Get Adobe Flash player

18 September 2017

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر سوئس سفیر کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے سوئٹزلینڈ سیآزاد بلوچستان سے متعلق تشہیری مہم روکنیاورکالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔دفترخارجہ نے سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو طلب کرکے جنیوا میں ہونے والی پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کااستعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔دوسری جانب اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں سوئس سرزمین کو بی ایل اے تنظیم کی بھارتی گٹھ جوڑ سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیاستعمال پر گہری تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے۔مراسلے کے متن میں کہا گیاہے کہ سوئٹزرلینڈ میں آزاد بلوچستان نعرے کی تشہیر پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہے، کالعدم دہشت گرد تنظیم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اورمعصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث ہے جب کہ برطانیہ میں بھی یہ تنظیم اور امریکا میں اس کے کئی نمائندے دہشت گرد قرار دیئے جا چکے ہیں۔ مراسلے میں آزاد بلوچستان کی تشہیر روکنے،کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی تشہیری کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Read more

بیرونی سازشی عناصر پاکستان کے معاشی استحکام سے گھبراتے ہیں، وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب کہ بعض بیرونی سازشی عناصر پاکستان کے معاشی استحکام سے گھبرا رہے ہیں۔وزیرداخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی جوائنت ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جغرافیائی اور اقتصادی حقیقت ہے جس سے پورے خطے میں تبدیلی آئے گی اور منصوبے سے حاصل ہونے والے ثمرات سے پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے لیکن بعض بیرونی سازشی عناصر پاکستان کی اقتصادی استحکام سے گھبراتے ہیں اس لئے سی پیک منصوبوں کو تحفظ فراہم کرنے لئے سیکیورٹی اداروں کی استعداد مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آنے والے چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں ان پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے،  ہم ملک میں آنے والے چینی باشندوں کی پیشگی معلومات صوبوں کو آن لائن فراہم کرنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کررہے ہیں، سمندری تجاری گزرگاہوں کی سیکیورٹی پاک چین اقتصادی راہداری سے منسلک منصوبوں کے لئے ناگزیر ہے میری ٹائم سیکیورٹی اور تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کوسٹ گارڈز کے محکمے کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔


Read more

کابل حملے میں سے متعلق وزیراعظم کے بیان کی خبر درست نہیں، ترجمان

ترجمان وزیراعظم نے کہا ہے کہ کابل حملے میں پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر درست نہیں ہے۔ترجمان وزیراعظم نے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا میں کابل حملے میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے سے متعلق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان غلط چھاپہ گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے کسی صحافی کو کوئی بیان نہیں دیااور اخبارات میں چھپنے والی خبر درست نہیں ہے،مذکورہ خبر میں وزیراعظم سے منسوب بیان کسی صورت قابل قبول نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے رہے ہیں پاکستان پر ہونے والے حملے سرحد پار سے ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ بعض اخبارات میں وزیراعظم سے متعلق یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں پاکستانی ملوث تھا۔


Read more

تحریک انصاف نے این اے 120کا نتیجہ روکنے کی درخواست دائرکردی

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں  این اے 120 میں ضمنی انتخاب چیلنج کرتے ہوئے نتیجہ روکنے کی درخواست دائر کردی۔این اے 120 میں ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہونے والی تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے حتمی نتیجے اور نوٹی فکیشن روکنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں انتخابی نتائج روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔درخواست دائر کرنے کے بعد یاسمین راشد نے کہا کہ حلقے میں ایک ارب کے ترقیاتی کام کروائے گئے جو کہ انتخابات سے قبل دھاندلی تھی، انتخابی مہم کے دوران  حکمران جماعت نیسرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اور وزرا کے ساتھ ساتھ ارکان اسمبلی آزادی سے مہم چلاتے رہے جو سراسر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی جب کہ  ہمارے بار بار کہنے کے باوجود 29ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی جب تک ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوجاتی الیکشن کا نتیجہ جاری نہیں ہونے دیں گے۔ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ نتائج کا اجرا روکنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے ضابطہ اخلاق کے مطابق ہمیں پہلیالیکشن کمیشن سے ہی رجوع کرنا ہے اگر الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی تو الیکشن کمیشن کو عدالت میں لے کرجائیں گے۔


