Get Adobe Flash player

12 September 2017

خیبرپختون خوا حکومت کی ڈینگی کے خلاف کارکردگی بدترین قرار

ہائی کورٹ نے ڈینگی سے نمٹنے میں خیبرپختون خوا حکومت کی کارکردگی کو بدترین قرار دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے تاخیر سے پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں ڈینگی پر قابو پانے میں صوبائی محکمہ صحت کی کارکردگی کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرکے انسانی جانوں پہ ظلم کیا گیا۔سیکرٹری صحت عابد مجید نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر رہا ہے اور تمام اسپتالوں میں بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاہم ڈینگی کا مچھر پانچ سال تک ختم نہیں کیا جاسکتا۔ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے بتایا کہ 21 اگست سے ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے، متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیا جا رہا ہے، ہم نے پنجاب سے تعاون مانگا تھا کہ ہماری کارکردگی کو جانچا جائے، وفاقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہماری کوششوں سے مرض کم ہوا۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے جہاں سے مدد مل سکتی ہے لی جائے، خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا اب یہاں کے عوام ڈینگی سے متاثر ہو رہے ہیں، انہیں مزید تکلیف سے بچایا جائے، اگلے سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے ابھی سے کوشش شروع کی جائے اور فنڈز مختص کیے جائیں، ڈینگی کے لاروا کو تلف کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مساجد اور گھروں میں لوگوں کو اس حوالے سے شعور آگاہی فراہم کی جائے۔

Read more

پی ٹی آئی کی (ن)لیگ اور پی پی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کے لیے درخواست

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔منگل کے روز تحریک انصاف کے رہنماں نے مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی کے غیر ملکی فنڈز پر اعتراضات اٹھائے ہوئے دو الگ الگ درخواسیں عدالت عظمی میں دائر کیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے(ن)لیگ کے خلاف اور شیریں مزاری نے پیپلزپارٹی کیخلاف درخواست جمع کروائی۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے، نواز شریف نے (ن) لیگ کو دس کروڑ روپے کے فنڈز دیئے اور چار کروڑ واپس لئے تاہم (ن)لیگ کی الیکشن کمیشن میں جمع تفصیلات میں ان فنڈز کا ذکر نہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے  فنڈز لئے ہیں لیکن اس سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ دونوں جماعتوں کو فارن فنڈڈ پارٹیاں قرار دے اور الیکشن کمیشن کو دونوں جماعتوں کے فنڈز کی تحقیقات اور انتخابی نشان واپس لینے کا حکم دے۔



Read more

پاناما نظرثانی کیس کی سماعت کے لئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل

پاناما کیس پر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت پر جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔پاناما لیکس پرنااہل کئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی جانب سے دی گئی پہلی درخواست سپریم کورٹ میں منظور کرلی گئی ہے اورنظرثانی کی درخواستوں کی سماعت پر 5 رکنی لارجر بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے جب کہ دیگر میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس گلزار بھی شامل ہیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے  تشکیل دیا گیا 5 رکنی بنچ کل نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔آج سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی جانب سے نظرثانی درخواست کی سماعت 3 رکنی بنچ نے کی۔ مریم نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نے سماعت مخر کرنے کی درخواست پردلائل دیتے ہوئے کہا کہ لارجر بنچ کے فیصلے کے خلاف علیحدہ درخواست دی گئی ہے 5 رکنی بنچ کے فیصلے کو بھی اسی درخواست کے ساتھ سنا جائے۔ بنچ کے سربراہ جسٹس اعجازافضل نے ریمارکس دیئے کہ نظر ثانی درخواست سن کر ہم نے ذہن تبدیل کیا ہے تو 5 رکنی بنچ کا فیصلہ بھی تبدیل ہوجائے گا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ پہلے تکنیکی جائزہ لے رہے ہیں پھر میرٹ پر کیس سن لیں گے۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے بھی مقف پیش کیا کہ اصل حکم فائنل آرڈر آف دی کورٹ تھا جو 5 رکنی بنچ نے جاری کیا اسی پرعملدرآمد ہورہا ہے اس کے خلاف اپیل بھی 5 رکنی بینچ میں سنی جائے۔عدالت نے نظرثانی درخواستوں کو 5 رکنی بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے  3 رکنی اور 5 رکنی بینچوں کے فیصلوں کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔


Read more

پشاور ہائی کورٹ کا ایم ڈی خیبر بینک کی بر طرفی روکنے کا حکم

ہائی کورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک کی بر طرفی روکنے کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا۔پشاور ہائی کورٹ میں ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی حوالے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ برطرفی کا نوٹس غیرآئینی اور غیر قانونی ہے،  3 سالہ بہترین کارکردگی پرمدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع دی جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایم ڈی کو یوں ہٹائے جانے کا اختیار حکومت کو ہے جب کہ کیا ایم ڈی کو وزیر خزانہ سے ناراضگی پر ہٹایا گیا جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ایم ڈی خیبربینک کو قانون کے مطابق برطرفی کا نوٹس دیا گیا۔عدالت نے ایم ڈی خیبر بینک کی بر طرفی کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سیجواب طلب کرلیا۔


