Get Adobe Flash player

07 September 2017

بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔سابق سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اپیلیں دائر کی ہیں جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انسدادد ہشتگردی کی عدالت نے ان کی طرف سے پیش کیے جانے والے شواہد کو نظر انداز کیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا غیر قانونی ہے لہذا سزاں کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں بری کیا جائے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس میں سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم اشفاق کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ عدالت نے پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق صدر کو اشتہاری قرار دیا تھا، عدالت نے کیس میں ملوث دیگر پانچوں ملزمان کو باعزت بری کر دیا تھا جن میں رفاقت، حسنین، رشید احمد، شیر زمان اور اعتزاز شاہ شامل ہیں۔




Read more

سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی سندھ کوعہدے پر برقراررہنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کوعہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کوعہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو پولیس ایکٹ 1861 کے مطابق کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا اورکہا کہ آئی جی سندھ کو3 سال کی مدتِ ملازمت سے پہلے نہیں ہٹایا جاسکتا جب کہ عدالت نے 7 جولائی کا سندھ حکومت کا پولیس افسران کی تقرری و تبادلے کے دونوں نوٹیفکیشن بھی کالعدم قراردے دیے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 30 مئی کومحفوظ کیا تھا۔دوسری جانب سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ عدالت نے تفصیلی احکامات دیے ہیں، فیصلے میں خامیاں ہیں جس کے باعث سپریم کورٹ میں اپیل دائرکریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ریفارمزبہت ضروری ہیں، ٹرانسفرپوسٹنگ آئی جی سندھ کا اختیارہے جب کہ پولیس ایکٹ بھی آئی جی کی خود مختاری اورکمانڈ کو تقویت دیتا ہے۔

Read more

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہوں گے۔ رجسٹرار آفس نے عمران خان، جہانگیر ترین، حنیف عباسی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔




Read more

امریکہ نے پاکستان کو عزت دینے کے بجائے رسوائی سے دو چار کیا،فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو عزت دینے کی بجائے امریکا نے رسوائی سے دو چار کیا۔جمعیت علمائے ا سلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے بنوںمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نئے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان اس قابل ہوا کہ متبادل وسائل پیدا کرے، چین کی سرمایا کاری کوخوش آمدید کہتے ہیں۔مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 40ملکوں کااتحاد برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہے، ہمارے حکمران بھی خاموش ہیں،مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے،عالمی برادری کو جگاناہماری ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں چھوٹے سے واقعے کی فلم بندی کرلی جاتی ہے، این جی اوز انسانی حقوق کے نام پر واویلا شروع کر دیتی ہیں۔

Read more

07 September 2017

امریکی جارہیت کسی صورت قبول نہیں ،قوم متحد ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ امریکی جارحیت کسی صورت قبول نہیں ،سامراجی دبائوایک ناکام حربہ ہے جس کے خلاف قوم متحدہے ،امریکی دھمکیوں اوربرمامیں مظلوم مسلمانوں پرڈھانے جانے والے ظلم کے خلاف قائدجمعیت کے حکم پر8سے 15ستمبرتک پرامن ملک گیراحتجاج کیاجائے گا،کارکنان جمعہ کوہونے والی احتجاجی ریلیوں میں بھرپورشرکت کرکے تاریخ سازاحتجاج ریکارڈکرائیںاور سامراجی قوتوں کوپیغام دیدیں کہ ملکی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مکہ مکرمہ سے سوراب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ وطن عزیزکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،امریکی دھمکیاں پرانے حربے ہیں جن سے غیورپاکستان قوم مرعوب نہیں ہوگی ،دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،امریکہ اپنی ناکامیوں کاملبہ دوسروں پرڈالنے کی کوشش کررہاہے ،خودمختارممالک میں بے جامداخلت کی پالیسی ان کی بربادی کاسبب بنے گی ،اس حوالے سے پوری قوم متحدومتفق ہے اورہم امریکی گیڈربھبکیوں کوجوتے کے نوک پررکھتے ہیں ،امریکہ کی سامراجی عزائم پوری دنیاپرعیاں ہوچکے ہیں اپنے مفادکے لئے دنیاکوجنگ کے شعلوں میں جھونکنے والے امریکہ سمیت دیگرنام نہادعالمی قوتوں کی برمامیں ہونے والے انسانیت سوزمظالم مجرمانہ خاموشی منافقت کی انتہاہے ،برماکے مظلوم مسلمانوں کی حالت زاراقوام متحدہ کے منہ پرایک طمانچہ ہے جے یوآئی برمامیں ہونے والے ظلم پرخاموش نہیں رہے گی ،ممبران کی جانب سے ایوان میں قراردادمذمت بل پہلی کڑی ہے اس حوالے سے ایوان بالاسمیت بین الاقوامی سطح پر برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف جے یوآئی موثرآوازبلندکرے گی ،اس سنگین صورتحا ل میں ترکی کاکردار دیگراسلامی ممالک کے لئے قابل تقلیدہے اس موقع پرامت مسلمہ کوایک جرائت مندانہ موقف اختیارکرنے کی ضرورت ہے ،اقوام متحدہ برمامیں ہونے والے انسانیت سوزمظالم کوروکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیںبصورت دیگران کی غیرجانب داری مزیدمبہم اورمشکوک بن جائے گی ۔


