Get Adobe Flash player

September 2017

22 September 2017

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کو نیب کا ایک اور نوٹس

نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہوں پر دوبارہ نوٹسز بھیج دیئے ہیں۔نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر نوازشریف اور اسحاق ڈار کو طلبی نوٹس جاری کئے ہیں۔ نوازشریف کو بھیجا جانے والا نوٹس ان کی رہائش گاہوں ماڈل ٹان اور جاتی امرا پر چسپاں کئے گئے ہیں اور اس نوٹس میں نوازشریف  کی صاحبزای مریم نواز اور ان  کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کے نام نوٹس پر درج ہیں جب کہ اسحاق ڈار کو گلبرگ ایچ بلاک میں بھجوایا گیا ہے۔نوٹس کے متن میں تحریر ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے تک نوازشریف اور اسحاق ڈار کوئی بھی جائیداد نہیں بیچ سکتے۔ نیب نے پراپرٹی کی خرید و فروخت روکنے کے لئے ایل ڈی اے، محکمہ ایکسائز، ڈی سی او اور ایس ای سی پی  کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے تاہم عدالتی کارروائی کے دوران ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے

Read more

نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مہینوں پہلے پتہ تھا کہ نواز شریف کو عدالت سے نااہل قرار دیا جائے گا جب کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اب باری شہباز شریف کی ہے۔  پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹان کمیشن کی رپورٹ اگر شائع کرنی ہے تو پھر سب کمیشنز کی رپورٹ شائع ہونی چاہیے، کمیشن رپورٹ بھی جاری ہونی چاہیے اور ان پر کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کام کرنے کی سزا نہ دی جائے،نواز شریف اور شہباز شریف کی کارکردگی کی مثالیں دوسرے ممالک میں دی جاتی ہیں تاہم سیاسی بونے شریف برادران کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پاکستان کے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، قانون کے مطابق حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ کمیشن رپورٹ شائع کرے یا نہ کرے جب کہ کمیشن رپورٹ کی بطور ثبوت کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لا کر پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، کسی بھی کمیشن رپورٹ کو شائع کرنے کا یہ پہلا عدالتی حکم ہے، پہلی دفعہ جے آئی ٹی بنی، پہلی دفعہ مانیٹرنگ جج بنائے گئے جب کہ مہینوں پہلے پتہ تھا کہ نواز شریف کو عدالت سے نااہل قرار دیا جائے گا، معاشی دھماکوں کی وجہ سے نواز شریف کو سزا دی گئی۔

Read more

کرپشن کیس؛ سابق صدر نیشنل بینک علی رضا گرفتار

نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا۔سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ علی رضا نا صرف نیشنل بینک کے صدر تھے بلکہ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر، چئیرمین آڈٹ کمپنی اور چئیرمین ایچ آر بھی تھے، 2009 میں ہونے والی بینک کی آڈٹ رپورٹ میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی نیشنل بینک میں کرپشن کی شکایت کی تھی۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزم پر نیشنل بینک بنگلا دیش میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام ہے اور ان ملزمان میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، عمران بٹ، وسیم، ابراربیگ اور عمران غنی سمیت بنگلا دیشی باشندے بھی نامزد ہیں۔

Read more

اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ؛ ڈبل سواری پر پابندی عائد

دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 6 محرم الحرام 27 ستمبرسے یکم اکتوبریوم عاشورتک ہوگا۔دفعہ 144 کے تحت کھلونا نما اسلحہ پربھی پابندی لگائی گئی ہے جس کا اطلاق دوماہ تک رہے گا جب کہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیمرے والے ڈرونز ماتمی جلوس اور مجالس کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں جس کے باعث ڈرون کیمرے کے استعمال پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے 25 علما اور خطیبوں پر خطبات اور تقاریر پر پابندی عائد کی تھی جن میں سے 14 کا تعلق ملک کے دیگر حصوں سے ہے۔


Read more

سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے عوامی تحریک کا دھرنا

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لئے پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹان کے ورثا نے رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب کو جمع کرادی ہے۔ پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنا دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹان کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ میں زیر سماعت ہے ،اس لئے جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔واضح رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں پیش آنیو الے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق ہوئے تھے ، 3 برس بعد گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے واقعے کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔


Read more

بھارتی مہم جوئی اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا بھرپور جواب دیں گے، وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن بھارتی مہم جوئی اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے 70 سال میں دنیا کو کئی تنازعات سے بچایا لیکن بدقسمتی سے اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی ظلم و جبر کا سامنا ہے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے جو کشمریوں کی جدو جہد آزادی کو طاقت کے ذریعے کچل رہی ہے لیکن پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں، بھارت کشمیر میں جنگی جرائم سے جنیوا کنویشن کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے لہذا اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شفاف تحقیقات کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے اور اسے اسی سطح پر ہی حل ہونا چاہیئے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ بھی نہایت ضروری ہے۔ بھارت کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال بند کرے اور عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر پیلٹ گنز کے استعمال سے روکے۔

Read more

عائشہ گلالئی کونااہل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس عامرفاروق نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پرجھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی اورعمران خان کے خلاف عدالتی کارروائی کے جائے جھوٹے الزامات لگائے، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی، اس لیے عائشہ گلالئی کونااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ ذاتی معاملہ نہیں، بعد ازاں عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔


Read more

19 September 2017

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر سوئس سفیر کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے سوئٹزلینڈ سیآزاد بلوچستان سے متعلق تشہیری مہم روکنیاورکالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔دفترخارجہ نے سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو طلب کرکے جنیوا میں ہونے والی پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کااستعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔دوسری جانب اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں سوئس سرزمین کو بی ایل اے تنظیم کی بھارتی گٹھ جوڑ سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیاستعمال پر گہری تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے۔


Read more

چمن میں پاک افغان سرحد پرخود کش حملہ، ایک شخص جاں بحق اور22زخمی

پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ پر خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی جانب جارہی تھی کہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب  خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد پاک افغان سرحد کو دوبارہ بند کرکے ہر قسم کی آمدو رفت معطل کردی گئی جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read more

18 September 2017

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر سوئس سفیر کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے سوئٹزلینڈ سیآزاد بلوچستان سے متعلق تشہیری مہم روکنیاورکالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔دفترخارجہ نے سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو طلب کرکے جنیوا میں ہونے والی پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کااستعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔دوسری جانب اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں سوئس سرزمین کو بی ایل اے تنظیم کی بھارتی گٹھ جوڑ سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیاستعمال پر گہری تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے۔مراسلے کے متن میں کہا گیاہے کہ سوئٹزرلینڈ میں آزاد بلوچستان نعرے کی تشہیر پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہے، کالعدم دہشت گرد تنظیم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اورمعصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث ہے جب کہ برطانیہ میں بھی یہ تنظیم اور امریکا میں اس کے کئی نمائندے دہشت گرد قرار دیئے جا چکے ہیں۔ مراسلے میں آزاد بلوچستان کی تشہیر روکنے،کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی تشہیری کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Read more

گزشتہ شمارے

<< < September 2017 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
          1 2
3 4 5 6 7 8 9
10 11 12 13 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30