Get Adobe Flash player

09 August 2018

ایاز صادق دیکھ لیں ان کی کیا اوقات ہے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایاز صادق ہمیں ہماری اوقات دکھا رہے تھے لیکن آج وہ دیکھ لیں کہ ان کی کیا اوقات ہے۔الیکشن کمیشن میں ایاز صادق کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایاز صادق کی جانب سے کامران مرتضی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر الیکشن کمیشن میں ایاز صادق کے بیان کی ویڈیو چلائی گئی جس پر وکیل ایاز صادق کامران مرتضی نے کہا کہ میں ایاز صادق کی جانب سے معافی مانگتا ہوں، ضابطہ اخلاق انسان کے اندر بھی ہونا چاہیے، ووٹ دینا سب کا حق ہے۔اس دوران ایاز صادق سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ریمارکس میں کہا کہ ایاز صادق اس دن ہمیں اوقات دکھا رہے تھے، آج وہ دیکھ لیں کہ ان کی کیا اوقات ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے ایک بیان میں مسلم لیگ(ن)کے رہنما ایاز صادق نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ طاقت دے دی۔


Read more

احتساب عدالت کا نواز شریف کو پیر کو پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب مقدمات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے گواہ واجد ضیا کو بھی طلب کرلیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد ملک نے کیسز کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں پیر کو نواز شریف کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے گواہ واجد ضیا کو بھی طلب کرلیا ہے۔سماعت شروع ہوئی تو جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ پہلی عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر کارروائی کہاں تک پہنچی تھی؟۔ نیب پراسکیوٹر سردار مظفر نے بتایا کہ ان دونوں ریفرنسز میں کل تین ملزمان ہیں جن میں سے نواز شریف کے خلاف کارروائی چل رہی ہے، جب کہ ان کے بیٹے حسن اور حسین نواز اشتہاری ہیں، ریفرنس نمبر 19 میں واجد ضیا کے بعد صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔ جج ارشد ملک نے قرار دیا کہ ملزمان کے وکلا آ جائیں پھر کیس کی سماعت کرتے ہیں۔ عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔پاناما لیکس اسکینڈل کے تناظر میں شریف خاندان کے خلاف تین نیب ریفرنسز دائر کیے گئے اور تمام مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ جولائی میں احتساب عدالت نے ایک مقدمے لندن فلیٹ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کو قید کی سزائیں سنائیں۔نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر دو مقدمات کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست دائر کی جو منظور کرلی گئی ہے۔ اس لیے اب باقی دونوں نیب ریفرنسز کی سماعت جج ارشد ملک کریں گے۔


Read more

گزشتہ شمارے

<< < August 2018 > >>
Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat
      1 2 3 4
5 6 7 8 10 11
12 13 14 15 16 17 18
19 20 21 22 23 24 25
26 27 28 29 30 31