Read more

توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارت کروا رہے ہیں،سرتاج عزیز

ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا کہناہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور درپیش چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لئے مثر اقدامات کررہے ہیں۔اسلام آباد میں ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مربوط توانائی کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارت کرا کے دور جدید سے ہم آہنگ بناے، توانائی میں خود کفالت، غیرملکی سرمایہ کاری اور اس کے طریقہ کار میں آسانیاں لانے اور حالیہ درپش مسائل سے نجات کے لئے مثر اقدامات کررہی ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین مربوط توانائی کے معاہدے  کو فعال بنایا جائے گا اور ان معاہدوں کے اثرات بھی جلد سامنے آئیں گے جب کہ اس سے  توانائی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔امریکی سفیر نے توانائی کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کو سراہا اور مربوط توانائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔


Read more

وزیراعلی سندھ نے عائشہ باوانی کالج کھولنے کا حکم دے دیا

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے عائشہ باوانی کالج کو فوری کھولنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صورت بچوں کی تعلیم کا نقصان نہیں ہونا چاہئے۔کراچی کی مقامی عدالت نے عائشہ باوانی کالج کی ملکیت کا فیصلہ باوانی خاندان کے حق میں سنایا تھا اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے کالج کو تالے لگا دیئے تھے جس پر محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور اپنا مقف پیش کیا۔ 2 روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کالج کو فوری کھولنے کا حکم جاری کیا تھا اور پیر سے درس و تدریس کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو 23 ستمبر کو طلب کیا تھا۔عائشہ باوانی کالج کے طلبہ اور اساتذہ آج جب  کالج پہنچے تو باوانی ٹرسٹ کے نمائندوں نے کالج کو تالے لگا رکھے تھے جس پر اساتذہ اور طالب علموں کا باوانی ٹرسٹ کے گارڈز کے مابین جھگڑا ہوگیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی اور یہ معاملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہوتے ہی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور حکام کو ہدایت جاری کی کہ کسی بھی صورت بچوں کی تعلیم کا نقصان نہیں ہونا چاہئے عائشہ باوانی کالج کو فوری طور پر کھولا جائے اور تدریسی عمل شروع کروا کر مجھے رپورٹ کی جائے۔

Read more

پاکستان کا امریکا کے ساتھ سخت سفارتی پالیسی اختیارکرنے کا فیصلہ

وفاق نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنے اور اتحادی کا درجہ کم کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد آئندہ درپیش حالات سے نمٹنے کیلیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ سخت ترین سفارتی پالیسی اختیارکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سخت ترین پالیسی کے تحت 3 آپشنز پر بتدریج عمل درآمد کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے امریکا کے ساتھ آئندہ کی پالیسی کے حوالے سے مخصوص آپشنز پر عمل در آمد کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کی منظوری سے کیا جائے گا۔ان آپشنز میں امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنا ، دہشت گردی کے معاملات پر امریکا کے ساتھ باہمی تعاون میں کمی اورافغانستان کیلیے امریکی حکمت عملی میں عدم تعاون شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد اس وقت کیا جائے گا جب ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے خلاف کسی اقدام کا اعلان کریگی۔

Read more

سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کی نااہلی کی درخواستیں خارج کردیں

سپریم کورٹ نے نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی فاتح بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کلثوم نواز کے پاس بھی اقامہ ہے لیکن تنخواہ ظاہر نہیں کی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بتائیں کلثوم نواز نے کونسی گاڑی یا گھر چھپایا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ درخواست گزار پاناما کیس کا حوالہ دے رہا ہے جس میں اقامہ اور تنخواہ کا معاملہ تھا، درخواست گزار نے تین نکات اٹھائے لیکن ثابت نہیں کرسکا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کسی پر انگلی اٹھاتے ہیں تو اس کی بنیاد بھی ہونی چاہئے، کوئی پسند ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، کیس بنانے کے لئے حقائق ہونے چاہئیں، اب کیس کو اندھا دھند تونہیں چلاسکتے، بتائیں کلثوم نواز نے کونسی گاڑی یاگھر چھپایا ہے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور دیگر نے سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی گئیں۔


Read more