Get Adobe Flash player

11 September 2017

پاک بحریہ کی پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کاآغاز

پاک بحریہ کے زیراہتمام پہلی میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ۔ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق  بحریہ کی تاریخ میں پہلی بار  میری ٹائم سیکورٹی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ورکشاپ  کے پہلے روز افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی  نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس تھے۔افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے کہا کہ گوادر بندرگاہ قومی اقتصادی ترقی کی بنیاد اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کی خوشحالی کا وسیلہ ہے، پاکستان توانائی کی بین الاقوامی گزرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے جو پٹرولیم کی کل بحری تجارت کے 30فی صد کی آبی گزرگاہ ہے، ورکشاپ کا مقصد بحری معیشت اور سمندر سے جڑے قومی سیکیورٹی خدشات سے متعلق آگہی پھیلانا ہے، میری ٹائم سکیورٹی تمام بحری خطرات بشمول ریاستی وغیر ریاستی عناصر کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خطے کی میری ٹائم صورت حال پر نظر رکھیں۔



Read more

نوازشریف کیخلاف مقدمہ پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا، مریم نواز

مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نوازکا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا مقدمہ پاناما کا تھا اور فیصلہ اقامہ پر آیا۔ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو سیاست میں خود کو منوانے کے لئے لڑکوں کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ہمارے خاندان میں بھی خواتین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی تھیں لیکن میں نے یہ روایت بدل دی اور اس سے قبل جب 1999 میں فوجی آمر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تو میری والدہ نے مسلم لیگ (ن) کی کمان سنبھالی، جدوجہد کی اور جب سب لوگ گھروں میں چھپ گئے تھے تو میری والدہ نے ہی ایک آمر کو للکارا تھا۔ کلثوم نواز کی اس وقت کی جدوجہد ہی کی وجہ سے آج مجھے ہرجگہ کلثوم نواز نظر آتی ہیں اور ہماری جماعت ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ  نوازشریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا مقدمہ پاناما پر چلا اور فیصلہ اقامہ پر آیا  نوازشریف نے تو یہ فیصلہ مانا قانون اور آئین پر چلتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد بھی کیا لیکن عوام نے اس غلط فیصلے سے انکار کردیا اور آج نوازشریف کا ہر چاہنے والا  اور ووٹر اپنے قائد کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

Read more

ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے، وفاقی وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے 70 سالوں میں بہت ہچکولے کھالیے جب کہ ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ  احسن اقبال نے کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح مزار پر حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے اندرفرقوں کی عصبیت نے جڑپکڑلی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن  ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمیں قائداعظم کے وژن کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے 70 سالوں میں بہت ہچکولے کھالیے جب کہ ملک کا راستہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت  کے لیڈر ملک کی ترقی و خوشحالی  پر کبھی خوش نہیں ہوئیاور انہوں نے کبھی ملک کی کوئی خوبی اور کامیابی کو تسلیم نہیں کیا جب کہ پاکستان آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی کوئی پھٹیچر نہیں بلکہ ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ10سال سے سنسان ہمارے میدان آباد ہو نے جارہے ہیں پوری قوم  پاکستان میں کرکٹ کا ایک بڑا ٹورنامنٹ دیکھے گی  اس لییآزادی کپ  کے لاہور میں انعقاد پر اسے صوبائی رنگ نہ دیا جائے۔


Read more

سینیٹ کمیٹی کا روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میانمار جانے کا اعلان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے برما جانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی  گئی ہے جو سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔  قرارداد کے متن میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق رونگیا مسلمانوں کے علاقے راکھین کا دورہ کرے گی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینیٹ میں آکر حکومت کا مقف واضح کریں اور حکومت پاکستان فوری طور پر میانمار حکومت سے رابطہ کرے جب کہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری سے بھی رابطہ کیا جائے اور روہنگیا کی تازہ صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے۔

Read more

بیگم کی بیماری کی آڑ میں نوازشریف کا واپس نہ آنا غیرمناسب ہے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں ان کا وطن واپس نہ آنا غیرمناسب ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئے چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اب تک کوئی مشاورتی عمل شروع نہیں کیا جب کہ چئیرمین نیب کی ریٹائرمنٹ سے 3 ماہ قبل ہی مشاورتی عمل شروع ہوجانا چاہئے تھا اب اس حوالے سے میں خود سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعاگو ہیں لیکن نوازشریف کا کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں بیرون ملک سے واپس نہ آنا غیر مناسب ہے، انہیں ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے۔  ہم چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں، نیب نے بہت سے نام ای سی ایل میں ڈالے لیکن شریف خاندان کے معاملے میں نرمی برتی گئی۔

