Get Adobe Flash player

عمران خان بیرون ملک سے آج واپس وطن پہنچیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج(جمعرات) کو بیرون ملک سے وطن واپس پہنچیں گے ، این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرینگے ۔عمران خان اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ 9ستمبر کو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ ترکی روانہ ہوگئے تھے ۔ عمران خان آج وطن واپس پہنچ کر این اے 120کے ضمنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے اور ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔ عمران خان داتا دربار پر حاضری بھی دیں گے