگر ایسا ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کررہا ہے۔وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے یکم اپریل 2015 کے حکم پر فارن فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم ہمارا مقف ہے کہ یہ دستاویزات کسی دوسرے فریق کو فراہم نہ کی جائیں۔

Read more

حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کے معاملے پرموثرکردارادا کرے، مفتی منیب

چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کے معاملے پرموثر کردار ادا کرے.امیرجماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماں نے 10 ستمبر کو برمی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مظاہرے پراتفاق کیا۔ملاقات کے دوران مفتی منیب الرحمان  کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارہ انسانی حقوق سے کوئی موثر آواز سنائی نہیں دی گئی، ترکی نے ضرور اقدام کیے لیکن امت مسلمہ کی جانت سے آواز نہیں آئی، حقائق معلعم کرنے کے لیے وفد برما بھیجا جائے، حکومت پاکستان اس معاملے پر موثر کردار ادا کرے جب کہ بنگلہ دیش پر دباو ڈالا جائے مہاجرین کو جگہ فراہم کرے۔

Read more