Get Adobe Flash player

22 September 2017

سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے عوامی تحریک کا دھرنا

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لئے پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹان کے ورثا نے رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب کو جمع کرادی ہے۔ پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنا دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹان کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ میں زیر سماعت ہے ،اس لئے جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔واضح رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں پیش آنیو الے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق ہوئے تھے ، 3 برس بعد گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے واقعے کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔


Read more

بھارتی مہم جوئی اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا بھرپور جواب دیں گے، وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن بھارتی مہم جوئی اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے 70 سال میں دنیا کو کئی تنازعات سے بچایا لیکن بدقسمتی سے اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی ظلم و جبر کا سامنا ہے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے جو کشمریوں کی جدو جہد آزادی کو طاقت کے ذریعے کچل رہی ہے لیکن پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں، بھارت کشمیر میں جنگی جرائم سے جنیوا کنویشن کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے لہذا اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شفاف تحقیقات کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے اور اسے اسی سطح پر ہی حل ہونا چاہیئے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ بھی نہایت ضروری ہے۔ بھارت کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال بند کرے اور عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر پیلٹ گنز کے استعمال سے روکے۔

Read more

عائشہ گلالئی کونااہل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس عامرفاروق نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پرجھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی اورعمران خان کے خلاف عدالتی کارروائی کے جائے جھوٹے الزامات لگائے، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی، اس لیے عائشہ گلالئی کونااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ ذاتی معاملہ نہیں، بعد ازاں عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔


Read more

گزشتہ شمارے

<< < September 2017 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
          1 2
3 4 5 6 7 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 23
24 25 26 27 28 29 30