Get Adobe Flash player

August 2018

09 August 2018

گورانوکے آبی ذخیرے کو سیاحتی مقام میں ڈھالنے کیلئے معاہدہ

کراچی: تھرپارکر کو سیاحتی مقام میں ڈھالنے کی غرض سے تھر فانڈیشن اور مقامی فاونڈیشن نے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی)اور مقامی فاونڈیشن کے سماجی ونگز نے تھر پارکر میں موجود گورانوآبی ذخیرہ کی نشاندہی کی ہے جہاں کمپنی کان کنی کے دوران نکلنے والے زیرِ زمین پانی کے اخراج کو ذخیرہ کرتی ہے۔واضح رہے کہ گورانوآبی ذخیرہ تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ سے 30 کلومیٹر دور تعلقہ اسلام کوٹ میں واقع ہے۔ ریت کے ٹیلوں کے درمیان 15سو ایکٹررقبے پر قائم اس آبی ذخیرے کوسندھ اینگرو کو مائننگ کمپنی نے تعمیر کیا ہے۔ آبی ذخیرہ پر ہرسال ہزاروں نقل مکانی کرنے والے پرندے بھی آتے ہیں۔ اس آبی ذخیرہ میں کمپنی کی توسط سے افزائش کردہ مختلف اقسام کی مچھلیاں بھی موجود ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے آبی ذخیرہ پر ایک پبلک پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔دونوں کمپنیوں کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کا مقصد باہمی تعاون کے ذریعے تھر پارکر کے ماحول کو بہتر بنانا اور تھر کی مقامی کمیونٹی کے لیے مشترکہ طور پر سماجی ترقی کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔معاہدے پر تھر فاونڈیشن کی جانب سے تعمیر کیے گئے گورانو باغ پر منعقدہ تقریب میں دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر تھر فاونڈیشن کی جانب سے نصیر احمد اور مقامی فاونڈیشن کی جانب سے عائشہ خان نے دستخط کیے۔

Read more

این آئی سی ایل کرپشن، سپریم کورٹ کا احتساب عدالت کو 2 ماہ میں فیصلے کا حکم

اسلام آباد:  عدالت عظمی نے احتساب عدالت کو این آئی سی ایل کرپشن کیس کا 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کاحکم دیاہے۔نیب پراسیکیوٹرنے چیف جسٹس کے استفسارپربتایاکہ ملزم محسن حبیب وڑائچ بیرون ملک مفرور ہے۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب نام ای سی ایل میں تھا تو وہ ملک سے کیسے بھاگا ؟اطلاع ہے کہ وہ لندن میں ہے اور افغانستان کی سرحدسے فرارہوکرلندن پہنچا۔نیب پراسیکیوٹرکا کہنا تھا ملزم کو ملک لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،انھیںبہت جلدپکڑا جائے گا،عدالت عظمی نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کے لیے زمین کے معاملے میں پیشرفت نہ ہونے پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن کو جمعے کوپیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آبزرویشن دی کہ اربوں روپے لینے کے باجود زمین کا قبضہ نہیں دیا جا رہا،چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف سازشیںکرتا ہے، تین سال سے یہ بندہ اس سیٹ پر بیٹھا ہوا ہے لیکن کسی میں جرات نہیںکہ اس کو عہدے سے ہٹائے۔


Read more

چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی

بیجنگ: چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکے بارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ مستردکردی جس میں چینی خودمختار علاقے کے بارے میں بے بنیادالزامات عائد کیے گئے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ تعمیری تنقیدکاہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس کی بھی کوئی حدہونی چاہیے۔ بعض غیر ملکی حکام ماہرین اور صحافی چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کو بھی مسلسل پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر جیسے اقتصادی معاملات کے ساتھ اسے وابستہ کر رہے ہیں حالانکہ یہ منصوبہ پاکستان کیلیے بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ حتی کہ وہ یہ بھی کہنے لگے ہیں کہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے ذریعے چین اس ملک کو کنٹرول کرلے گا۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق ان لوگوں کو شاید سی پیک منصوبوں اور اس کے مالیاتی ڈھانچے کا علم نہیں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض حکام، چوٹی کے ماہرین اور پاکستان میں کاروباری رہنما اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس منصوبے پر ہر صورت میں عمل درآمد ہو جائیگا، بعض افراد پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بھی غلط اطلاعات پھیلاتے ہیں اور وہ اندرونی سیاسی صورت حال کا بھی ذکر کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس تصور کے ذریعے زیادہ چینی کمپنیوں اور تنظیموں کے پاکستان آنے کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں اور اس سے سی پیک کی ترقی کی رفتارسست کی جاسکتی ہے۔


Read more

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد بوندا باندی نے موسم خوشگوار کردیا۔  اولڈ ٹرمینل ائیر پورٹ ، شاہراہ فیصل ، نارتھ کراچی، ملیر اور کورنگی سمیت دیگر شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہر میں بونداباندی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب، خیبرپختون خوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر اور کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

