Get Adobe Flash player

14 September 2017

کراچی جیل سے فرار 2دہشتگردوں کا افغانستان جانے کا انکشاف

سینٹرل جیل سے بھاگنے والے 2 دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے جب کہ ملزمان کو سہولت دینے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سینٹرل جیل سے بھاگنے والے 2 دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جیل سے فرار ہونے کے بعد اورنگی ٹاون گئے جہاں سے وہ حب  کے راستے کوئٹہ پہنچے، ایک دن کوئٹہ میں رہنے کے بعد چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے تاہم ملزمان کو سہولت دینے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں میں ممتازعرف فرعون اور محمد احمد شامل ہیں جب کہ دونوں دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، پولیس نے 2013 میں دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

Read more

ایل او سی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزبجوات، پھکلیان سیکٹرپربھارتی افواج نے فائرنگ اورگولہ باری کی، مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شہید متعدد مویشی زخمی ہوگئے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

Read more

پاک امریکا افغان مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میں ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہہ فریقی مذاکرات ہوئے، جس میں 6 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں شامل تینوں فریقین نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی تاہم داعش کا خاتمہ مشترکہ کوششوں اور مزید تعاون سے ہی ممکن ہے۔ مذاکرات میں باہمی مفادات اور تحفظات جب کہ پاکستان اور افغانستان کیاجلاس میں سرحد پارفائرنگ اور انسداد دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔




Read more

چنیوٹ کے دو دیہات میں درجنوں افراد میں ایڈز کا انکشاف

نواحی علاقے چک 128 بھٹی والا اور کوٹ خدا یار میں 7 بچوں سمیت 41 افراد میں اiڈز کے موذی مرض کا انکشاف ہوا ہے۔چنیوٹ کے نواحی علاقے چک 128 بھٹی والا اور کوٹ خدایار میں 41 افراد میں ایڈز کے مرض کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب محکمہ صحت کے 2 افسران کے درمیان خط کا تبادلہ ہوا اور خط میں کہا گیا کہ رواں برس 20 اور 21 جولائی کو محکمہ صحت کی ٹیم نے چک 128 بھٹی والا کا دورہ کیا اور متعدد افراد کے ایڈز ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے اور وہ نمونے  22 جولائی کو لاہور لیبارٹری میں بجھوائے گئے جہاں 7 بچوں سمیت 41 افراد میں ایڈز کے مرض کی تصدیق ہوئی۔خط کے متن میں تحریر ہے کہ افسوس ناک انکشاف کے بعد محکمہ صحت کی ٹیموں نے بھٹی والا اور کوٹ خدا یار کا دورہ کیا اور حجاموں کے اوزار چیک کئے گئے جب کہ حجاموں کو انہیں ایڈز سے بچا کی احتیاطی تدابیر کی مہم بھی چلائی گئی اس کے علاوہ علاقے میں موجود تمام عطائیوں کے کلینک بھی بند کرادیئے گئے۔

Read more

کرپشن کرنیوالوں کا سفر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہونا چاہئے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بیرون ملک گئے 3 ہزار کروڑ واپس آئیں اور کرپشن والوں کا سفر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہو۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر نیب اپنا کام مثر انداز میں کرتا تو کسی کو سپریم کورٹ میں آنے ضرورت نہ پڑتی اور یہ نوبت نہ آتی، ہمارے ادارے کام نہیں کررہے اس لئے پاناماکیس سپریم کورٹ آیا، نیب کے پاس یہ کیس 17 سال سے التوا میں پڑا ہوا تھا کئی مہینے اور سال گزرنے کے بعد بھی کیس فائل نہیں ہوئے اگر سپریم کورٹ اور ججز پاناما کیس کے پیچھے نہ ہوں تو یہ کیس بھی مکمل نہ ہوتے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جمعہ کو فیصلہ دے دیں گے کل تک کیس کی بحث بھی ختم ہوجائے گی نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ایک گھنٹے میں اپنی بحث سمیٹ لیں گے، ہماری خواہش صرف اتنی ہے کہ بیرون ملک پڑا ہوا پاکستانیوں کا 3 ہزار کروڑ پاکستان میں واپس لایا جائے اصل رقم اس سے بھی زیادہ ہے لیکن کرپشن والوں کا سفر جاتی عمراہ لاہور سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہونا چاہئے اور نوازشریف پیش نہ ہوئے تو لوٹا ہوا پیسا بھی لائیں گیاور پاپا کو بھی پیش کریں گے۔

Read more

عوام ے جان ومال ا تحفظ حومت ی ذمہ داری ہے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ عوام ے جان ومال ا تحفظ حومت ی ذمہ داری ہے جب کہ قانون نافذ رنے والے ادارے پوری طرح  صوبے میں متحرک ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے جمعیت اہل حدیث ے مرزی نائب امیر مولانا عبدالرشیدحجازی ی قیادت میں  وفد نے ملاقات ی، اس موقع پر وفد نے وزیراعلی و مرزی جمعیت اہل حدیث  کے رہنما ے بیٹے ے اغوا  پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد سے ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام ے جان ومال ا تحفظ حومت ی ذمہ داری ہے، بالخصوص اغوا جیسے واقعات ی روک تھام ے لیے قانون نافذ رنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ انہوں  نے اس واقعہ ے حوالے سے قانون نافذ رنے والے اداروں سے تفصیلی بریفنگ لی ہے اورمتعلقہ ادارے جمعیت اہل حدیث  کے رہنما ے بیٹے اور دیگر مغویان ی بحفاظت بازیابی ے لیے بھرپوروششیں  ررہے ہیں۔

Read more

توہین عدالت کیس؛ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 توہین رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اکبر ایس بابر کی طرف سے احمد حسن ایڈووکیٹ  اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے، جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتے تو یہاں ہونا چاہیے تھا لہذا الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھائے۔


Read more

فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 4 فرار

شرقپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک جب کہ 4 فرار ہوگئے۔فیروزوالا میں شرقپور کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اچانک پولیس آپہنچی، ڈاکوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے 3 ڈاکو ہلاک جب کہ 4 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب کہ فرارہونے والے ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


Read more

کراچی میں بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوارہوجائیں ہوشیار

ٹریفک پولیس کی جانب سے آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکردیا گیا ہے، بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف مہم ایک ہفتے جاری رہے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق موٹر سائیکل چلانے والے تمام حضرات کومتنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال کریں جب کہ خصوصی مہم کے ذریعے بلا تفریق کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read more

پاکستانی طالبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا اعلی ترین تعلیمی ایوارڈ حاصل کرلیا

برطانیہ میں پاکستانی طالبہ نے 58 ممالک کے 327 طالب علموں کو مات دیتے ہوئے اعلی ترین تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی طالبہ کنزی عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سعید بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور غیر معمولی کارکردگی پر انہیں سعید پرائز سے نوازا گیا۔ بیان کے مطابق 58 ممالک کے 327 طالب علموں میں سے پاکستانی طالبہ کنزی عظیمی کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔یونیورسٹی کے صدیوں پرانے شیلڈونین تھیٹر میں منعقدہ پروقار تقریب میں سعید بزنس اسکول کے ڈین پیٹر ٹوفانو نے کنزی عظیمی کو اس ایوارڈ سے نوازا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق ہر سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علم کو اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

Read more