Read more

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف دائر کرائے گئے نیب ریفرنسز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر کرائے گئے ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، احتساب عدالت کے فاضل جج نے رجسٹرار آفس کو دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے 14 ستمبر تک ریفرنس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق نیب کے دائر کردہ ریفرنسز میں بڑے پیمانے پر غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں جب کہ ریفرنسز میں سے بعض اہم صفحات بھی غائب ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں گزشتہ ہفتے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 4 ریفرنس دائر کیے ہیں۔


Read more

قصور میں درندہ صفت شخص نے بیوی اور3بیٹیوں کو قتل کر دیا

درندہ صفت شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا۔دل دہلا دینے والا المناک واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی بستی صابری میں پیش آیا جہاں حنیف نامی شخص نے ٹوکے کے وار کرکے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا، مقتولین میں 40 سالہ شاہدہ، 16 سالہ طیبہ، 14 سالہ لائبہ اور 8 سالہ ثمرہ شامل ہیں، چاروں خواتین کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ محلے والوں کے مطابق حنیف اور اس کے گھر والے شریف لوگ ہیں اور قتل ہونے والی شاہدہ گھر کے باہر پرچون کی دکان چلاتی تھی۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملزم حنیف کے 3 بیٹے بھی گھر میں موجود تھے جنہیں اس نے چھوڑ دیا اور اپنی بیوی سمیت 3 بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ ملزم حنیف سرکاری اسکول میں مالی ہے تاہم واقعے کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Read more

شاہانہ شادی میں عمران خان سمیت بالی ووڈ ستاروں کی شرکت

کروڑوں روپے مالیت سے سجی شاہی انداز میں انجام پانے والی شادی کی تقریب کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور دیگر رہنماں سمیت بالی ووڈ فنکاروں کی شرکت نے یادگار بنادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مقیم پاکستانی نژاد بزنس مین انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں تقریبا 55 کروڑ 54 لاکھ  اور 52 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان خصوصی طور پر لندن پہنچے، جہاں ان کے علاوہ نعیم الحق سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ عمران خان سمیت شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز، احمد رضا قصوری، بابر اعوان اور مئیر لندن صادق خان نے بھی شادی میں شرکت کی۔بالی ووڈ سے شامل ہوئے فنکاروں میں ہریتھک روشن، انیل کپور، سونم کپور، کرن جوہر، رنویر سنگھ اور سنیل شیٹھی نے شادی کی تمام تقریبات میں شرکت کی اور اپنی پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔ تقریب کی میزبانی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کہ ڈارایکٹر کرن جوہر نے سنبھالی اور عمران خان کو اسٹیج پر دعوت دیتے ہوئے فرمائش کی کہ وہ اپنی شادی کے تجربات سے سب کو آگاہ کریں۔دوسری جانب اِس موقع پر اپنی شوٹنگ کی مصروفیات ترک کرکے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچنے والے رنویر سنگھ کی پرفارمنس نے شادی میں شریک تمام ہی مہمانوں کا دل جیت لیا۔ جب کہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے کافی مہنیوں پہلے سے شادی کی تیاری شروع کردی تھی۔ وہ 15 سال سے دلہن کو جانتی ہیں اور اِن کے گھرانوں کے باہمی تعلقات بہت اچھے ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کی 21 ویں امیر ترین کاروباری شخصیت انیل مسرت کے والدین 1980 میں فیصل آباد سے مانچسٹر منتقل ہوئے تھے۔


Read more

دوران پرواز سونے اور غفلت برتنے پر پی آئی اے کے 3 پائلٹ معطل

دوران پرواز سونے اور سنگین غفلت کے دیگر الزامات میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے تین پائلٹس کو معطل کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تین کپتانوں کے لائسنس معطل کردیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ معطل ہونے والوں میں کیپٹن انور، کیپٹن عامر اور فرسٹ آفیسر عدیل جاوید بھی شامل ہیں۔کیپٹن انور عادل نے نشستیں نہ ہونے کے باوجود مسافروں کو جہاز میں سفرکروایا تھا جب کہ کیپٹن عامر ہاشمی پر دوران پرواز بزنس کلاس میں سونے کا الزام تھا۔ ذرائع کے مطابق کپتانوں کے لائسنس مقررہ مدت کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔

Read more

کراچی میں ورلڈالیون کے میچز نہ کرانے پر نجم سیٹھی کی مذمت کرتا ہوں، وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچز کراچی میں نہ کرانے پر نجم سیٹھی کے روئیے کی مذمت کرتا ہوں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ورلڈ الیون کے میچز کے لیے پی سی بی کو خطوط بھی لکھے تھے تاہم ورلڈ الیون کے میچز کراچی میں نہ کرانے پر چئیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے روئیے کی مذمت کرتا ہوں۔ناصر حسین شاہ  نے کہا کہ عالمی ریسلرز اگر کراچی آکر کھیل سکتے ہیں تو کرکٹرز کیوں نہیں، ورلڈ الیون کراچی آئے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔


Read more