Read more

ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو قدر کی نگاہ سے د یکھتے ہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ وہ  پیر کو   سعودی سفیر نواف سعید المالکی   سے  ملاقات  میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی مثالی ہے، ہم اقتصادی شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقیاتی منصوبوں کیلئے سعودی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Read more

12 September 2017

مریم نواز عدلیہ اور اداروں کو للکارتی پھر رہی ہیں، شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں کو للکارتی پھر رہی ہیں ، 4سے 6 مہینے میں نواز شریف کی سیاست ختم ہوجائے گی۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید  نے کہا کہ نوازشریف لندن میں گھومتے تو نظرآئیں گے، لیکن پاکستان میں سیاست کرتے نظرنہیں آئیں گے۔لاہور کے حلقہ این اے 120 کے باسیوں کو شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر وہ چوروں اور ڈاکووں کاساتھ دیں گے تو بدمعاشوں کو بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔

Read more

12 September 2017

چوہدری نثار کی نگرانی کیلئے جاسوسی نیٹ ورک تیار

لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نگرانی کیلئے جاسوسی نیٹ ورک تیار کر لیا ہے جو کہ نثار علی خان سے ملاقات کرنے والوں سمیت ان کی سیاسی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھ کر مریم نواز کو خصوصی رپورٹ پیش کرے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مریم نواز کے خلاف بیانات سے پارٹی قیادت کو سخت تشویش لاحق ہو گئی ہے، جس کی بنیاد پر مریم نواز نے سابق وزیر داخلہ کی مانیٹرنگ کیلئے جاسوسی نیٹ ورک تیار کیا ہے جو کہ چوہدری نثار سے ملاقاتیں کرنے والے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر کڑی نظر رکھیں گے، اور چوہدری نثار علی خان کی پنجاب ہاؤس اور گھر میں سیاسی سرگرمیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی، کیونکہ پارٹی قیادت کو چوہدری نثار کے بیانات سے پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ بھی لاحق ہے، اس لئے یہ جاسوس نیٹ ورک پارٹی کے اندر سے تیار کیا گیا ہے جو اپنی رپورٹ راؤنڈ میں مریم نواز کو پیش کرے گا جس کے بعد چوہدری نثار اور انکے ارکان مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Read more

12 September 2017

کلثوم نواز کاغذات منظور ی کیس، ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستوں پر پر ریٹرنگ آفیسر کو 13 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ایک ہی نوعیت کی چار مختلف درخواستوں میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر ، عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری، مقامی ووٹر نبیل شہزاد اور سرفراز حسین ایڈووکیٹ نے الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔ درخواستوں میں کلثوم کے کاغذات نامزدگی پر مختلف نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرنگ آفیسر نے کلثوم نواز کے خلاف اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا۔

Read more

12 September 2017

سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستانی عوام کیلئے جنگ لڑینگے،طلال چوہدری

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ عوام کے حقوق کیلئے لڑنے پر کسی کو بھی نواز شریف کو سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار نہیں کرنا چاہیے  سابق وزیر اعظم نوازشریف پاکستانی عوام کیلئے جنگ لڑینگے اور انہیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ۔ ایک انٹرویومیں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ عوام کے حقوق کیلئے لڑنے پر کسی کو بھی نواز شریف کو سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار نہیں کرنا چاہیے نواز شریف پاکستانی عوام کے لیے جنگ لڑیں گے اور انہیں خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کے لیے نامناسب جلدبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور اب ایسا لگتا ہے کہ انہیں (نیب ریفرنسز) میں سزا سنانے کے لیے جلدی بازی کی جارہی ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ برطرف وزیراعظم طاقت کے بغیر حکومت نہیں چاہتے تھے کئی لوگوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ طاقت میں رہیں اور ووٹ کے تقدس کی بات نہ کریں، نواز شریف کے لیے اقتدار کی راہ پر واپس آنا مشکل نہیں تاہم وہ طاقت اور عزت کے بغیر حکمرانی نہیں کرنا چاہتے۔وزیر مملکت نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے ساتھ مصفانہ انداز اپنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم کو ان سوالات کے جواب ملنے چاہئیں جو انہوں نے اپنی نااہلی کے خلاف دائر کردہ نظرثانی پٹیشن میں اٹھائے ہیں۔طلال چوہدری کے مطابق عمران خان این اے 120 میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کا نام استعمال کررہے ہیں اور وہ ججز کو بند گلی میں لے جانا چاہتے ہیں

Read more