Get Adobe Flash player

13 September 2017

خدانے نواز شریف اور بیگم کلثوم کو سرخرو کیا، آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں کے خارج ہونے کے بعد لیگی متوالے خوش ہیں اور وہ اپنی امیدوار کیلئے دعا گو ہیں اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کو عوام کے سامنے سرخرو کیا نواز شریف کے پہلے بھی ہاتھ صاف تھے اور آج بھی صاف ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی نواز شریف او ر ان کے خاندان کو سرخرو کریگا انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی تین مختلف فورمز پر چیلنج ہو چکے ہیں جن میں انہیں فتح نصیب ہوئی ہے۔

Read more

بی آئی ایس پی کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر ڈالا جارہا ہے، ماروی میمن

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر ڈالا جارہا ہے تاکہ سب کو اسکی معلومات حاصل ہوسکیں۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا کہ 71بلین سے بڑھا کر121بلین کی رقم بی آئی ایس پی کو دی جارہی ہے،پہلے بی آئی ایس پی کے فارم اراکین پارلیمنٹ کو دئیے جاتے تھے،2010ء میں اسے ختم کیا گیا،157 ملین لوگوں کا سروے کیا اس کے بعد7.7ملین خواتین کی فہرست بنائی گئی جنہیں مدد فراہم کی جارہی  تھی،ہم نے دوبارہ سروے 2015ء میں کیا،اب فارمز پر سروے نہیں کر رہے،ہم اس کا مکمل ڈیٹا نیٹ پر ڈالیں گے تاکہ سب کو اس کی معلومات حاصل ہوسکیں

Read more

ن لیگ کا جے آئی ٹی کے طریقہ کار پر نظر ثانی درخواست دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے جے آئی ٹی کے باہمی قانونی معاونت کے طریقہ کار پر نظر ثانی درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی کے باہمی قانونی معاونت کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ درخواست میں جے آئی ٹی کے دوسرے ممالک کو لکھے گئے خطوط پر اعتراض اٹھایا جائے گا کیونکہ دوسرے ممالک کو لکھے گئے خطوط وضع کردہ اصولوں کے منافی تھے اور کچھ ممالک نے لکھے گئے خطوط میں خامیوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔

Read more

بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید، آئی ایس پی آر

بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے چڑی کوٹ ،کیلرسیکٹرز میں مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے محمد ظہور نامی شہری شہید ہوگیا۔ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی چوکیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔



Read more

کراچی میں میچ نہ کرا کے پی سی بی نے زیادتی کی، وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب امن ہے اور اس امن کے لیے سب نے مل کر کام کیا ہے تاہم کراچی میں میچ نہ کرا کے پی سی بی نے زیادتی کی ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں کرکٹ خوش آئند ہے لیکن کراچی میں بھی کرکٹ ہونا چاہیے، کراچی میں اب امن ہے اور اس امن کے لئے سب نے مل کر کام کیا ہے تاہم کراچی میں میچ نہ کرا کے پی سی بی والوں نے زیادتی کی ہے۔ اگرمیچ شیڈول نہیں ہے تو ایک فرینڈلی میچ ضرور کرانا چاہیے، کراچی کے حوالے سے منفی تاثر زائل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو کراچی ضرور لانا چاہیے۔ناصر حیسن ک کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، آصف زرداری نے احتساب کے قانون میں بہتری لانے کی بات کی ہے جب کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو قانون سازی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔


Read more

احتساب عدالت نے نوازشریف کو 19ستمبرکوطلب کرلیا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔ اس سے قبل عزیزیہ ریفرنس کے حوالے سے بھی دستاویزات عدالت میں پیش کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے بھی عدالت کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھیجے گئے سمن کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق نوازشریف اور بچوں کو سمن لاہور کے 2 گھروں کے پتوں پر بھیجے گئے جن میں لاہور ماڈل ٹان اور رائیونڈ جاتی امرا شامل ہیں۔ سمن کے متن میں کہا گیا ہے الزامات کا جواب دینے کے لیے آپ کی عدالت میں حاضری ضروری ہے، نوازشریف اور دونوں بیٹے 19 ستمبر کی صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔


Read more

ڈاکٹر عاصم این او سی کے بغیر کیسے بیرون ملک گئے، احتساب عدالت

احتساب عدالت کی جانب سے بدعنوانی کیس میں ڈاکٹرعاصم عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔فرٹیلائزر سیکٹر میں 462ارب روپے کی بدعنوانی کیس میں  ڈاکٹرعاصم عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کس کی اجازت سے اور این او سی کے بغیر وہ کیسے بیرون ملک گئے منگل کو سماعت کے موقع پرڈاکٹر کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس پر بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے ہیں، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کو ریفرنس بھیج دیا اور سماعت ملتوی کردی۔

Read more

آزادی کپ،پاکستان اور ورلڈ الیون آج پھر مدمقابل ہوں گے

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اسٹیڈیم کے اطراف رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے والے افراد کی بھی جامع تلاشی لی جارہی ہے۔واضح رے کہ آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

Read more

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا لندن میں علاج شروع

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا لندن میں علاج شروع ہوگیا ہے اور ڈاکٹرز نے دل کے آپریشن کے لیے 7 روز تک نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹرعاصم کا لندن کے وائلٹنٹن اسپتال میں نیورو سرجن ڈاکٹر جیمز الیبون نے میں معائنہ کیا،  نیورو سرجن نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس جب کہ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر عاصم کے دل کے امراض سے متعلق بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر عاصم کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے دل کے آپریشن کے لیے 7 روز تک نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔ڈاکٹرعاصم حسین کمر میں تکلیف اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور علاج کے لیے گزشتہ دنوں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 601 سے علاج کے لیے لندن گئے تھے۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔

Read more

بابری غوری دور میں کے پی ٹی میں900غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

نیب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے دور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 900 سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابری غوری کے دور میں کے پی ٹی میں سیکڑوں ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق جنرل منیجر کے پی ٹی رف اختر فاروقی، ارسلان حیات، محمد شریف اور دیگر ملزمان کے وکلا نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی۔نیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رف اختر فاروقی کو سابق وزیر بابر غوری کی سفارش پر کے پی ٹی کا جنرل مینیجر بنایا گیا، اس وقت کے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے 10 دسمبر 2012 کو کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا، رف اختر نے 900 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو غیر قانونی طور پر مستقل کیا اور وزیراعظم کے حکم نامے کا سہارا لے کر عدالت میں غلط بیانی کی۔ نیب نے استدعا کی کہ رف اختر فاروقی کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔


Read more