Read more

سندھ ہائی کورٹ کی اسکول فیسوں میں5فیصد سے زائد اضافے پر پابندی

کراچی: ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کو فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں خلاف ضابطہ اضافے کے کیس کی سماعت ہوئی، 129 والدین کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجی اسکولوں نے خلاف ضابطہ 10 سے 13 فیصد فیس بڑھا دی ہیں اور اسکولز میں داخلہ فیس ایک لاکھ کر دی گئی ہے، محدود آمدنی کے باعث فیس نہیں دے سکتے لہذا غیر قانونی فیس بڑھانے کو روکا جائے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نجی اسکولز کو فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، نجی اسکولز و دیگر کو 7 ستمبر تک کے نوٹس جاری کردیے، عدالت کے حکم کے مطابق پرانے اسٹرکچر کے تحت فیس وصول کی جائے۔

Read more

این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے۔عابد شیرعلی نے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا تھا، انہیں حلقہ این اے 108 میں صرف 1200 ووٹوں سے شکست ہوئی، مخالف امیدوارکو جتوانے کے لیے جعلی فارم 45 بنائے گئے تھے۔ ریٹرننگ آفیسرنے حقائق کے برعکس دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔عابد شیرعلی نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اوراس حلقے سے جیتنے والے پی ٹی آئی کے امیدوارفرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کے حلقے این اے 108 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارفرخ حبیب ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لے کر ناکام رہے تھے۔


Read more

پاکستان کا کیس،بھارتی بورڈ کو ثبوت جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا

بھارتی بورڈ کو پاکستان کے کیس میں اپنا موقف ثابت کرنے کیلیے ثبوت جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پیش کردہ بیانات میں حکومت کی جانب سے نہ کھیلنے کا تحریری حکم شامل نہیں۔بگ تھری کی حمایت پر بھارت نے پاکستان سے2014 میں 6 باہمی سیریز کا معاہدہ کیا تھا، اس دوران 2015 سے2023تک14 ٹیسٹ،30 ون ڈے اور12 ٹی 20میچز ہونے تھے، مگر ایک بھی سیریز نہ ہو سکی،بھارتی بورڈ کا جواز یہ ہے کہ حکومت اجازت نہیں دیتی، اسی کے ساتھ چونکہ بگ تھری ختم ہو چکا لہذا معاہدے پر عمل کا بھی کوئی جواز نہیں رہا،پاکستان نے مالی خسارے پر رواں سال جنوری میں بی سی سی آئی کیخلاف70 ملین ڈالر زرتلافی کا کیس کیا، اس کیلیے بھاری معاوضے پر برطانوی وکلا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس کیس میں کوشش کے باوجود بی سی سی آئی کسی حکومتی شخصیت سے تحریری طورپر یہ بیان نہ لے سکا کہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے کھیلنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے چار افراد کی جانب سے بیانات جمع کرائے گئے اور ان سب کا تعلق بی سی سی آئی سے ہے، انھوں نے یہی جواز اختیار کیا کہ ہم تو پاکستان سے کھیلنا چاہتے ہیں مگر حکومت اجازت نہیں دے رہی، مگر تاحال اس حوالے سے کوئی ثبوت جمع نہیں کرایا گیا ہے۔

Read more

خیبرپختونخوا کو14سال بعد انٹرنیشنل اسکواش مقابلوں کی میزبانی مل گئی

پشاور: پاکستان اسکواش فیڈریشن نے 14 سال بعد خیبرپختونخوا کو بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کی میزبانی دے دی رواں ماہ کے آخر میں مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔پاکستان اسکواش فیڈریشن نے خیبرپختونخوا کو بھی بین الاقوامی ایونٹ کے انعقاد کی میزبانی کرنے کا موقع دے دیا ہے اور رواں ماہ کے آخر میں 14 سال بعد اسکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئین قمر زمان نے میڈیا کو بتایا کہ مصر، انگلینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا اور دوسری ٹیموں نے پشاور میں کھیلنے پر اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی مقابلوں کے شیڈول کے لیے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کو خط لکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مقابلے15 سے 25 ہزارڈالر انعامی رقم کیعوض کرائے جائیں گے، اسکواش کے فروغ کے لیے نامزد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر بہت جلد سابق عالمی چیمپئینز کے ہمراہ عمران خان سے ملیں گے۔


Read more

نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی

نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور کیا تو قریبی رفقا نے مشورہ دیا کہ ابھی عمران خان کو بطور وزیر اعظم حلف تو اٹھانے دیں، کرکٹ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہوگی ۔ لہذا انتظار کریں۔

Read more

یمن سے حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ

ریاض: حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل داغا گیا جسے فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے صوبے جازان پر میزائل داغا جسے سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Read more