Get Adobe Flash player

September 2017

05 September 2017

خواجہ اظہار حملہ؛ جامعہ کراچی کے مزید تین طالبعلم گرفتار

پولیس نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار پر حملے کے ملزم عبدالکریم سروش صدیقی کے 3 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔خواجہ اظہار حملے کے مفرور ملزم عبدالکریم کا جامعہ کراچی کا نیٹ ورک پکڑا گیا، ملزم کے تین دوستوں کو پولیس نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، تینوں نوجوان جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔ذرائع کے مطابق فرار ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں اور پولیس کی مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے ملزم عبدالکریم کا لیپ ٹاپ بھی برآمد کرلیا ہے جسے آن کرنے کے لیے آئی ٹی ماہرین سے مدد لے لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالکریم سروش صدیقی کے پیچھے کوئی بڑا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم کا گروپ نو لڑکوں پر مشتمل تھا، ملزم کے دیگر دوستوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

Read more

پاکستان نے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کردیا

وزیر دفاع خرم دستگیر نے  برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے برکس سربراہ اجلاس کے اعلامیے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں اور ہم برکس سربراہ اجلاس کے اعلامیہ کو مسترد کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں، افغانستان کے 407 میں سے صرف 60 اضلاع پر افغان فورسز کا کنٹرول ہے، دہشتگرد تنظیم داعش کے معاملے پر پاکستان اور امریکا ایک ہیں۔وزیر دفاع خرم دستگیر نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف چار اہم ممالک چین، روس، ترکی اور ایران کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ امریکا جائیں گے، پاکستان نے کامیاب آپریشنز کیے جو امریکا، عراق اور افغانستان میں نہ کرسکا مگر عالمی برادری نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے تحت کارروائیوں کو تسلیم نہیں کیا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان میں غیر ضروری خطرے کی گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں، سیاسی لیڈران موجودہ صورتحال میں جذباتی بیانات نہ دیں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، ہم ہر صورت اپنے وطن کا دفاع کریں گے، پاکستان کی تینوں مسلح افواج انتہائی مستعدی سے ملکی دفاع پر مامور ہیں۔

Read more

نواز شریف کا وطن واپسی پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 8 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے، جس کے بعد انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  (ن) لیگ کے سربراہ وطن واپسی پر رائے ونڈ جاتی عمرہ میں اعلی سطح اجلاس کی سربراہی کریں گے، جس میں اہم لیگی رہنما شریک ہوں گے اور آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوامی رابطہ مہم کے لیے شیڈول طے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد، جنوبی پنجاب اور کراچی میں جلسے جلوسوں سے خطاب کریں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں پنجاب میں جلسے کریں گے۔

Read more

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ برما میں آنگ سان سوچی نے فوج کے ساتھ مل کر مسلمانوں کا قتل عام کیا، اس بربریت پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اسلامی ممالک کے ادارے اور تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ظلم بربریت پر مسلمانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے جب کہ مسلمانوں کی نسل کشی کی سخت مذمت کرتے ہیں،قرارداد میں آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اس نسل کشی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Read more

جامعہ کراچی نے ہزاروں طلبا کا ریکارڈ ایجنسیز کو دینے کا فیصلہ کرلیا

تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بڑھتی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جامعہ کراچی نے طلبا کا ریکارڈ ایجنسیز کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جامعہ کی انتظامیہ داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے مقامی تھانے کا کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو بھی ضروری قرار دینے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں جامعات کے طلبا کے ملوث ہونے پر یہ اقدام کیا جائے گا۔ ذرائع جامعہ کراچی نے بتایا کہ اکیڈمک کونسل کے آئندہ  اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری لی جائے گی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے مرکزی ملزم عبدالکریم سروش صدیقی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جامعہ کراچی کا طالب علم ہے، جب کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ کیا جامعات دہشت گردوں کی افزائش گاہ بن گئی ہیں۔