Read more

07 September 2017

خواجہ آصف کا افغان ہم منصب کو ٹیلی فون ،قریبی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

وزیر خارجہ  خواجہ  آصف  نے ا فغان  ہم منصب  صلاح  الدین  کو ٹیلی فون  کیا  جس  میں دونوں  نے قریبی  تعلقات  قائم کرنے پر اتفاق  کیا، وزیر خارجہ  خواجہ آصف  کا کہنا  ہے کہ پاکستان افغانستان  سے تعلقات  کو بہت  اہمیت دیتاہے ،دیرپا امن واستحکام  کے لیے افغان عوام  پر مشتمل  مفاہمتی  عمل  کی حمایت  کرتے ہیں  سیاسی  ، معاشی  تجارتی  سمیت  تمام شعبوں  میں تعلقات  کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔بدھ کو وزیر خارجہ  خواجہ  آصف  نے ا فغان  ہم منصب  صلاح  الدین  کو ٹیلی فون  کیا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان  سے تعلقات  کو بہت اہمیت  دیتا ہے۔  امن واستحکام  کے لیے افغان عوام  پر مشتمل  مفاہمتی  عمل کی حمایت  کرتے ہیں۔سیاسی  ،معاشی  ،تجارتی  سمیت تمام  شعبوں  میں تعلقات  کو فروغ   دینا چاہتے  ہیں۔  دونوں  وزرائے خارجہ  نے قریبی  تعلقات  قائم  کرنے پر اتفاق  کیا۔  جبکہ جنرل اسمبلی  اجلاس  کے موقع پر  ملاقات  پر بھی  اتفاق  کیا گیا۔


Read more

07 September 2017

سعودی عرب سے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں،خرم دستگیر

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان سعودی  عرب تعلقات  تاریخی ،برادرانہ،اور باہمی  مفاد پر مبنی ہیں،سعودی عرب  کے ساتھ  اپنے خصوصی  تعلقات  کر مزید وسعت دینا چاہتے دینا چاہتے ہیں،پاک چین  اقتصادی  راہداری  سے پورے خطے  کو فائدہ  ہوگا۔بدھ کو  خرم دستگیر  سے سعودی  سفیر  نواف  المالکی نے ملاقات کی ۔جس میں خرم دستگیر  نے کہا کہ  پاکستان ،سعودی عرب تعلقات تاریخی برادرانہ اور باہمی مفاد پر مبنی  ہیں۔ پاک چین اقتصادی  راہداری  سے  پورے خطے  کو فائدہ  ہوگا۔ سی پیک  سے سعودی  عرب ،مشرق وسطیٰ کی جنوبی  افریقہ  اور چین  کے ساتھ  تجارت بڑھے گی۔ پاکستان ،سعودی عرب دفاعی  تعاون  میں فروغ  کی ضرورت ہے۔ انہوں  نے کہا کہ سعودی عرب  کے ساتھ اپنے خصوصی  تعلقات  کو مزید  وسعت چاہتے ہیں۔ خرم دستگیر  نے خادم  حرمین  الشریفین  شاہ سلمان  کی صحت  کیلئے  نیک خواہشات  کا اظہار کیا۔


Read more

گزشتہ شمارے

<< < September 2017 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
          1 2
3 4 5 6 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30