Read more

بینظیر قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے، آصف زرداری

سابق صدر و پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ بینظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے سے ہم مطمئن نہیں ہیں، ججز نے خوف اور دباو میں آکر فیصلہ سنایا ہے، اس لیے فیصلہ قبول نہیں ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے نماز عید، زرداری ہاس نوابشاہ میں ادا کی اور عید الضحی کے روز زرداری ہاوس میں ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل میں سپریم کورٹ جائیں گے، آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عام انتخابات کی تیاری کریں۔ اس موقع پرانھوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر کیے گئے حملے کی تفصیلات صوبائی وزیر داخلہ سے فون پر حاصل کیں۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی وزرا سید ناصرعلی شاہ اور نثار کھوڑو نے زرداری ہاوس نواب شاہ میں  شریک چیئرمین  پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آصف  زرداری نے وزیراعلی  کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت کی کارکردگی کو میڈیا میں اجاگرکریں اور میڈیا سے بہتر تعلقات رکھیں۔ پیپلزپارٹی اب آر اوز الیکشن نہیں ہونے دے گی، 2018کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ شیر اور بیٹ سے ہوگا اورانشا اللہ ملک بھر سے پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔

Read more

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ پاکستان کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے تعاون کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور مسلمانوں کی یہ حالت زار عالمی برداری کے ضمیر کے لیے چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جب کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے تعاون کرتا رہے گا۔خواجہ آصف نے او آئی سی کے فوری اور موثر ایکشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کی قرار داد کی بھی حمایت کی ہے جب کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جانا چاہیے

Read more

پاکستان روہنگیا مہاجرین کو پناہ دے، ملالہ یوسف زئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے میانمار میں فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کی جانب سے مسلمانوں پر جاری مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل غم سے چور ہے۔ ملالہ نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی مذمت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ملالہ نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کیے جائیں، میانمار کی سیکیورٹی افواج معصوم اور بے ضرر بچوں کا قتل عام کررہی ہیں، ان کے گھروں کو بھی جلا کر راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا ہے، روہنگیا مسلمان نسلوں سے میانمار میں مقیم ہیں، اگر وہ میانمار کے شہری نہیں تو پھر کس ملک کے شہری ہیں، انہیں میانمار کی شہریت دی جائے، پاکستان سمیت دیگر ممالک دہشتگردی و مظالم کے باعث ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ، خوراک اور تعلیم فراہم کریں۔ملالہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اور روہنگیا مسلمان اس انتظار میں ہیں کہ سوچی اس ناروا سلوک پر بات کریں اور اس کی مذمت کریں۔ واضح رہے کہ آنگ سان سوچی جمہوریت کے لیے کوششیں کرنے کے حوالے سے نوبل امن انعام حاصل کر چکی ہیں اور میانمار میں انہیں طاقتور لیڈر تصور کیا جاتا ہے لیکن مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر وہ خاموش ہیں، جس پر مغربی تجزیہ کار بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read more

کراچی کے علاقے کوئٹہ ٹان میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

سچل کے علاقے کوئٹہ ٹان میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔کراچی سچل کے علاقے کوئٹہ ٹان میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہش گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر را انوار کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ٹان میں کالعدم انصارالشریعہ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تاہم دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر پولیس نے پورے علاقے کا  محاصرہ کررکھا ہے  اور گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔را انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک  دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سیہے، ماریگئے دہشت گرد پاک فوجی افسران اور ملالہ یوسف زئی پر حملوں پر ملوث تھے، مقابلیمیں مولوی فضل اللہ کا کزن خورشید بھی مارا گیا ہے، دہشتگرد خورشید قائد آباد پولیس پر بم حملے میں بھی ملوث تھا۔

Read more

مظفر گڑھ میں خاتون کے ہاں 5بچوں کی پیدائش

مظفر گڑھ میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی ہے جو سب کے سب صحت مند ہیں۔مظفر گڑھ میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں اللہ کی رحمت اور نعمت دونوں شامل ہیں۔ پیدا ہونے والے بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جو سب کے سب صحت مند ہیں۔گھر میں 5 بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں اور ان بچوں کو دیکھنے کے لئے دور دور سے رشتہ دار آ رہے ہیں۔


Read more

گزشتہ شمارے

<< < September 2017 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
          1 2
3 4 5 6 7 8 9
10 11 12 13 14 15 16
17 18 19 20 21 22 23
24 25 26 27 28 29 30